Tag: Padmavat

  • پدماوت کی ریلیز‘ بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    پدماوت کی ریلیز‘ بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں بالی و ڈ کی تاریخ متنازعہ ترین فلم ’پدماوت‘ کے ریلیز ہوتے ہی دنگے فسادات شروع ہوگئے ہیں ‘ مظاہرین نے سینما گھروں پر پتھراؤ کیا اور متعدد موٹر سائیکلوں کو نذرآتش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ فسادات بھارتی شہر احمد آباد میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں‘ مظاہرین سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’پدماوت‘ کی ریلیز کے خلاف احتجاج کررہے ہیں‘‘ خیال رہے کہ کرنی سینا کے سربراہ بھی احمد آباد کا دورہ کررہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مجموعی طور پر تین شاپنگ مالز کو نقصاپہنچایا جبکہ تیس سے زائد موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردی گئیں۔ پولیس کمشنر اے کے سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں درجنوں گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر کچھ شرپسند افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے اصل ہاتھ کس کا ہے؟۔ سٹی پولیس کنٹرول روم کے مطابق ایکروپولس مال کے باہر کھڑی 21 موٹر سائیکلوں کو نذرآتش کیا گیا ‘ جہاں پی وی آر ملٹی پلیکس واقع ہے۔

    وہی مجمع ہمالیہ مال کے سامنے پہنچا جہاں کارنیول سینما ہے‘ مظاہرین نے یہ بھی متعدد موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کردیا۔ بعد ازاں اس مجمع نے الفا ون مال جہاں سینی پولس واقع ہے دس موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔

    پولیس کے مطابق لگ بھگ دو سو مظاہرین ایس جی ہائے پر واقع اپ مارکیٹ پہنچے جہاں انہوں نے ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی جبکہ گاڑیا ں بھی جلادیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان مظاہرین نے سینما پر پتھراؤ بھی کیا۔ واضح رہے کہ یہ سارے ہنگامے عین اس وقت ہوئے جب پدماوت کے خلاف احتجاج کرنے والی راجپوت کرنی سینا کے سربراہ لوکندرا سنگھ کلوی احمد آباد میں موجو د ہیں۔

    پولیس کمشنر اے کے سنگھ کے مطابق تشدد کے یہ واقعات حیرت انگیز ہیں کیونکہ گجرات کے زیادہ ترسینما مالکان نے پدمات کی نمائش نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے جن میں ہنگامہ آرائی کا نشانہ بننے والے ملٹی پلیکس بھی شامل ہیں۔

    گجرات کے وزیراعلیٰ نتین پٹیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے شک اس فلم کا بائیکاٹ کریں لیکن پر امن رہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پردیپ سنگھ اور سینئر منسٹر بھوپندرانش سے بھی اسی نوعیت کی اپیل کرائی گئ ہے ‘ دونوں کا تعلق راجپوت برادری سے ہے۔

    دوسری جانب راجبوت کرنی سینا راج شیکھاوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان ہنگاموں کا تعلق ان سے یا ان کی جماعت سے ثابت ہوا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہنگامے راجپوت برادری کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ’پدماوتی‘ آخر کار تنازعات سے نکل آئی، 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    ’پدماوتی‘ آخر کار تنازعات سے نکل آئی، 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    ممبئی: تنازعات کا شکار بننے والی بالی وڈ فلم پدماوتی کو نام کی تبدیلی کے بعد ریلیز کی اجازت مل گئی ہے، اب یہ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر میں‌ ریلیز ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلسل تنازعات کے باعث خبروں‌ میں‌ رہنے والی یہ میگا بجٹ فلم گذشتہ برس یکم دسمبر کو ریلیز ہونی تھی، مگر ہندو انتہاپسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث اس کی ریلیز ملتوری ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ساتھ ہی فلم کو یو اے سرٹیفیکٹ سے کلیئر بھی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 25 جنوری کو اکشے کمار کی فلم پیڈ مین بھی ریلیز ہورہی ہے، فلمی پنڈتوں‌ کے مطابق پدماوت کی ریلیز سے اب اکشے کی فلم کا بزنس متاثر ہونا یقینی ہے

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کو مشروط ریلیز کی اجازت

    ادھر جبکہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے بھارتی انتہاپسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ راجستھان حکومت نے اب بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    صوبائی وزیرراجستھان گلاب چاند کتاریا نے کہا ہے کہ فلم پدماوت کو بھارتی ریاست راجستھان میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہندو انتہا پسند تنظیموں‌ کی جانب سے بھی 27 جنوری کو ریاست میں احتجاج کا کال دی ہے۔

    یاد رہے کہ فلم پدماوت کی کہانی 14 ویں صدی کی ایک ہندو رانی اور مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کے گرد گھومتی ہے فلم میں‌ دپیکا پڈوکون، رنوریر کپور اور شاہد کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔