Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دے دیا

    سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دے دیا

    ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا بھی بھارتی نیوز چینلز کی مضحکہ خیز خبروں اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے تنگ آ گئیں۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا اور انہیں خبروں کا سرکس کہہ دیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    انسٹاگرام اسٹوری پر سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی میں سنسنی خیز اور فلمی کوریج کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ حقیقت بیان کرنے کے بجائے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق ہیں، میں ان کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز، چیخ و پکار اور خوف پھیلانے سے شدید متاثر ہوئی ہوں، آپ کر کیا رہے ہو؟ بس اپنا کام کرو اور حقائق سامنے لاؤ۔

    ’جنگ کو سنسنی خیز بنانا اور ان لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا بند کریں جو بہرحال بے چین ہیں۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف ایک قابل اعتماد خبر کا ذریعہ تلاش کریں، خبروں کے نام پر اس گندگی کو دیکھنا بند کریں۔‘

    سوناکشی سنہا کی جانب سے مذکورہ بیان بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے نیوز چینل، میڈیا آؤٹ لیٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو باضابطہ ایڈوائزری جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔

    ایڈوائزری میں زور دیا گیا کہ فوجی آپریشنز، فوجیوں کی نقل و حرکت اور حکمت عملی کے فیصلوں کی لائیو کوریج کو نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔

    بھارتی وزارت دفاع نے خبردار کیا کہ اس طرح کی کوریج آپریشنل سکیورٹی اور اہلکاروں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

  • پاک بھارت گشیدگی : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری

    پاک بھارت گشیدگی : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری

    کراچی : پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔

    تمام ایئرلائنز کو پروازوں کوشیڈول کےمطابق آپریٹ کرنےکی اجازت دےدی گئی تاہم لاہورایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں آپریشنل وجوہات کےباعث چندمخصوص روٹس تاحال بند رہیں گے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اس سے قبل ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ ایمریٹس ایئرلائن اور فلائی دبئی کی پروازیں 10مئی تک منسوج ہیں جبکہ دیگر غیر ملکی ایئرلائن نے اپنا فلائٹ آپریشن آج سےشروع کردیا ہے۔

    قطر ایئرویز اور پاکستانی ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن بحال کردیا ہے، قطرایئرکی دوحہ سے کراچی کی دو پروازوں نے کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کیا جبکہ کراچی سے واپسی کی پرواز صبح آٹھ بجے دوحہ لینڈ کرگئی۔

    اسی طرح پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز بھی روانہ ہوگئی، تاہم پی آئی اے نے صبح سات بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز منسوخ کردی۔

    اس کے علاوہ ایئر سیال،ایئر بلو، فلائی جناح کی اسلام آبادسےلاہور کی پروازیں روانہ ہوگئیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی: نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری

    پاک بھارت کشیدگی: نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے بعد نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں اسپتالوں کو جامع تیاری کے اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ نجی اسپتالوں کو اپنی کل بستروں کی تعداد کا 35 فیصد ہنگامی حالات میں مفت علاج کے لیے مختص کرنا ہوگا۔

    مراسلے کے مطابق اسپتالوں کو ضروری ادویات، خون اور ایمرجنسی تیاری کے پروٹوکولز کو یقینی بنانا ہوگا، آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال رکھنا ہوگا اور طبی نگہداشت کے لیے متبادل انتظامات برقرار رکھنے ہوں گے۔

    مراسلے میں پی ایچ سی کی اسپتالوں کو خون کے بیگز اور عطیہ دہندگان کا تصدیق شدہ ڈیٹا بیس برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ مزید کہا گیا کہ تمام ضروری طبی آلات، جیسے وینٹی لیٹرز، کارڈیک مانیٹرز اور امیجنگ مشینیں فعال رہنی چاہئیے۔

  • بھارتی میڈیا کا کراچی پورٹ پر حملہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

    بھارتی میڈیا کا کراچی پورٹ پر حملہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

    کراچی : بھارتی میڈیا کا کراچی پورٹ پر حملہ کا جھوٹا پروپگنڈہ بے نقاب ہوگیا، پورٹ پر معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر بھارتی بحریہ کے حملے کے دعوے کی تردید سامنے آگئی۔

    اگرچہ جعلی ویڈیو اصل میں امریکہ سے طیارہ حادثے کے واقعے کی، لیکن پھر بھی اے آر وائی نیوز نے کراچی بندرگاہ کی لائیو ویڈیو دکھائی تاکہ سچائی کو سامنے لایا جا سکے، پورٹ پر معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پہلگام کے واقعہ کے بعد پاکستان پر حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتی میڈیا غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔

    گذشتہ روز بھارتی بحریہ کے ذریعے کراچی پر حملے کے دعوے گردش کر رہے تھے ، کئی بھارتی میڈیا ذرائع، بشمول "economictimes.indiatimes.com” نے جھوٹی خبر دی کہ بھارت نے کراچی پورٹ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اہم فوجی آپریشن کیا ہے۔

    ان رپورٹس میں ہندوستان کے فلیگ شپ طیارہ بردار بحری جہاز، آئی این ایس وکرانت کے ملوث ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

    وائرل ویڈیوز اور تصاویر جن میں مبینہ طور پر کراچی پورٹ پر ہونے والے دھماکوں اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوتی دکھائی دی تاہم بھارتی حکومت، وزارت دفاع اور خود بھارتی بحریہ نے کراچی پورٹ پر کسی حملے کی تصدیق نہیں کی۔

    بھارتی میڈیا کے دعووں کے باوجود کراچی میں زندگی رواں دواں ہے، پاکستانی خبر رساں اداروں بشمول اے آر وائی نیوز نے شہر سے لائیو رپورٹس نشر کیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزمرہ کی زندگی معمول پر ہے۔

    کراچی کی مصروف فوڈ سٹریٹس پر شہری رات کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے، کوئٹہ وال کے مقامی ہوٹلوں میں نوجوان رات گئے تک چائے پیتے رہے، ٹریفک کی روانی بھی رواں دواں رہی۔

    کراچی پورٹ پر ٹرکوں کو بھی سامان منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے دعووں کو مزید رد کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی، جس میں کراچی پورٹ کے قریب دھماکوں کی جھوٹی تصویر کشی کی گئی، لیکن یہ فوٹیج دراصل فروری 2025 میں فلاڈیلفیا میں ہونے والے طیارے کے حادثے کی ہے، جسے کراچی پر حملے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

    ڈیجیٹل حقوق کے ماہر نے نیٹیزین کو مشورہ دیا کہ وہ غلط معلومات سے محتاط رہیں اور سرکاری اہلکاروں کے تصدیق شدہ بیانات پر بھروسہ کریں جبکہ لوگوں کو گروپوں میں غیر تصدیق شدہ پیغامات کا اشتراک نہ کرنے کی ترغیب دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محتاط انداز اپنانے سے افراد غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ غلط معلومات اکثر رات کے وقت تیزی سے پھیلتی ہیں، جب حقائق کی جانچ اور تصدیق کا طریقہ کار کم فعال ہو سکتا ہے۔

    ڈیجیٹل ماہر نگہت داد نے روشنی ڈالی کہ جعلی خبریں جغرافیائی سیاسی تناظر میں ایک اہم مسئلہ ہے، جہاں غلط معلومات کے دور رس نتائج ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے شہریوں کو چوکس اور محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

  • پاک بھارت کشیدگی، بھارتی ایئرلائنز کے بعد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

    پاک بھارت کشیدگی، بھارتی ایئرلائنز کے بعد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

    مقبوضہ کشمیر میں ڈرامہ آپریشن کرانے کے بعد اپنے ہی لوگوں کو مرواکر بھارت خود مشکل میں پھنس گیا، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بھارتی ایئرلائنز کے بعد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے بعد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں، بھارتی مسافر اپنی ہی ایئرلائنز پر پھٹ پڑے جبکہ بھارتی شہریوں کو ایکس پر بھارتی ایئرلائنز نے بلاک بھی کردیا۔

    بھارتی شہری ابھیناؤ سنگھ نے ایئرانڈیا کے حوالے سے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایئر انڈیا مسافروں کے ریفنڈ دینے سے بھی گریز کررہی ہے۔

    بھارتی شہری نے کہا کہ ایئر انڈیا شرم کرو میرے ساتھ یہ دوسری بار برا تجربہ ہوا ہے، مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ میرا فلائٹ ٹکٹ ٹیکس واپس کر دیں گے، مجھے فلائٹ پر ٹیکس واپس کیا گیا اور نہ ریفنڈ دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب معروف فرانسیسی اخبار مونڈے نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور فوجی آپریشن میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے لے آیا۔

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔

    اخبار کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے، بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً آٹھ ارب یورو میں خریدے تھے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے عالمی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی اہلکار نے تسلیم کیا کہ فرانس میں حکام صورتحال کا باریک بینی سے تجزیہ کر رہے ہیں اور بھارتی فضائیہ کے بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

    پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی حکام

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے مہر ثبت کردی ہے، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجودہیں۔

  • بھارت پہلگام واقعے کے ثبوت کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے: ترجمان پاک فوج

    بھارت پہلگام واقعے کے ثبوت کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے: ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی میڈیا ٹی آر ٹی  سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بار بھی بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے  ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو  آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے مسجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار  ملک کو پیش کرے۔

  • پاک بھارت کشیدگی:‌ لاہور کی ایئر اسپیس اچانک بند کردی گئی

    پاک بھارت کشیدگی:‌ لاہور کی ایئر اسپیس اچانک بند کردی گئی

    لاہور: پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایئراسپیس اچانک بند کردی گئی،کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے  تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے کہا کہ نوٹم کے مطابق 3 گھنٹے  30 منٹ تک سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز میں کئی بار ملک کے بڑے ایئر پورٹ کو بند کیا جا چکا ہے، ایئرپورٹ بند ہونے سے کئی پروازیں متاثر ہوں گی۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کے کئی ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، کراچی ایئرپورٹ کو گزشتہ روز رات بارہ بجے تک بند کیا گیا، جسے اب کھول دیا گیا ہے۔

  • بھارت کا پاکستان میں دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، دفتر خارجہ

    بھارت کا پاکستان میں دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جناب جانب سے بزدلانہ حملوں میں دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ قرار دے دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے، بھارت کے جنگی جنون سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ہر ممکن ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، بھارتی اقدام نے دو جوہری قوتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا، پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، ایک بار پھر پہلگام واقعے کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے گزشتہ روز بریفنگ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت اپنا ریکارڈ درست کرے، پاکستان نے نیک نیتی سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، کیا کوئی ملک سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر دوسرے ملک پر چڑھائی کر سکتا ہے؟

    ترجمان کے مطابق بھارت دہشتگردی کا شکار ہونے اور مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے، بھارت کا پاکستان میں دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسرجھوٹ پر مبنی ہے، بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس دو طرفہ نہیں عالمی معاہدہ ہے، نیلم جہلم منصوبے کو بھارتی حملے میں نقصان پہنچا، پاکستان اپنے دفاع میں اقدامات کرے گا، بھارت پہلگام واقعے سے متعلق کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا، بھارت نے امن کی بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔

  • قوم کو اطمینان ہونا چاہیے صورتحال سے نمٹنے کیلیے 200 فیصد تیار ہیں، خواجہ آصف

    قوم کو اطمینان ہونا چاہیے صورتحال سے نمٹنے کیلیے 200 فیصد تیار ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اطمینان ہونا چاہیے ہم موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے 200 فیصد تیار ہیں۔

    قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سفارتی کوششوں کے تحت ہم نے دنیا کا کوئی ملک نہیں چھوڑا، روزانہ کی بنیاد پر گلف ممالک سے رابطے میں ہیں، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا روزانہ کی بنیاد پر یو اے ای، قطر اور چین سے رابطہ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، ایک دو ممالک نے بھارت کی حمایت کی باقی کچھ نیوٹرل باقی پاکستان کے ساتھ ہیں، ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں، بھارت کے ساتھ اس کے قریب ترین دوست بھی نہیں ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبا ہماری سیکنڈ ڈیفنس لائن ہیں، ہماری افواج کنٹرول لائن، بارڈر اور ورکنگ باؤنڈری پر مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان اپنے سے 7 گنا بڑے ملک سے مقابلہ کر رہا ہے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز مار گرائے ہیں، بھارت کے ڈرونز کو بھی گرایا جا رہا ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نکل کر اندرونی معاملات کو قومی اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف نے واشگاف اظہار خیال کیا ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے افواج پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کر رہی ہے، پاک فوج کی جانب سے دن رات کارروائی جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو بھرپور جواب دے رہے ہیں ان کے عزائم کو ملیا میٹ کیا جا چکا ہے۔

    اس سے قبل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، بھارت نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ ہم جواب دیں۔

    وزیر دفاع نے کاہ کہ بھارت 3 دن سے جو کر رہا ہے ہم تحمل سے کام لے رہے تھے، بھارت نے کشیدگی اتنی بڑھا دی کہ جواب دینا ناگزیر ہوگیا، مودی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلیے کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت نے پہلے 78 طیاروں سے حملہ اور پھر ڈرون برسائے۔

    ان کا بتانا تھا کہ بھارت سمیت عالمی برادری کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلیے پیشکش بھی کی لیکن 2 ہفتے گزرنے کے باوجود بھارت پہلگام واقعہ پر ایک بھی ثبوت نہ دے سکا۔

  • پاکستان اور بھارت میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    پاکستان اور بھارت میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    اسلام آباد وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا پاکستان اوربھارت میں کشیدگی مزیدبڑھ سکتی ہے، بھارت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم جواب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں کشیدگی مزیدبڑھ سکتی ہے،بھارت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم جواب دیں، بھارت کو جواب ضرور دیا جائے گا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت 3 دن سے جو کر رہا ہے ہم تحمل سے کام لے رہےتھے، بھارت نے کشیدگی اتنی بڑھا دی کہ جواب دینا ناگزیر ہوگیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئےکشیدگی بڑھارہاہے، بھارت نے پہلے 78طیاروں سےحملہ اور پھرڈرون برسائے۔

    ان کا بتانا تھا کہ ھارت سمیت عالمی برادری کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے پیشکش بھی کی لیکن 2ہفتے گزرنےکے باوجود بھارت پہلگام واقعہ پر ایک بھی ثبوت نہ دےسکا۔

    گذشتہ روز وزیردفاع نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر محمدمالک کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینا اب ضروری ہوگیا، تین دن سے جو کچھ ہو رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کوئی آپشن چھوڑ نہیں رہا،بھارت کو جواب نہ دیں تو ایسی حرکتیں معمول بن جائیں گی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ہم نے امن کوموقع دے کر دیکھ لیا ٹیبل پر بات نہیں ہوتی ہے پھر بندوق سے ہوگی۔

    انھون نے واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں،ہم کسی دہشتگردی میں ملوث نہیں،پاکستان واحد ملک ہے، جہاں سب سےزیادہ دہشتگردی ہورہی ہے،کالعدم ٹی ٹی پی،بی ایل اےاوردیگرسارےدہشتگردگروپ بھارتی پراکسیزہیں،مودی سےمال کھا رہے ہیں۔