Tag: overseas pakistanies

  • ملک میں نئی حکومت کیسے بنے گی ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

    مانچسٹر: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں چھپ چھپ کر جی رہا ہے، پاکستان میں اب نئی حکومت اوورسیز والے بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے مانچسٹر میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے زاہد نور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف خود ساختہ ہاؤس اریسٹ ہونے کے بجائے اپنے ملک میں جیل کاٹ لیتا تو اچھا ہوتا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بیرون ملک جاکر چھپنے کے بجائے پاکستانی جیل کا برگر کھالیتا تو وہ زیادہ بہتر تھا اس کی یہاں پر کیا زندگی ہے؟ باہر نکلتاہے تو گالیاں پڑتی ہیں، پیروں میں مہندی لگا کر بیٹھا ہوا ہے۔ ،

    ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں مارچ اور اپریل میں عام انتخابات کی تاریخ اور اس کا شیڈول آجائے گا، اب نئی حکومت اوورسیز پاکستانی بنائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ جو نئی حکومت بنے گی وہ کیسے چلے گی کیونکہ معیشت کی حالت بہت خراب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو35ارکان کے استعفے آج منظور کیے ہیں تو مزید 35اور گیٹ پر کھڑے ہیں، ان کو عقل10سال بعد آتی ہے، ان کی عقل پرماتم کرنے کو دل کرتا ہے، شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں اب عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اب اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق مل جائے گا، ملک سے باہر اوورسیز کی صورت میں ایک کروڑ ووٹرز عمران خان کا موجود ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھاکہ پی ڈی ایم والے اب ذلیل و رسوا ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی کیونکہ میڈیا آزاد ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاری

    اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاری

    اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاری کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں انہیں ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاریاں کرلی ہیں اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی۔

    بل پیش کیے جانے پر وفاقی وزیر قانون نے موقف اختیار کیا کہ بل الیکشن اصلاحات کمیٹی میں زیر غور لایا جائیگا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بل الیکشن اصلاحات کمیٹی کے سپرد کردیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قومی اسملی نے منظور کرایا تھا۔

    گزشتہ سال نومبر میں اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی ترمیم پیش کی تھی جس کے بعد انتخابی نظام میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت کا الیکشن ترمیمی بل 2021 منظور کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور

    پارلیمنٹ نے حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا بل اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بلوں کی بھی منظوری دی تھی۔