Tag: PAF plane

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ  گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    مردان : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پا ک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز معمول کی پروازکےدوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا ، زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تگ ، تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

    خیال رہے گذشتہ سال یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

    بعد ازاں اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7پی جی گرکر تباہ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7پی جی گرکر تباہ

    سرگودھا: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایف سیون پی جی ایئرکرافٹ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ سرگودھا کے قریب فنی خرابی کے باعث کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں ایک ہی پائلٹ سوار تھا۔

    ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا جس سے وہ محفوظ رہا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کے مقام پر کوئی جانی ومالی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انکوائری بورڈ کی تشکیل کا بھی حکم دے دیا گیا ہے، جو اس واقعہ کی وجوہات کا تعین کرے گا۔


    مزید پڑھیں : میانوالی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ‘ پائلٹ شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا ایف سیون تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی پاک فضائیہ کا تر بیتی طیارہ  ایف سیون پی جی میانوالی میں گر کر تباہ ہوگیا ، تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  بک وال پر شیئر کریں ۔

  • پاک فضائیہ کا ایف سیون پی طیارہ گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا ایف سیون پی طیارہ گر کر تباہ

    میانوالی : پاک فضائیہ کا تر بیتی طیارہ منگل والا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7جو کہ معمول کی تربیی پرواز تھا، طیارے نے میانوالی ائییر بیس سے اڑان بھری، فنی خرابی کے باعث تھانہ چھدرو کے علاقہ منگل والا کے قریب کھیتوں میں گھر کر تباہ ہو گیا۔

    پائلٹ چھلانگ لگا کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا، میانوالی سے امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کے مقام پرکوئی جانی ومالی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انکوائری بورڈ کی تشکیل کا بھی حکم دے دیا گیا ہے جو اس واقعہ کی وجوہات کا تعین کرے گا۔


    مزید پڑھیں : جھنگ: پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ


    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جبکہ زمین پر بھی کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔