اسلام آباد : مرحوم باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی اہلیہ نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان کا دورہ کیا، خلیلہ علی نے افسروں اور کیڈٹس سےبات چیت کی اور سپر مشاق طیارے کی تربیتی پرواز بھی کی۔
پاکستان ائیر فورس کے ترجمان کے مطابق شہرہ آفاق باکسر محمد علی مرحوم کی اہلیہ خلیلہ علی پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان پہنچیں تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپنے دورے کے موقع پرانہوں نے سپرمشاق طیارے کی تربیتی پرواز کی اور فلائٹ انسٹرکٹر کی مہارت اور اعلیٰ تربیت کی تعریف بھی کی جبکہ وہ فلائنگ اورتربیتی ونگ بھی گئیں۔
خلیلہ علی آٹھ سو تیس گھنٹے پرواز کا تجربہ رکھتی ہیں، خلیلہ علی کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ان کی زندگی کے ناقابل فراموش واقعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے میزبانی پر پاک فضائیہ کےسربراہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں برطانوی ایئرچیف مارشل نے خصوصی شرکت کی، انہوں نے پاکستانی فورسز کی وطن سرفروش خدمات کو سراہا.
تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 118 کمبٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب معنقد کی گئی، کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پرایئرچیف مارشل سہیل امان نےشرکت کی، جبکہ برطانوی ایئرچیف مارشل تقریب کے مہمان خصوصی تھے.
تقریب میں 9خواتین سمیت 43 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ہیں، پاس آؤٹ کیڈٹس کا تعلق میڈیکل،انجینئرنگ، آئی ٹی اورلاجسٹک شعبوں سے ہے، کیڈٹ میمونہ لیاقت کو بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نواز گیا.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ایئر چیف نے کہا کہ پاکستانی فورسزمختلف آپریشنز میں مصروف ہیں، بین الاقومی تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ محفوظ تعلقات رہے ہیں.
اس موقع پر ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کامیاب ٹریننگ پر مبارکباد اور شاباشی دی، برطانوی ایئر چیف کی شرکت بہترین تعلقات کی عکاس ہے، بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام بدل کر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گی
یاد رہے رواں ماہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام سابق سربراہ ائیر مارشل اصغر خان کے نام پر رکھ دیا گیا تھا، اس تاریخی موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں ائیر مارشل اصغر خان مہمانِ خصوصی تھے، اس تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی شریک تھے، سابقہ ائیر چیفس،ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران کی ایک کثیر تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تھی.