Tag: : Overseas Pakistanis

  • اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    کراچی: امریکا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی آنے لگی، 8 ماہ کے دوران سعودی عرب سے ریمی ٹینس ( ترسیلات زر) میں 6.8 فیصد، امریکا سے 7.8 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر کے حوالے سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران امریکا،سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی رقوم میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی سخت پابندیوں اور تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمت کی وجہ سے مستقبل میں امریکا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید کمی متوقع ہے۔

    رواں سال پاکستانیوں نے سعودی عرب سے 3.57 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

    اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 6.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور سعودی عرب سے پاکستان 3.57 ارب ڈالر ارسال کیے گئے۔

    امریکا سے اسی مدت کے دوران 7.8 فیصد کمی سے 1.51 ارب ڈالر اورمتحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی سے 2.76 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں جبکہ یورپی ممالک سے جولائی 2016 تا فروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔

    یورپی ممالک سے جولائی 2016 تافروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ30 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔ جنوری 2017 کے مقابلے میں فروری 2017 کے دوران ترسیلات زر میں 4.7 فیصد کی کمی رہی، اور ایک ارب 41 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی ترسیلات کی گئیں۔

    اس دوران خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر، اور عمان سئ ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 197.63 ملین ڈالر سے گھٹ کر168.2 ملین ڈالر، سعودی عرب سے بارہ فیصد کمی سے 457.07 ملین ڈالر سے گھٹ کر 404.39 ملین ڈالرریکارڈ کی گئیں۔

     برطانیہ سے 5 فیصد کمی سے 179.65 ملین ڈالرسے گھٹ کر170.55 ملین ڈالر، امریکا سے دو فیصد کمی سے 182.17 ملین ڈالر سے کم ہوکر177.76 ملین ڈالر اور عرب امارات سے 320.37 ملین ڈالرسے گھٹ کر 320.24 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں سے زائد فیس کی وصولی،چیف جسٹس کا نوٹس

    اوورسیز پاکستانیوں سے زائد فیس کی وصولی،چیف جسٹس کا نوٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ (پی او سی) کی مد میں زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں نثار نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پی او سی (پاکستان اوریجن کارڈ )جاری کرنے کی مد میں زائد فیس کی وصولی کا نو ٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مذکورہ نوٹس انہوں نے بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کی آئینی درخواست پر لیا ہے۔

    ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جاری کیا جانے والے پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کی فیس پہلے سو ڈالر مقرر  تھی۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اس فیس کو بڑھا کر 150 ڈالر اور اب 22 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ منسوخی کے بھی 31 ہزار روپے لیے جا رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9ماہ میں 13ارب 23کروڑ ڈالر وطن بھیجے

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9ماہ میں 13ارب 23کروڑ ڈالر وطن بھیجے

    کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نو ماہ میں تیرہ ارب تیس کروڑ ڈالر وطن بھیج کرمعاشی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن بہتر بنادی۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر معاشی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن بہتر کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے مارچ دوہزار پندرہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تیرہ ارب تیس کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔

    یہ ترسیلاتِ زر گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھیجی گئی ترسیلات زر سے پندرہ فیصد زائد ہیں۔