Tag: PAEC

  • پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی، جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز دے دیے

    پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی، جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز دے دیے

    اسلام آباد: پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی پر جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز پاکستان کے نام کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زرعی سائنس دانوں کو 3 ایوارڈز دے دیے ہیں۔

    عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے پاکستانی زرعی سائنس دانوں کو زرعی تحقیق کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز سے نوازا، یہ ایوارڈز پلانٹ میوٹیشن بریڈنگ اور بائیو ٹیکنالوجیز میں اہم کامیابیوں پر دیے گئے۔

    ایوارڈز کے لیے اٹامک انرجی کے ایگری کلچر ریسرچ سینٹر ’نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ ایگری کلچر‘ کو منتخب کیا گیا، پی اے ای سی کے محمد کاشف ریاض خان کو ینگ سائنس دان ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    نمایاں اچیومنٹ ایوارڈ منظور حسین، کاشف ریاض، سجاد حیدر، حافظ ممتاز حسین اور نیاب کے اللہ دتہ کو دیا گیا۔

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایوارڈز ادارے کے معیاری تحقیق، تکنیکی مہارت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ چیئرمین پی اے ای سی نے زرعی تحقیق میں کامیابیوں پر سائنس دانوں کو مبارک باد بھی دی۔

  • پاکستان ترکی کے بعد سی ای آر این  کا دوسرا مسلمان ممبرملک بن گیا

    پاکستان ترکی کے بعد سی ای آر این کا دوسرا مسلمان ممبرملک بن گیا

    اسلام آباد : پاکستان (سی ای آر این )یورپی تنظیم برائے جوہری تحقیق کا پہلا ایشیائی ممبر بن گیا، پاکستان ایٹمی انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے بیان کے مطابق پاکستان سی ای آر این کا پہلا ایشیائیایسوسی ایٹ ممبر بن گیا ہے۔

    یہ اس تنظیم کا دوسرا اسلامی ملک ہے اس سے قبل سی ای آر این کا ممبر بننے والا پہلا اسلامی ملک ترکی تھا جو گزشتہ سال اس تنظیم کا ممبر بنا جبکہ پاکستان سی ای آر این میں شمولیت کرنے والا پہلا نان یورپیئن ملک ہے، جو اس کے محنت کش سائنسدان انجینئرز اورسفارت کاروں کیلئے باعث اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ یہ معاہدہ پاکستان اورسی ای آر این کے درمیان  19 دسمبر 2014 کو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی موجودگی میں ہوا۔

    معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ڈی جی اٹامک انرجی کمیشن اور ڈی جی سی ای آر این نے دستخط کئے، اس ممبر شپ سے پاکستان کے لیے تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جو کہ پاکستانی کی سائنس دانوں اور سی ای آر این کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنائے گا۔

    پاکستان سی ای آر این کے کونسل اجلاسوں میں شرکت کے بعد اس کی گورنس کے لیے بھی حصہ لے سکے گا۔

    سی ای آر این میں پاکستان کی شمولیت اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان کا سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کی ہے اور اس کے جوہری پروگرام استعمال پرامن طریقے سے کیا جا رہا ہے۔