Tag: Oxygen Beds

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں  وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز فوری بڑھانے کی ہدایات کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوروناکی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز فوری بڑھانےکی ہدایات دیدیں، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں رہے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور آکسیجن سلنڈر مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی گہاتھوں نمٹاجائے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا عوام خداراہوش کےناخن لیں،ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائیں، عوام اپنی قیمتی زندگیوں کی قدرکریں، کورونا پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ، مختلف اسپتالوں کو مزید  1227 آکسیجن بیڈز فراہم

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ، مختلف اسپتالوں کو مزید 1227 آکسیجن بیڈز فراہم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپتالوں میں 1227آکسیجن بیڈزفراہم کردیئے گئے ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اس وقت تک 1434 آکسیجن بیڈز آپریشنل ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے پھیلاؤکی صورتحال اوراسپتالوں میں ” ریمپ اپ پلان ” کا جائزہ لیا گیا۔

    چیف سیکریٹریز نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سےمتعلق تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا وزیراعظم کی ہدایت پراسپتالوں میں 1227 آکسیجن بیڈزفراہم کردیئے ہیں، آزاد کشمیر میں 80 آکسیجن بیڈز اور بلوچستان میں فاطمہ جناح اسپتال میں 100 آکسیجن بیڈز فراہم کئے گئے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ گلگت بلستان میں ہیلتھ کیئرسسٹم میں مزید 100 آکسیجن بیڈز شامل کردیئے گئے ہیں اور خیبرپختونخواکو 320 آکسیجن بیڈ ، پنجاب کو 330 اور سندھ کو مزید 70آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کو 227 آکسیجن بیڈز دیئے۔

    جن اسپتالوں میں آکسیجن بیڈزفراہم کئے گئے ، ان میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ، ڈی ایچ کیو کوٹلی ، ڈی ایچ کیو بھمبیر ، سی ایم ایچ مظفر آباد ، فاطمہ جناح اسپتال بلوچستان ، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، ڈی ایچ کیو چارسدہ ، ایکسپو سینٹر لاہور ، سوشل سیکیورٹی ہسپتال اور عباسی شہید اسپتال کراچی ، پولی کلینک ، پمز اور سی ڈی اے اسپتال شامل ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں 31 جولائی تک 2000 سے زائد آکسیجن بیڈز کی فراہمی یقینی بنانا تھا، ملک میں اس وقت تک 1434 آکسیجن بیڈز آپریشنل ہو چکے ہیں ، انشااللہ کوروناسےمقابلے کیلئےسہولتوں کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

  • نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اسپتالوں کو 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اسپتالوں کو 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی بحالی کے لیے 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے، کرونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کووڈ 19 پیکج بھی آج فائنل کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے جون کے اختتام تک 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان این سی او سی کا کہنا ہے کہ ادارے کا ہیلتھ کیئر صلاحیت بڑھانے کے لیے تیز ترین عمل جاری ہے۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پروکروٹمنٹ کی منظوری آج این سی او سی اجلاس میں دی جائے گی، کرونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کووڈ 19 پیکج بھی آج فائنل کیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے 52 وینٹی لیٹرز سندھ بھیج دیے گئے، سندھ میں ڈیمانڈ کے پیش نظر 50 وینٹی لیٹرز 3 روز میں بھیجے جائیں گے۔ این سی او سی نے وینٹی لیٹرز اور بیڈز آپریٹ سے متعلق ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا۔

    این سی او سی ترجمان نے کہا کہ مردان، صوابی اور پشاور کے اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے۔ پنجاب میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے اضافی بیڈز کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بلوچستان حکومت کو 10 وینٹی لیٹرز موصول ہوچکے ہیں جبکہ وہاں ہیومن ریسورس پر کام جاری ہے، گلگت بلتستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم پر پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، گلگت بلتستان میں 62 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، مزید 10 فراہم کیے جائیں گے۔