Tag: overseas-pakistani-woman

  • مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے پلاٹ پر دوبارہ قبضہ، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے پلاٹ پر دوبارہ قبضہ، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    مری : وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد کمشنر ،ڈی سی راولپنڈی نے مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلادیا تاہم ضلعی انتظامیہ کےجانے کے بعد پلاٹ پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد کمشنر ،ڈی سی راولپنڈی نے مری میں خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلادیا۔

    ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبضہ میں ملوث راجہ حنیف اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ، پولیس کی مدد سے خاتون کو اراضی کا قبضہ دلایاگیا۔

    اوورسیز پاکستانی خاتون حاجرہ پروین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مشکور ہوں کہ فریاد سنی ، وزیر اعظم قبضہ گروپ کے خلاف بھرپور ایکشن لیں۔

    دوسری جانب مری میں اوورسیز پاکستانی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کےافسران کے جانے کے بعددوبارہ قبضہ ہوگیا، راجہ حنیف اور اسکے ساتھیوں نے رشتے داروں پرحملہ کیا۔

    حجرہ پروین نے کہا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، ہم زخمی ہیں فوری مدد کی جائے۔

    گذشتہ روز مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم آفس میں قائم سیٹیزن پورٹل کے زریعے فوری طور پر خاتون سے رابطہ کیا گیا اور وزیراعظم کےنوٹس پرمقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قبضہ کرنے والےافراد حکومتی شخصیت کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ حکومتی شخصیت نے معاملےسے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

  • اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس

    اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس

    اسلام آباد: مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ ہوا، اوورسیزپاکستانی خاتون کی شکایت پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور وزیراعظم آفس میں قائم سیٹیزن پورٹل کے زریعے فوری طور پر خاتون سے رابطہ کیا گیا،وزیراعظم کےنوٹس پرمقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

    ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق قابضین سےخاتون کی زمین واگزار کرائی جارہی ہے، قابضین سےخاتون کی زمین واگزارکرائی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ کرنے والےافراد حکومتی شخصیت کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ حکومتی شخصیت نے معاملےسے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اکتیس مئی کو آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ کے لائیو سیشن میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے گھر پر قبضے کی شکایت کی تھی، جس پر وزیراعظم نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی۔

    ایک روز کے اندر اندر بیوہ خاتون کو انصاف ملا اور خاتون کا گھر قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ نامی خاتون کو فوری انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    لاہور پولیس کے مطابق ڈیفنس میں بیوہ خاتون کے گھر پہلے ہی واگزار کروا دیا تھا تاہم کرایہ دار عمران اصغر بقیہ واجبات نہیں کررہا تھا، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے بقایا جات چار لاکھ 72 ہزار روپے بھی واپس دلوائے، عائشہ بی بی نے کہا کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔

  • لاہور پولیس کی کارروائی ، اوورسیز پاکستانی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کا گھر مل گیا

    لاہور پولیس کی کارروائی ، اوورسیز پاکستانی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کا گھر مل گیا

    لاہور : اوورسیز پاکستانی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کا گھر مل گیا، قبضہ ملنے پر اووسیز پاکستانی خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نےاوورسیزپاکستانی خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا گھر واگزار کرا دیا ، سبزہ زار میں واقع گھر پر علی عباس اور اویس نامی ملزمان نےقبضہ کررکھا تھا۔

    ملزمان گھر کی رقم وصول کرنے کے باوجود قبضہ نہیں دے رہے تھے ، جس پر اوورسیزخاتون نے سی سی پی او آفس میں قبضہ چھڑانے کی درخواست دی
    اور سی سی پی او نےقانونی کارروائی کرکےکروڑوں مالیت کاگھرواگزارکرا دیا۔

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کسی صورت برداشت نہیں جبکہ قبضہ ملنے پر اووسیز پاکستانی خاتون کاوزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری  کو  صوبے بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جامع آپریشن کا حکم دیتے  ہوئے کہا تھا کہ قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ ہر ہفتے پیش کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا  کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ فوری ختم کروائیں، ساری زندگی کی جمع پونجی پاکستان لانے والوں کی داد رسی کی جائے۔