Tag: PAC Meeting

  • معیشت دگرگوں: شرح نمو 1 فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان

    معیشت دگرگوں: شرح نمو 1 فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان

    اسلام آباد: مالی سال 23-2022 کے دوران معاشی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم معاشی سست روی کے باعث شرح نمو 1 فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی تیاریوں سے متعلق اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا، اجلاس میں موجودہ مالی سال کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں مالی سال 23-2022 کےدوران جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ پیش ہوگا جبکہ صنعت، زراعت، سروسز اور دیگر شعبوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم معاشی سست روی کے باعث شرح نمو 1 فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 24 مئی کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے، حکومت معاشی اعداد و شمار کی بنیاد پر اگلے مالی سال کے اہداف کا تعین کرے گی۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: بجلی کی طلب 25 ہزار، ترسیل 21 ہزار میگا واٹ

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: بجلی کی طلب 25 ہزار، ترسیل 21 ہزار میگا واٹ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین کمیٹی شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ دی جبکہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے اعداد و شمار بھی اجلاس میں پیش کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین کمیٹی شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ شہباز شریف نے تمام وزارتوں کو ورکنگ پیپر اور بریف 48 گھنٹے پہلے دینے کی ہدایت کردی۔

    سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت33 ہزار میگا واٹ ہے، واپڈا 9000 میگا واٹ سے زائد دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بجلی منصوبوں کا ٹیرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) طے کرتا ہے، سی پیک کے تحت 7 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور یہ آئی پی پیز موڈ پر ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پوری دنیا اب پانی سے سستی بجلی پیدا کرنے کی طرف جا رہی ہے، ساہیوال جیسے زرخیز علاقے میں کول پاور پلانٹ کیوں لگایا گیا۔ جنوبی افریقہ سے مہنگا کوئلہ درآمد کیا جا رہا ہے۔

    عرفان علی نے کہا کہ ساہیوال پاور پلانٹ ماحول کے لیے خطرہ نہیں ہے، مٹیاری سے جنوب سے شمال کی جانب لائن بچھائی جائے گی۔ یہ منصوبہ مارچ 2021 میں مکمل ہوگا۔

    پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین نے ساہیوال کول پاور پلانٹ پر کڑی تنقید کی گئی جس پر سیکریٹری توانائی نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ میں انتہائی حساس ٹیکنالوجی استعمال ہوئی، ساہیوال پاور پلانٹ ماحول کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔

    سیکریٹری نے مزید بریفنگ میں بتایا کہ قائد اعظم سولر پاور پارک کی استعداد 400 میگا واٹ ہے اصل پیداوار 360 میگا واٹ ہے، قائد اعظم سولر پارک آئی پی پی ہے، استعداد سے کم پیداوار پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی شہباز شریف نے کہا کہ 2 ایل این جی منصوبے میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میں لگائے تھے، دونوں منصوبوں سے بجلی نیشنل گرڈ سینٹر میں جاتی ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے پاور پلانٹ بھی لگا سکتے ہیں۔

    سیکریٹری نے مزید بتایا کہ موسم گرما میں بجلی کی طلب 25 ہزار جبکہ سرما میں 8 سے 9 ہزار میگا واٹ ہوتی ہے، ایک وقت میں 21 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی کی ترسیل ممکن نہیں۔ جون 2019 تک 25 ہزار میگا واٹ بجلی کی ترسیل کے قابل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ بجلی کی چوری ہے۔ سندھ میں سیپکو کے 186 فیڈرز پر 70 فیصد چوری تھی۔ مارچ 2019 تک سیپکو علاقوں میں 95 فیصد بجلی چوری ختم کردیں گے۔

    سیکریٹری نے بتایا کہ لیسکو میں بجلی چوری کا ایک گینگ پکڑا، لیسکو میں 19 افراد کو جیل بھیجا گیا۔ گینگ سافٹ ویئر سے بجلی کے میٹر کی رفتار کم کر رہا تھا۔

    بجلی چوری کے خلاف مہم کے اعداد و شمار بھی پی اے سی میں پیش کر دیے گئے۔ 13 اکتوبر 2018 سے 28 دسمبر 2018 تک ملک بھر میں کارروائیاں کی گئیں۔

    سیکریٹری کے مطابق 21 ہزار 475 چوری کے کیسز پکڑے، حکومت نے 15 ہزار 746 افراد کے خلاف مقدمات کی درخواستیں دیں۔ 2 ماہ کے عرصے میں 75 کروڑ کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں سے 16 کروڑ 54 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں مالی بد عنوانیاں: پی اے سی میں رپورٹ پیش

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں مالی بد عنوانیاں: پی اے سی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد : نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے میں کئی بے ضابطگیاں اور مالی بد عنوانیاں سامنے آئی ہیں منصوبے پر تخمینے سے68ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

    یہ بات آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ میں بتائی۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر آڈٹ حکام کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اراکین کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور گرینڈ حیات ہوٹل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اب تک85ارب55کروڑ روپےخرچ ہوچکے ہیں، اس منصوبے پر لگائے گئے تخمینے سے68ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے، منصوبے کا پی سی ون مارچ 2008 میں بنا تھا اس وقت لاگت37ارب روپے تھی جبکہ مارچ2018میں تیسرا پی سی ون105ارب91کروڑ روپے کا بنا تھا۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا99فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اس منصوبے میں کئی بے ضابطگیاں اور مالی بد عنوانیاں ہوئی ہیں، آڈٹ حکام کی نشاندہی پر چار کیسز نیب کو بھجوائے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کی مکمل جامع انکوائری کی،آڈٹ حکام کے مطابق انکوائری میں بےضابطگیوں پر متعلقہ افسران کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے رپورٹ پی اے سی کے ہر رکن کو بند لفافے میں دی جائے، اس موقع پر انہوں نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    مذکورہ ذیلی کمیٹی رائل پام گالف کلب، گرینڈ حیات ہوٹل اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبوں کا جائزہ لے گی اور 30دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

  • پی اے سی اجلاس میں سگریٹ نوشی میں اضافے کا انکشاف

    پی اے سی اجلاس میں سگریٹ نوشی میں اضافے کا انکشاف

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں سگریٹ نوشی میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی اجلاس میں آڈٹ حکام نے تمباکو پر ایکسائز ٹیکس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹس پر تھری ٹیئرز پالیسی کے نفاذ کے باعث سگریٹ نوشی میں اضافہ ہوا۔

    آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ غیرقانونی سیگریٹس کی فروخت میں بھی 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ ٹیکسوں کی وصولی میں واضح کمی ہوگئی ہے۔

    آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا استعمال نہیں کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے قانون میں بھی اس ضمن میں سقم پایا جاتا ہے۔

    پی اے سی اجلاس میں ایف بی آر نے رپورٹ پر جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا تاہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف بی آر کی طرف سے مزید وقت مانگنے پر تحفظات کا اظہار کیا، کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ نے ایف بی آر کے نمائندے سے کہا کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔

    افطار کے بعد سگریٹ نوشی سے اچانک موت کا خطرہ


    واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت نے ایف بی آر کو گزشتہ مہینے کے آغاز میں سفارش کی تھی کہ تمباکو مصنوعات پر تھری ٹئیرز پالیسی کے تحت ٹیکسوں میں کمی پر عمل نہ کرے جس کے نتیجے میں سگریٹوں کی قیمتیں کم ہوئیں اور استعمال میں اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ تہرے ٹیکس کے سسٹم سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آمدنی تو بڑھ گئی لیکن اس کے مقابلے میں مقامی سگریٹ ساز کمپنیاں بند ہوئیں کیوں کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈز پر کوئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو نہیں ہوتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔