Tag: PAF plane crashed

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

    راولپنڈی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، ، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پروازکےدوران پنڈی گھیب کےقریب گرا ، حادثے میں پائلٹ طیارے سے بحفاظت اترنےمیں کامیاب رہا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

  • کراچی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    کراچی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    کراچی : پرویز مشرف کالونی ما ڑی پور کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔

    پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کےدوران گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگیا ، پائلٹ طیارہ آبادی سے دور لے جانے کی کوشش میں شہید ہوا۔

    حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد ہی گرگیا

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، بظاہر حادثے کی وجہ فنی خرابی نظر آتی ہے تاہم طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ، فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد شہید


    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے تھے۔

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ، فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد شہید

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ، فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد شہید

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے۔

    پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ معمول کی تربتیئ پرواز پر تھا، حادثے کے نتیجے میں فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد شہید ہوگئے۔

    حادثے کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈکوارٹرنے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔


    مزید پڑھیں :پاک فضائیہ کا طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ


    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ہی پاک فضائیہ کا طیارہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔

  • شہید پائلٹ مریم مختار کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

    شہید پائلٹ مریم مختار کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

    کراچی : طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی نماز جنازہ ملیر کینٹ میں ادا کردی گئی، جس کے بعد مریم مختار کو فوجی اعزاز کے ساتھ ملیر کینٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا.

    نماز جنازہ میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مختار احمد،جی او سی ملیر گریژن پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران و دیگر کی شرکت کی ہے.

    گزشتہ روز میانوالی کے قریب طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کا جسد خاکی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچایا گیا،اس سے قبل بھی شہید فلائنگ آفیسر کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت ایوی ایشن افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مریم مختار کا تعلق کراچی سے تھا، انھوں نے دوران پرواز جام شہادت نوش کرکے پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزازاپنے نام کیا.

    وزیرِاعظم نواز شریف نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم مُختار پاکستان کا فخر تھیں جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا.

  • میانوالی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، معاون خاتون پائلٹ شہید

    میانوالی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، معاون خاتون پائلٹ شہید

    میانوالی :پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،معاون خاتون پائلٹ مریم مختار شہید ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے کندیاں میں بھکڑہ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7جو کہ تربیتی پرواز پر تھا گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ آفیسر مریم مختار نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی تاہم حادثے سے محفوظ نہ رہ سکے.

    دونوں پائلٹوں نے جہاز کو آبادی سے دور نکال کر میانوالی کے علاقے کندیاں کے نواح میں اجیکٹ کیا ، طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ، تاہم خاتون پائلٹ مریم مختار شدید زخمی ہوئی اور ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئیں جبکہ اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی معمولی زخمی ہوئے .

    پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق فوری طور پر طیارہ گرنے کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا، انکوائری کے لئے بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے.

    فلائنگ آفیسر مریم مختار پاک فضائیہ کی تاریخ میں شہادت کا رتبہ پانے والی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہیں.