Tag: Pahalgam Terror Attack

  • پہلگام واقعہ، کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    پہلگام واقعہ، کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

    حریت رہنما نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے گرفتا کرلیا ہے، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔ کئی کشمیری خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کشمیری سیاح نے پہلگام واقعے پر بھارتی اینکر کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا، سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کا ہندوؤں کو نشانہ بنانے کا تاثر دینے کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔

    متعصب بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے پروگرام میں پہلگام واقعہ کو ہندوؤں پر حملہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

    امیش دیوگن نے سیاح سے پوچھا کیا آپ نے دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کونشانہ بنا رہے تھے؟ تو سیاح نے جواب دیا مقامی کشمیریوں نے زخمیوں،متاثرین کی محفوظ مقام پر منتقلی میں بہت مدد کی۔

    یورپین یونین کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل

    سیاح کا جواب سن کر بھارتی اینکربوکھلا گیا اور گفتگو کودوبارہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے سے جوڑنے لگا تاہم سیاح نے بھارتی اینکر کوجواب دیا کہ مقامی کشمیریوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہمارا تحفظ کیا۔ زخمیوں کی مدد کی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا کشمیر پہلگام واقعے پر ردِعمل سامنے آگیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کشمیر پہلگام واقعے پر ردِعمل سامنے آگیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر صدمے کا شکار ہوں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا بھارت کے ساتھ ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہماری حمایت اور ہمدردی وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام کے ساتھ ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب چین کے ساتھ ٹیرف جنگ کے ابتدائی دور کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ کا مؤقف پہلے جیسا نہیں رہا، ان کے سخت مؤقف میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے کہ اب وہ ایک باہمی ”اچھی ڈیل“ کی بات کرنے لگے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے منگل کو کہا ہے کہ چین کے ساتھ ٹیرف کے سلسلے میں بات چیت کے دوران وہ ’خوش اخلاقی“ کا مظاہرہ کریں گے، اور یہ کہ صفر تک تو نہیں لیکن بیجنگ کے ساتھ درآمدات پر معاہدے کے بعد ٹیرف نمایاں طور پر کم ہو جائیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

    ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ چین کے ساتھ سختی نہیں کریں گے، بلکہ اچھی ڈیل کے خواہاں ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی صدر سے ان کے بہتر تعلقات ہیں اور ٹیرف پر اچھی ڈیلنگ ہو رہی ہے۔