Tag: PAF day

  • پاک  فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا، دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدکی گئی ، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    07 ستمبر کے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ہمیشہ بے مثال بہادری کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہا اور عظیم مقصد کے لئے دوسروں سے آگے بڑھ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔

    اس خاص دن کے موقع پر انہوں نے آزادی کیلئےجانوں کانذرانہ دینےوالے کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

    شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران، ائیر مین اور سویلینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ُٓقبل ازیں اس تاریخی دن کی مناسبت سے کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

  • ‘پاک فضائیہ کے شاہین دشمن کی ہر چال کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ‘

    ‘پاک فضائیہ کے شاہین دشمن کی ہر چال کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ‘

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پا ک فضائیہ کےشاہینوں نےمکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔

    ، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جانبازوں نےفضائی حدودکادفاع کرتےہوئےدشمن کوشکست دی، 7ستمبر 1965کادن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے، پاک فضائیہ کےناقابل فراموش کارناموں کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کوپاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرنازہے ، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے،پاک فضائیہ نے فروری میں 2 بھارتی طیاروں کو گراکر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    عثمان بزدار نے پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے شاہینوں کےعظیم کارناموں،لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا پاک فضائیہ کاشماردنیا کی بہترین فضائی فورسزمیں ہوتاہےجس پرفخرہے۔