Tag: : Overseas Pakistanis

  • اوورسیز پاکستانیوں کی ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری

    اوورسیز پاکستانیوں کی ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری

    اسلام آباد : روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اب تک مجموعی طور پر 733 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 130 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا۔

    جس کے بعد ستمبر 2020 سے لے کر اب تک ان اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.617 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

    اسی طرح روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا حجم 733 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

    سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 320 ملین ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 395 ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں وطن عزیز میں پلاٹ اور جائیداد کی منتقلی میں آسانی میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سپورٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جواد سہراب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری، سالانہ پراپرٹی ٹیکس اور سہ ماہی پانی اور متفرق چارجز کی ادائیگی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سپورٹ ڈیسک اوورسیز پاکستانیز کو بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، اسلحہ لائسنس اور ڈومیسائل کے اجراء کی سہولت فراہم کرے گا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نئی اسکیم کا اعلان

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نئی اسکیم کا اعلان

    اسلام آباد : نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، ان کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والی رقم کی وصولی پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے ترسیلات زر سے متعلق اہم اعلان کیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنالی گئی ہے۔

    بیرون ملک سے بینکنگ چینل کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے نگراں وزیرخزانہ نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم کیلئے 20ارب روپے اسٹیٹ بینک کو جاری کردیئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ باہر سے جو رقم پاکستان بھجوائیں گے ان کے رشتہ دار یہاں مفت وصول کرسکیں گے، جس کی انہیں کوئی فیس نہیں دینا پڑے گی۔

    شمشاد اختر نے کہا کہ ترسیلات زر کو عام چینلز کے ذریعے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، 80 ارب روپے ترسیلات زر کی اسکیم کو سپورٹ کرنے کیلئے رکھے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامناہے، ہم چیلنجز سے گھبرا نہیں رہے بلکہ مقابلے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں،حکومتی اقدامات سے مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے، ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

    نگراں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز کے نظام کو ریگولیٹ کیا جارہا ہے، حکومتی اقدامات سے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہوگی، جس سے بہتر معاشی نتائج سامنے آئیں گے۔
    وقت کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کی حالت میں بہتری آرہی ہے، اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے کیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں۔

    بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نگراں حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے کامیاب ہوگئے تو ملکی معیشت جلد بہتر ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اسمگلنگ کی روک تھام سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی ملک میں آمد کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بنائی گئی ون ونڈو ڈیسک عدم توجہ کا شکار

    اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بنائی گئی ون ونڈو ڈیسک عدم توجہ کا شکار

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بنائی گئی ون ونڈو ڈیسک عدم توجہ کا شکار ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وفاقی محتسب کی ہدایت پر ون ونڈو فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کی گئی تھی، جو عدم توجہی کا شکار ہے۔

    مذکورہ ڈیسک میں ایف آئی اے، اے ایس ایف، سی اے اے اور محکمہ پروٹیکٹر کے عملے کو ڈیسک پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم ڈیسک پر عملہ موجود نہیں رہتا، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پروٹیکٹر کی معمولات اور رہنمائی کرنے والا عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے، اسٹیٹ بینک

    اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے، اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد : مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال ترسیلات زر میں15.9فیصد کی کمی سامنے آئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے جون کے دوران 2.2 ارب ڈالر بھیجے۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں ترسیلات زرکی میں مد27ارب ڈالر موصول ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں مجموعی ترسیلات زر 31 ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جون 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔

    جون 2023 میں ترسیلات زر میں 27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جون 2022 میں ترسیلات زر کی مد میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

    مالی سال 2023 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 27.0 ارب ڈالر موصول ہوئے جو مالی سال2022کے مقابلے میں 13.6 فیصد کمی ہے۔ جون 2023 میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (515.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (343.0 ملین ڈالر) متحدہ عرب امارات (324.7 ملین ڈالر)، اور امریکا (272.3 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

  • ’’اوورسیز پاکستانی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘

    ’’اوورسیز پاکستانی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘

    جرمنی میں اوورسیز پاکستانیوں کے رہنما دانیال جہانگیر اعوان کا کہنا ہے کہ 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے شہر گروس گیراؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،

    اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے افواج پاکستان کی املاک اور جناح ہاؤس کو نظر آتش کیا گیا پاک افواج پاکستان کے شہداء کی یادگار کی بے حرمتی کی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی جرمن کمیونٹی کی جانب سے استحکام پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی جب تک زندہ ہیں اپنے وطن عزیز اور افواج پاکستان پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی

    سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی

    کراچی: سمندر پار پاکستانیوں نے مسلح افواج سے یکجہتی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے افواجِ پاکستان سے یک جہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے، اور 9 مئی کے واقعات میں شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔

    انگلینڈ، ترکی، بیلجیئم، جرمنی سمیت یورپ کے کئی ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی افریقہ میں بھی پاکستان آرمی کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

    ریلیوں میں گفتگو کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔

    شرکا نے کہا کہ پاکستان کی بات ہوگی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی بقا کی خاطر کھڑے ہوں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں کتنے ارب ڈالر بھیجے

    اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں کتنے ارب ڈالر بھیجے

    کراچی : رواں سال مارچ میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ہوگیا، اوورسیز پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالر وطن بھیجے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ کے مہینے کی ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں۔ جس کے مطابق مارچ 2023 میں ورکرز ترسیلات 2.53 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ کی ترسیلات 54.49 کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس ماہ اوورسیز پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالر وطن بھیجے۔

    مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2023 کی ترسیلات فروری کے مقابلے 27.4 فیصد سے زائد رہیں، مارچ میں سعودی عرب سے56 کروڑ اور عرب امارات سے 40کروڑ ڈالربھیجے گئے۔

    مرکزی بینک کے مطابق ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 20.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

    گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اوسطاً ڈھائی ارب ڈالر وطن بھیجے تھے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ سے 42 کروڑ اور امریکا سے 31 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں جب کہ جولائی تا مارچ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.91 ارب ڈالرپاکستان بھیجے، 9 مہینوں میں سعودی عرب سے 16 فیصد کم ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔

    جولائی تا مارچ عرب امارات سے3.60 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، دیگر خلیجی ممالک سے پاکستانیوں نے9 مہینوں میں 2.41 ارب ڈالرپاکستان بھیجے۔

  • پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

    پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

    کراچی : گزشتہ مالی سال پاکستان کی ترسیلات زر میں6.1فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ بات اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق مختلف ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر ریکارڈ سطح31ارب40کروڑ ڈالر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون2022میں ترسیلات زرمیں18.4فیصد ضافہ ہوا، جبکہ جون2022میں ترسیلات زر2ارب76کروڑ ڈالر رہیں۔

    اس کے علاوہ مئی2022کے مقابلے میں جون میں ترسیلات زر میں1.7فیصد کا اضافہ ہوا، سعودی عرب سے666،یو اے ای سے495 ملین ڈالرموصول ہوئے، یوکے سے455جبکہ امریکا سے285ملین ڈالر موصول ہوئے۔

  • اوورسیز پاکستانی ایک پیسہ بھی نہ بھجوائیں تو بھی وہ پاکستانی ہیں، عدالت

    اوورسیز پاکستانی ایک پیسہ بھی نہ بھجوائیں تو بھی وہ پاکستانی ہیں، عدالت

    لاہور : اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے موقع پر جج نے ریمارکس دیئے کہ اوورسیز پاکستانی ایک پیسہ بھی نہ بھجوائیں تو بھی وہ پاکستانی ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے ووٹنگ کے معاملے پر پیش رفت نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔

    دوران سماعت الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر امین کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر کیوں نہ سیکرٹری الیکشن کمیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے اور اس جرمانے کی رقم سیکرٹری الیکشن کمیشن اپنی تںخواہ سے ادا کریں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اگر ایک پیسہ بھی نہ وطن نہ بھجوائیں تو بھی وہ پاکستانی ہی ہیں، اگر حکومت انہیں ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتی تو واضح کرے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ امریکہ اور جاپان میں بیٹھے پاکستانیوں کو اندازہ ہونا چاہئیے کہ حکومت ان کے ساتھ کیا کرنا چاہتی ہے؟ عدالت میں نادرا حکام نے جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کی مہلت فراہم کی جائے نادار حکام کے وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کے مابین معاہدہ ہونا باقی ہے۔

    جس عدالت نے استفسار کیا کہ وہ معاہدہ کب ہوگا جس پر بتایا گیا کہ اس کے لیے 2.4 ملین فنڈز کی ضرورت ہے سرکاری وکیل نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں الیکشن کمیشن کو بجٹ جاری کیا جائے گا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ ہر سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہورہی سب ادارے ایک دوسرے پر معاملہ ڈال رہے ہیں اس پر کمیٹی تشکیل دیتے ہیں عدالت نے سماعت مزید14 جون تک ملتوی کردی۔