Tag: oxygen cylinders

  • سپریم کورٹ نے  آکسیجن سلنڈر کی قیمت سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

    سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈر کی قیمت سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرونا از خود نوٹس کیس میں آکسیجن سیلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار کو دو دن کا وقت دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرونا ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران ڈریپ کے نمائندے اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت ڈریپ کا موقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرےاور قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔

    عدالت عظمیٰ نے آکسیجن سلنڈر کی قیمت مقرر کرنے کا حکم کے پی حکومت کی درخواست پرجاری کیا، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی نے عدالت عظمٰی کو آگاہ کیا کہ قیمت مقرر نہ ہونے پرسپلائرز من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔

    سربراہ ڈریپ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کہ آکسیجن وزارت صنعت کے ماتحت ہے ہمارا اس سے تعلق نہیں ہے ۔

    جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ ایکٹمرا کے حوالے سے کافی منفی رپورٹس ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل سے آکسیجن کی بڑی مقدار مل سکتی ہے،پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کوفعال کیاجاسکتاہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ 40 سال پراناہے،آکسیجن پلانٹ فعال کرنے پرایک ارب لاگت آئے گی۔

  • کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا

    کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا

    کراچی : سانحہ مچھ کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے کے باعث سپلائی کی گاڑیاں اسپتال نہ پہنچنے سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن گیس کی کمی سامنا ہورہا ہے، سپلائی کی گاڑیاں اسپتال نہ پہنچنے سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہوئی۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سردیوں میں منافع خوری کیلئے بھی آکسیجن گیس کم ہوتی ہے، سرکاری اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنیوالی گاڑیاں بڑی ہوتی ہیں۔

    کمپنیاں پورٹ قاسم میں ہیں،شارع فیصل بندش سےمشکلات کاسامناہے، صورتحال یہی رہی توآئندہ دنوں میں آکسیجن کی مزیدکمی ہوسکتی ہے، کورونامریضوں کوصحتیابی کےبعدبھی گھرپرآکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی کو دھرنوں کے دوران آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈاکٹردبیراحمد،ڈاکٹرسکندر علی،ڈاکٹرعاشق حسین 3 رکنی کمیٹی کے فوکل پرسنز بھی مقرر کئے گئے، کمیٹی سیکیورٹی اداروں، اسپتال اور آکسیجن فراہم کرنیوالوں میں روابط بہتر بنائے گی۔

    خیال رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، 7 ہزار کے سلنڈر کی قیمت 25ہزار تک پہنچ گئی، جس سے مریضوں کے لواحقین پریشان ہوگئے ہیں۔

  • ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا کارروائی کا حکم

    ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا کارروائی کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورڈ نے کرونا از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں نے کرونا مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے اور اسی طرح کرونا مریضوں کےلیے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت ہورہے ہیں جبکہ غیر قانونی اقدام کے خلاف وفاقی، صبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

    سپریم کورٹ نے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے کرونا سے متعلق طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی جبکہ کرونا وائرس سے متعلق طبی آلات اور ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈریپ امریکا، یورپ میں رجسٹرڈ ادویات کی پاکستان میں جلد رجسٹریشن یقینی بنائے اور مقامی طور پر کورونا سے نمٹنے والی ادویات کو بھی جلد رجسٹرڈ کیا جائے۔

    عدالت نے رجسٹریشن سے متعلق آئندہ سماعت پر ڈریپ سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور کرونا پر یکساں پالیسی بنانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کو مہنگی گاڑیاں خریدنے سے دیا جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔