Tag: Overseas Pakistani

  • اوورسیز پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا لاکھوں مالیت کا کھویا آئی پیڈ کیسے ملا؟

    اوورسیز پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا لاکھوں مالیت کا کھویا آئی پیڈ کیسے ملا؟

    لاہور: موٹر وے پر سفر کرنے والی ایک اوورسیز پاکستانی خاتون ڈاکٹر لاکھوں مالیت کا آئی پیڈ کھو گیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس نے حرکت میں آ کر آئی پیڈ ڈھونڈ نکالا۔

    موٹر وے پولیس ایم 2 نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی، ترجمان موٹر پولیس نے بتایا کہ اوورسیز خاتون ڈاکٹر ثنا منیر نے موٹر وے ہیلپ لائن پر آئی پیڈ گمشدگی کی اطلاع دی تھی، جس پر پولیس نے ساڑھے 4 لاکھ مالیت کا آئی پیڈ ڈھونڈ کر واپس کر دیا۔

    ترجمان کے مطابق خاتون کا آئی پیڈ سیال موڑ سروس ریسٹورنٹ میں رہ گیا تھا، ڈی ایس پی ملک یوسف اور انسپکٹر رمضان نے سروس ایریا سے ٹیب کو تلاش کیا، بعد ازاں، سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو کی ہدایات پر ٹیب خاتون کے حوالے کر دیا گیاْ

    اس کارکردگی پر ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا، اوورسیز خاتون ڈاکٹر نے بھی موٹر وے پولیس کی ایمان داری کی تعریف کی۔

  • سٹیزن پورٹل پر شکایت، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے زمین حقدار کو واپس دلوا دی گئی

    سٹیزن پورٹل پر شکایت، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے زمین حقدار کو واپس دلوا دی گئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان سٹیزن پورٹل عوام کی آواز بن گیا، سائل کی شکایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے زمین اصل حقدار کو واپس دلوا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی سجاد احمد کی داد رسی کرلی گئی، سائل نے خان پور میں زمین پر قبضے کے خلاف سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی تھی۔

    سجاد احمد کے 15 سال سے پھنسے کیس کو ایک ماہ کے اندر حل کروا دیا گیا، ہری پور کی تحصیل خان پور میں قبضہ مافیا نے ان کی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ سائل کا کہنا تھا کہ زمین 15 سال قبل ان کی والدہ نے خریدی تھی۔

    سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے زمین واپس دلا دی گئی، مسئلہ فوری حل ہونے پر سجاد احمد نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا

    وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا، شہری محمد عثمان کی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی جائیداد انہیں واپس مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا، سٹیزن پورٹل پر اوور سیز پاکستانی کی شکایت پر فوری جوابی کارروائی کی گئی۔

    مذکورہ شہری محمد عثمان کی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی جائیداد واپس مل گئی اور ان سے فراڈ کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    قبضہ مافیا نے محمد عثمان کو اغوا کر کے جائیداد منتقلی کی دستاویز پر سائن کروایا تھا جس کے بعد محمد عثمان کے بچوں نے برطانیہ سے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، وزیر اعظم آفس ڈیلیوری یونٹ کے مطابق پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر 44 لاکھ شکایات درج کیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

    پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی جا چکی ہیں۔

  • کورونا وباء کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ایک اور بڑی کامیابی

    کورونا وباء کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ایک اور بڑی کامیابی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان کی کوششوں اور کاوشوں کے باعث دو لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملازمتوں کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا، جس کی وجہ سے پاکستان دیگر ممالک سے آگے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان خطے میں ورک فورس ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں سب سے آگے ہے، وزارت اوورسیز پاکستان دو لاکھ24 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلانے میں کامیاب ہوگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ افراد کو روزگار کی فراہمی میں بھارت اور بنگلادیش بھی پاکستان سے  پیچھے رہ گئے، بنگلادیش 2 لاکھ 17 ہزار جبکہ بھارت 94 ہزار محنت کشوں کو بیرون ملک بھیج سکا۔

    ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد روزگار کیلئے بیرون ملک گئی، ورک فورس کی بیرون ملک روانگی میں زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔

    زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے سفیروں سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں ہمیں اہم کامیابی ملی، یہ کامیابی وزیراعظم کے1 کروڑ نوکریوں کے وعدے کی جانب اہم قدم ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک 12 لاکھ سے زائد ورک فورس کو بیرون ملک بھجوا چکی ہے، اس طرح وزارت اوورسیز کی جانب سے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کو تقریباً 13 فیصد تک پورا کیا جاچکا ہے،

    زلفی بخاری بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات نے بھی ریکارڈ قائم کیا ہے، آنے والے دنوں میں حالات مزید سازگار کرنے کی کوشش کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کیلئے بھی قانون سازی کر رہے ہیں۔

  • ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امریکی اوورسیزپاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں گورنرپنجاب نے کہا اپوزیشن میٹنگز کرتی رہ جائےگی،الیکشن 2023آجائیں گے ،ملکی ترقی کوبریک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم اوورسیزپاکستانیوں کیساتھ ہیں، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، امریکامیں اوورسیزپاکستانی بھی وہاں کی سیاست میں حصہ لیں۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان معاشی میدان میں درست سمت میں آگےبڑھ رہا ہے، قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہےجوہرصورت پوری کی جائے گی ، ملکی،عوامی مفادات کےتحفظ پرحکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اوورسیزپاکستانی ملک کاسرمایہ ہیں انکےمسائل 100فیصدحل ہوں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کودنیاسراہارہی ہے۔

  • بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    اسلام آباد : شہریوں کو ملک سے باہر نوکری دلانے کا چکمہ دیکر انہیں لوٹنے والے اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، حکومت پاکستان نے ایسے دھوکے باز عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذیلی ادارے بیورو آف امیگریشن نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث ویزہ پابندیوں کے باعث بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو ایجنٹوں کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

    اس کے ساتھ سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے، جعلی اور فرضی نوکریوں کے اشتہارات دینے اور عوام کو بیرون ملک بھجوانے کے جھوٹے دعوے داروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

    بیورو آف امیگریشن حکام کے مطابق اس وقت بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو جن طریقوں سے لُوٹا جارہا ہے ان میں سب سے بڑا طریقہ واردات یہ ہے کہ اخبارات میں فرضی نوکریوں کے اشتہارات جاری کیے جاتے ہیں اور لوگوں سے ان نوکریوں پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ ایسے افراد جنھوں نے کورونا وبا سے پہلے بیرون ملک جانے کے پروٹیکٹوریٹ سمیت دیگر دستاویزات مکمل کرلیں تھیں ان سے دوبارہ پروٹیکٹوریٹ فیس اور دیگر اخراجات کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔

    تیسرا یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوبارہ ویزوں پر پابندی کے اعلان کے باوجود شہریوں کو کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ اضافی رقم دیں تو ان کے لیے ویزے نکلوائے جاسکتے ہیں۔

    حکام کے مطابق جب بھی اخبارات میں کسی بھی بیرون ملک نوکری کا اشتہار کسی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر یا ریکروٹنگ ایجنسی سے دیکھیں تو اس پر پرمیشن نمبر لازمی دیکھیں اور اس کی بیورو آف امیگریشن کی ویب سائٹ پر فارن جابز کے پورشن میں جا کر تصدیق کریں، صرف یہی نہیں بلکہ اشتہار اور ویب سائٹ پر ملازمت کی نوعیت، تنخواہ، رہائش اور ملازمت کے مقام وغیرہ کی بھی تسلی کرلیں۔

    بیورو آف امیگریشن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی ملازمتوں والے اشتہارات کی نشاندہی بھی کرتا رہتا ہے، بیورو آف امیگریشن اس سلسلے میں شہریوں سے ملنے والی شکایات کی روشنی میں کارروائی کر رہا ہے۔

    مختلف وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ تین ماہ میں 170 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے ہیں جبکہ کئی ایک کے خلاف اس وقت بھی کارروائی زیر التوا ہے اور ان کو شنوائی کا موقع دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق بیورو آف امیگریشن نے درجنوں کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے ہیں جبکہ بیسیوں کو قانون کے مطابق جرمانے کیے گئے اور وارننگ بھی جاری کی گئی ہیں۔

    بیورو آف امیگریشن نے کہا ہے کہ کسی بھی ایسے فرد جس کا کورونا سے پہلے پروٹیکٹوریٹ لگ چکا تھا لیکن وہ بیرون ملک نہیں جا سکا تھا اور اب اسے دوبارہ پروٹیکٹر لگوانا ہے تو اسے مفت میں لگا کر دیا جائے گا اس حوالے سے کسی بھی ایجنٹ یا اوورسیز پروموٹر کو کوئی فیس ادا نہ کی جائے اور اگر کوئی تقاضا کرے تو بیرو آف امیگریشن کو شکایات درج کرائی جائے۔

    دوسری جانب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا مؤقف ہے کہ ایسے غیر قانونی کام ان کا نام لے کر دور دراز کے شہروں میں موجود سب ایجنٹس کرتے ہیں جس سے قانونی طور پر رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی قطر  میں مقیم پاکستانی شخصیات سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی میں ترسیلات بھیجتے ہیں،معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی روانگی سےقبل وزیراعظم عمران خان سے قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات کی ملاقات ہوئی ، پاکستانی شخصیات نے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قطر میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں قطر میں پاکستانی ہنرمندوں،تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئےنوکریوں کے مواقع اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کیلئے سازگار فضا کی فراہمی اور کاروباری برادری کیلئے آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایزآف ڈوئنگ بزنس پالیسی سے غیرملکی سرمایہ کار راغب ہو رہے ہیں ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی میں ترسیلات بھیجتےہیں،معیشت کا پہیہ چلتا ہے، نوجوان آبادی،خصوصاً تعلیم یافتہ ،ہنر مند نوجوان توجہ کے مستحق ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ  حکومت نے ہنرمند اور روزگارکی فراہمی کیلئےاہم پروگرام کا اجرا کیا، پاکستانی ورک فورس قطرکی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

  • اوورسیزپاکستانیوں کو اب پاکستان آمد پرقطار میں نہیں لگنا پڑےگا

    اوورسیزپاکستانیوں کو اب پاکستان آمد پرقطار میں نہیں لگنا پڑےگا

    کراچی: سمندر پار مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے سول ایوی ایشن نے اچھی خبر سنادی ، اب وطن آمد پر انہیں لمبی قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر اووسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیے ہیں۔

    یہ خصوصی کاؤنٹر ز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر قائم کیے گئے ہیں۔سمندر پار پاکستانی اپنا قومی اوورسیز شناختی کارڈ دکھا کر لمبی قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔

    بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ کاؤنٹر دو طرفہ سہولت فراہم کریں گے یعنی ملک میں آتے ہوئے اور ملک سے جاتے ہوئے اوور سیز پاکستانی ان کاؤنٹرز کے ذریعے قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ سکیں گے۔

    سول ایوی ایشن نے یہ سہولت وزیراعظم عمران کی خصوصی ہدایت پر مہیا کی ہے جس کا مقصد ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے والے سپوتوں کو وطن آمد پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سہولیات کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، حال ہی میں سی اے اے نے تین ایئرپورٹس پر جدید ڈیجیٹل ایئرپورٹ ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب کیے تھے۔

    پہلے مرحلے میں کوئٹہ، سکھر، فیصل آباد ایئرپورٹ پر ڈی اے ٹی آئی ایس سسٹم نصب کئے گئے تھے، مذکورہ جدید سسٹم نصب کرنے سے کپتانوں کو لینڈنگ سے قبل موسم کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

  • گیارہ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

    گیارہ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2019ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2019ءکے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) میں 20190.98ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جوگزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونےوالے 18285.90ملین ڈالر کے مقابلے میں 10.42 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

    مئی 2019ءمیں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2315.74 ملین ڈالر رہی جو اپریل 2019ءکے مقابلے میں 30.17 فیصد زائد جبکہ مئی 2018ءکے مقابلے میں 28.36 فیصد زائد ہے۔

    بلحاظ ملک مئی 2019ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 493.73 ملین ڈالر،476.57 ملین ڈالر،346.81 ملین ڈالر،387.09ملین ڈالر، 237.76 ملین ڈالر، اور70.61 ملین ڈالر پاکستان بھجوائےگئے۔

    جبکہ مئی 2018ئمیں ان ممالک سے آنیوالی رقوم بالترتیب 432.05ملین ڈالر،373.85 ملین ڈالر، 290.26 ملین ڈالر،269.11ملین ڈالر، 178.96ملین ڈالر اور 60.34 ملین ڈالر تھیں۔

    مئی 2019ءمیں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 303.17 ملینڈالر رہیں جبکہ مئی 2018ءمیں ان ممالک سے199.51 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔