Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، قادر پٹیل کا رافیل پر دلچسپ تبصرہ

    جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، قادر پٹیل کا رافیل پر دلچسپ تبصرہ

    اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے بھارت کے رافیل طیاروں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے چلانے کیلیے دل اور گردے رکھنے والا پائلٹ بھی درکار ہوتا ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ بھارت کو رافیل پر بڑا ناز تھا لیکن جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، ہمارے پائلٹ نے کہا کہ رافیل تو بہت اچھا طیارہ ہے لیکن چلانا آنا چاہیے، دنیا بھارت کو ٹیکنالوجی دیتے ہوئے 100 بار سوچے کہ یہ بے عزتی کروائیں گے۔

    قادر پٹیل نے کہا کہ رافیل جیسے جہاز چلانے کیلیے دل گردہ رکھنے والا پائلٹ بھی چاہیے ہوتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: رافیل کی تباہی کے سوال پر بھارتی ایئر مارشل کا جواب

    انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ دشمن پر رات کے اندھیرے میں حملہ نہ کرو، تیسرے دن صبح ہم نے ایسے میزائل داغے کہ دشمن کی چیخیں نکل گئیں، پاک فوج، سپہ سالار اور تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نریندر مودی نے غلط قوم سے پنگا لیا ہے، پاکستانی قوم بھارتی ڈرونز کے آنے کا انتظار کرتی تھی، بھارتی ڈرونز گرنے والے مقامات پر میلے کا سماں ہوتا تھا۔

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میزائل ٹیکنالوجی لانے کا سہرا بینظیر بھٹو کے سر ہے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا سہرا یوسف رضا گیلانی کے سر ہے، بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا پر پاکستان اور بنیان مرصوص کا بھرپور دفاع کیا۔

    قادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف صدی کی عظیم ترین فتح ملی ہے، پوری قوم و سیاسی جماعتوں نے تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے بھارت پر اپنی واضح برتری ثابت کی اور دنیا کو پرامن ملک ہونے کا واضح پیغام دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی صورت اپنے دفاع سے غافل نہیں، پاکستان نے بھارت کو بلیک میل نہیں کیا بلکہ وارننگ دی ہے، پاکستان نے اپنے دفاع کیلیے ایٹمی طاقت حاصل کی، پاکستان دہشتگردی سے شدید ترین متاثرہ ملک ہے، دہشتگردی کی جنگ میں ہمارے ایک لاکھ کے قریب شہری شہید ہوچکے ہیں۔

  • ’سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر ترانہ ریلیز کردیا

    ’سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر ترانہ ریلیز کردیا

    پاکستان کے گلوکار و موسیقار ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر حب الوطنی کے جذبات سے بھرا نیا ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

    22 اپریل کو بھارت نے پاکستان پر سری نگر کے پہلگام میں اپنے سیاحوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا، پاکستان نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے نظر انداز کر دیا۔

    بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کے تین فرانسیسی جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔

    لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت پھر بھی نہ رکا اور اس نے پاکستان کے بڑے شہروں پر ڈرون حملہ کیا جسے پاکستان کی افواج نے نہ صرف ناکارہ کیا بلکہ اس سے جواب میں بھارت کے خلاف آپریشن کیا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

    پاکستان کے مسلح افواج کے کامیاب آپریشنز کو دنیا بھر نے سراہا جبکہ پاکستانی بھی اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں تاہم اب ابرار الحق نے بھی اپنے منفرد انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    ابرار الحق بھارتی جارحیت اور ’آپریشن سندور‘ کو نشانہ بناتے ‘ ہم سچے پاکستانی’ کے عنوان سے ترانہ جاری کیا جس کے بول ’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں، سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔

    گلوکار ابرار الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ترانے کی آڈیو جاری کی ہے، تاہم فوری طور پر گانے کی ویڈیو جاری نہیں کی گئی، انہوں نے یہ ترانہ 12 مئی کو اپنے یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔

    تاہم گلوکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی جانب سے گائے گئے ترانے کے بول کس نے لکھے اور اس کی موسیقی کس نے ترتیب دی۔

  • عطا تارڑ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے ممالک کے نام بتا دیے

    عطا تارڑ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے ممالک کے نام بتا دیے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے والے ممالک کے نام بتا دیے۔

    برطانوی میڈیا اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے بتایا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جنگ بندی کی کوششوں میں چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے، جنگ بندی پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری ٹوئٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے امریکی خواہش کا اظہار کیا، وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی کیونکہ اس کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ’پہلگام واقعے پر پاکستان نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا، پاکستان نے شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی لیکن بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کیے۔ بھارت تاحال ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا، کسی گروہ نے پہلگام واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔‘

    عطا تارڑ نے مزید کہا کہ 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ ہونا سکیورٹی ناکامی ہے، بھارتی انٹیلیجنس مکمل ناکام ثابت ہوئی، بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، مغربی سرحدوں پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے بے گناہ شہریوں، جوانوں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان میں کسی دہشتگرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں وہ مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

  • ’دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں‘ فہد مصطفیٰ کی بھارت کو دوٹوک وارننگ

    ’دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں‘ فہد مصطفیٰ کی بھارت کو دوٹوک وارننگ

    معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ نے بھارتی جارحیت پر بھارت کو دوٹوک وارننگ دیدی ہے۔

    فہد مصطفیٰ پاکستان کے اداکار اور پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو جیتو پاکستان کے میزبان ہیں، انہوں نے ہمیشہ اپنی پاکستانی شناخت کو فخر سے ظاہر کیا ہے اور جب بھی کوئی تنازعہ کھڑا ہوتا ہے تو وہ پاکستان کے لیے واضح بیانات دیتے آئے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد انہوں نے پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ بھی دی ہے۔

    فہد مصطفیٰ نے اے آروائی ڈیجیٹل پر اپنے شو جیتو پاکستان کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج ہمیں تو مزہ ہی آگیا ہم سب کا دل خوش ہوگیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جہاں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب برابری ہیں، اور سب کے برابر کا تحفظ اور عزت حاصل ہے، یہ وہ ملک نہیں جہاں صرف ہندوؤں کا راج ہو، یہ وہ ملک ہے جہاں ہر بچہ سکون سے سانس لے سکتا ہے۔

    پاکستان کے اداکار و ہوسٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی بڑے دل کے مالک ہیں، ہمارے ذہن کھلے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم بھارتیوں سے زیادہ برداشت اور وسعتِ نظر رکھتی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ  سب سے بڑا کریڈٹ پاکستانی میڈیا کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی مثبت رپورٹنگ کی اور وہی سب دکھایا جو اصل میں ہوا دوسروں کی طرح جھوٹ کا سہارا نہیں لیا، یہاں جو کچھ بھی ہوا بھارت نے اسے محسوس کیا۔

    انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، مگر امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے۔

  • پاک افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، پرویز الٰہی

    پاک افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، پرویز الٰہی

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاک افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی۔

    منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا اور اگر کیا تو مار کھائے گا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہم ہر ماہ انٹرپول کو مونس الٰہی کی گرفتاری کیلیے ریڈوارنٹ کیلیے درخواست بھجواتے ہیں، جیسے ہی کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

    عدالت نے مونس الٰہی اور شریک ملزم جبران کے ریڈوارنٹ پر رپورٹ اور پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حاضری مکمل کروائی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے پرویز الٰہی س؁ خیریت دریافت کی تو انہوں نے بتایا کہ جی اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ترمیمی چالان کو سامنے رکھ کر اس درخواست پر بحث کریں گے، ہمیں اس کیلیے مہلت دی جائے۔

    وکیل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، ایف آئی اے صرف زبانی جمع خرچ کر رہا ہے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

  • ’پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکامی جنگ کے مترادف‘: اسحاق ڈار کا واضح پیغام

    ’پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکامی جنگ کے مترادف‘: اسحاق ڈار کا واضح پیغام

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے بھارت پر حملے کیلئے جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور نہیں کیا تھا لیکن پورا یقین تھا ہماری صلاحیت اتنی مضبوط ہے کہ بھارت کو زمین اور فضا میں شکست دینگے۔

    پاکستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ جوہری آپشن کبھی میز پر نہیں تھا، بھارت نے دیکھ لیا اس کے ساتھ کیا ہوا، بھارت کو علم ہوگیا تھا کہ کتنا سنگین نقصان ہوچکا ہے، ہمیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پیغام دیا بھارت لڑائی روکنے کیلئے تیار ہے۔

    وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات بہت سنجیدہ فیصلے لینے پڑتے ہیں، اسلام آباد کے پاس اپنے دفاع میں حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور پاکستان طویل مدتی امن کیلئے ایسے راستے کا منتظر ہے جو دونوں ممالک کیلئے باوقار ہو، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی انسداددہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکامی جنگ کے مترادف ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ لے کر بزدل دشمن بھارت نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ میزائل اور ڈرون حملوں میں 26 سے زائد معصوم پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان 

    پاک فوج نے اس کے ردعمل میں دفاع وطن کے لیے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کا غرور سمجھے جانے والے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے اور اسرائیلی ساختہ تمام ڈرونز مار گرائے لیکن جب بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا تو 10 مئی کی علی الصباح بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا اور چند گھنٹے میں ہی بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

  • پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بالی وڈ گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دی گئیں

    پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بالی وڈ گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دی گئیں

    بھارت میں فواد خان، ماہرہ خان و دیگر پاکستانی فنکاروں کو میوزک پلیٹ فارم پر ان کی بالی وڈ فلموں کے پوسٹرز سے ہٹا دیا گیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فواد خان کی تصویر اب ان کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے پوسٹر سے غائب ہے جبکہ ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔

    ’بدھو سا من‘ گانے میں فواد خان، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے پرفارم کیا تھا جو اب بھارت میں یوٹیوب پر ناقابل رسائی بنا دیا گیا۔ میوزک ایپلی کیشنز پر گانے کا پوسٹر بھی تبدیل کیا گیا جس میں پاکستانی اداکار نظر نہیں آ رہے۔

    اسی طرح فلم ’رئیس‘ کے گانوں کے البم میں پر شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی تصویر تھی جب اب تبدیل کر دی گئی، اب البم پر صرف بالی وڈ اداکار موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی ’عبیر گلال‘ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ

    2014 کی فلم ’خوبصورت‘ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے فواد خان کے ساتھ اداکاری کی تھی، فلم کے پوسٹر میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو اسپاٹائف اور یوٹیوب میوزک پر ان کی بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے البم کور سے ہٹا دیا گیا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، میڈیا اسٹریمنگ سروسز اور پاکستانی مواد کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

    اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 کا حوالہ دیا گیا جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ پبلیشرز کو ایسے مواد سے پرہیز کرنا چاہیے جو بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کو متاثر کرتا ہو۔

  • معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

    معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

    راولپنڈی: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    بھارتی مسلح افواج کے بلا اشتعال اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کے معرکہ حق کے تحت بھرپور جوابی کارروائی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارتی مسلح افواج نے بلا اشتعال اور وحشیانہ حملے شروع کیے جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 121 دیگر زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل تھے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ حق کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کے تحت منہ توڑ جوابی حملے کیے، مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 78 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کے شہدا میں نائیک عبدالرحمن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبراور سپاہی نثارشامل ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے شہداء میں شامل ہیں جن میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشرشامل ہیں۔

    شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ان کی بہادری، لگن اور غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی کی ایک لازوال مثال ہے جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کی مسلح افواج پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر شہید ہونے والے شہریوں اور فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔

    قوم ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلیے پرعزم ہے، کوئی شک میں نہ رہے پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے دورے میں آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، انہوں نے فرداً فرداً زخمیوں سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں کی غیر معمولی بہادری، ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ شہریوں جوانوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں۔

    سپہ سالار نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ پُرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی بھی دشمن پاکستان کی مسلح افواج کےعزم کو ختم نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوئی سازش مسلح افواج کے جذبے کو کم نہیں کرسکتی، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں ہر پاکستانی کا جذبہ قابل تعریف رہا۔

  • مغربی سرحد پر بھارت کی ’بی ٹیم‘ دہشتگردوں کو بھی شکست دیں گے، کے پی حکومت

    مغربی سرحد پر بھارت کی ’بی ٹیم‘ دہشتگردوں کو بھی شکست دیں گے، کے پی حکومت

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مغربی سرحد پر بھارت کی ’بی ٹیم‘ دہشتگردوں کو بھی شکست دیں گے۔

    بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا، خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی ’اے‘ اور ’بی‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے، امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھارت کے خلاف جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عسکری اور قائدانہ صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے جنگ میں بہترین پرفارم کیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    بیرسٹر گوہر نے واضح طور پر کہا کہ آج کے دن کوئی اگر مگر نہیں تمام فورسز نے بہترین کام کیا، فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہو جانا چاہیے ہمیں تمام مسائل مل کر مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر 1971 کے بعد جنگ مسلط کی گئی، الحمداللہ پاکستان نے انڈیا کو 6 صفر سے شکست دی پوری قوم متحد رہی ہم نے اس دن کو تشکر کے طور پر منایا ہے۔

  • پاکستان نے بھارت کیخلاف کتنا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا؟ بڑا انکشاف

    پاکستان نے بھارت کیخلاف کتنا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا؟ بڑا انکشاف

    پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستان کی جانب سے 1965 کی جنگ کے مقابلے میں 450 ٹن زیادہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

    اس بات کا انکشاف معروف تجزیہ نگار ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو پاکستان نے جو کچھ کیا وہ ہماری قابل فخر تاریخ کا حصہ ہے، کیونکہ پاک فوج نے جس طرح بھرپور طاقت اور حکمت عملی سے بھارتی فوجی تنصیبات پر جو بھاری دھماکہ خیز مواد گرایا ہے اس سے نہ صرف بھارت کو بہت بڑا دھچکا لگا بلکہ اسی کی وجہ سے امریکا سے رجوع کیا گیا۔

    خالد چشتی نے انکشاف کیا کہ مجھے اس حملے سے متعلق پوری معلومات کل ہی حاصل ہوئی ہیں جس میں یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ جتنا بھاری دھماکہ خیز مواد اسلحہ اور گولہ بارود سال 1965 کی جنگ میں پھینکا گیا تھا 10 مئی کو اس سے کہیں زیادہ بھاری میزائلز اور گولہ بارود صرف ساڑھے چار گھنٹے میں استعمال کیا گیا۔

      پاکستان کے دفاعی نظام سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میری ان جدید لڑاکا طیاروں کے نوجوان پائلٹوں سے ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے مجھے بھی حیران کردیا انہوں نے بتایا کہ ہمارے جدید دفاعی نظام  نے بھارتی فوج کے اعتماد اور رافیل طیاروں کے زعم کو توڑ کر رکھ دیا۔

    پائلٹوں نے بتایا کہ آپ نے یہاں جتنا بھی جدید دفاعی نظام دیکھا اور اس کا مشاہدہ کیا یہ سارے سافٹ ویئر اور سرورز اسی چھت کے نیچے تیار کیے گئے ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایئرکموڈور (ر) خالد چشتی نے بتایا کہ اس دفاعی سسٹم کی مثال پورے ملک پر ایک سادہ شیشے کے ڈھکن کی مانند ہے جو نظر نہیں آتا، حملہ کرنے والا شکاری خود شکار بن جاتا ہے اور اس سے ٹکرا کر تباہ ہوجاتا ہے۔

    ایس 400

    ایس 400 سسٹم کیا ہے ؟

    واضح رہے کہ بھارت کا دفاعی نظام ایس 400 ایک روسی اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم ہے جو سال 2007سے اب تک مختلف اشکال میں روس، چین، بھارت، ترکی اور سعودی عرب کی افواج کے زیر استعمال ہے۔

    مذکورہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک ہوائی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اپنی اعلیٰ کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔