Tag: PAF base budh ber

  • افغان صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، بڈھ بیرحملے کی مذمت

    افغان صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، بڈھ بیرحملے کی مذمت

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اوربڈھ بیر حملے کی مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی ٹیلی فون کیا اور دوران گفتگو پشاور میں واقع بڈھ بیرایئر بیس حملے کی مذمت کی اوراس میں ہونےوالے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہارکیا۔

    ذرائع کےمطابق اس موقع پرافغان صدر نے نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    واضح رہے کہ بڈھ بیر پر پی اے ایف بیس حملے میں 29 افراد شہید ہوئے جس میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بھی شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اوردہشت گرد بھی وہیں سے پاکستان آئے تھے۔

  • پشاورایئربیس حملے کے ثبوت افغان حکومت کو دیں گے: پرویز رشید

    پشاورایئربیس حملے کے ثبوت افغان حکومت کو دیں گے: پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگرد نہ تو مسلمان ہیں نہ انسان، بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز شید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے ہمسایہ ملک بھی کردار ادا کرے۔

    پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کا پورے ملک میں پیچھا کررہے ہیں اورپاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کو تحفظ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدردوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمسایہ ملکوں کا تعان بھی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بڈھ ہر حملے کے شواہد افغان حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    افغان حکومت نے بھی دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،پرویز رشید نے کہا کہ افغان حکومت نے بھی دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم کی کبھی شکایت نہیں کی جبکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی تمام سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے کبھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے عمران خان کے احکامات کے پابند ہیں۔