Tag: pahalgam ، بھارتی فوج ، پاکستانی حملے ، کرنل صوفیہ قریشی

  • پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    نئی دہلی : پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔

    پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔

    جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کمی ہوئی اور اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 1.3 فیصد کی تنزلی آئی۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکارہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے بھارتی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہے ۔ روئٹرز کا کہنا تھا نیفٹی ففٹی ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصد اورممبئی بی ایس ای سینسک ایک اعشاریہ ایک دو فیصد مزید گرگئیں۔ جبکہ ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی روپے کی قدر بھی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے گر چکی ہے، غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بہت زیادہ خوف دیکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستان کے جوابی حملے، بھارتی فوج  کا فوجی تنصیبات کونقصان پہنچنے کا اعتراف

    پاکستان کے جوابی حملے، بھارتی فوج کا فوجی تنصیبات کونقصان پہنچنے کا اعتراف

    نئی دہلی : بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کونقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کونقصان پہنچنے کا بھارتی فوج نے اعتراف کرلیا۔

    نئی دہلی میں ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے پٹھانکوٹ، ادھم پور، بھوج اور آدم پورٹ میں واقع اسٹریٹجک ایئر بیسز پر میزائل حملے کیے ہیں، حملوں سے فوجی تنصیبات سمیت پنجاب کےایئربیس اسٹیشن کونقصان پہنچا۔

    صوفیہ قریشی کا کہنا تھا کہ "یہ ایک بے مثال اور مربوط حملہ تھا، ہم تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان نے ہماری 26 تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں فرنٹ لائن ایئربیس بھی شامل ہیں۔”

    ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوستانی فوج نے "جارحیت کا نوٹس لیا” لیکن اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت تناؤ نہیں چاہتا۔

    پریس بریفنگ میں بھارتی فوج کی نمائندگی کرنے والی کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ "بھارت مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے، بھارت اس تنازعے کو طول نہیں دینا چاہتا، اگر پاکستان بھی کشیدگی کم کرنے پر رضامند ہو جاتا ہے تو ہم اس سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہیں،”

    مزید پڑھیں : آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ

    صوفیہ قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت تناؤ نہیں چاہتا، مغربی پوسٹوں پربھی حملےہوئے، پاکستانی فوج نے بھارتی ملٹری سائٹس کو نقصان پہنچا۔

    یاد رہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص شروع کرکے دیا، آپریشن میں پاکستان کے فتح 1میزائل سسٹم نے اہداف کو چن چن کر نشانہ بنایا اور دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔

    آدم پور ایئرفیلڈ کو تباہ کردیا گیا، آدم پور ایئر فیلڈ سے امرتسر میں سکھوں ،پاکستان ،افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔

    برنالہ اورپٹھان کوٹ ایئربیس بھی ملیامیٹ کردی گئی جبکہ سورت گڑھ اور بھٹنڈہ کی ایئرفیلڈز اور اکھنور کی ایوی ایشن بیس تباہ کردی ۔

    ادھم پور میں نہ صرف ایئربیس تباہ کی بلکہ بطور ثبوت ویڈیو بھی جاری کردی ، جس میں ایئربیس کو تباہ ہوتےدیکھا جاسکتا ہے۔

    پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی دفاعی نظام کے بھی پرخچے اڑادیے گئے، پاک فضائیہ کے جےایف 17 تھنڈر نے آدم پور میں بھارت کا جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 سسٹم زمین بوس کردیا، اس سسٹم کی مالیت تقریباً 1.5 بلین ڈالر تھی۔

    پاک فوج نے دشمن کی عسکری تنصیبات اور سپلائی لائن پر بھی کاری ضرب لگائی اور بھمبر گلی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ بھی خاک میں ملادیا گیا۔

    اڑی میں سپلائی ڈپو اور نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ بھسم کردی گئی جبکہ دہرنگیاری میں آرٹلری گن پوزیشن ملیا میٹ کردیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ اور راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کرانیوالے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی صفحہ ہستی سے مٹادیے گئے۔

    آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستانی ڈرونز نے بھارتی دارالحکومت دہلی اور مودی کی ریاست گجرات پر پروازیں کیں۔