Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • پاک فوج نے مزید 6 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون تباہ کردیئے

    پاک فوج نے مزید 6 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون تباہ کردیئے

    راولپنڈی : پاک فوج نے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیئے، اب تک دشمن کے پینتیس ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔

    اے پی پی کے مطابق پاک فوج دراندازی کرنے والے بھارتی ڈرونز کو چن چن کر نشانہ بنارہی ہے، وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک ڈرون وہاڑی ، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا، اب تک دشمن کے پینتیس ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےتمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے، پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملے مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے پاکستان کادفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

    ہمارے ایئرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ چھوٹے ڈرونز بھی ٹریک کرلیتا ہے، جب بھی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے،شہری علاقوں،کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کا آپریشنل طریقہ کارہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    یاد رہے گذشتہ روز بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں کیں، جنہیں پاک فوج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنایا تھ۔ا۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے مجموعی طور پر 29 اسرائیلی ڈرون مار گرائے، جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے سنیما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا، دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے، 18ویں نہیں 21ویں صدی ہے جہاں ہر پروجیکٹائل اپنی ڈیجیٹل پاتھ چھور جاتا ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی: اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق اہم خبر آگئی

    پاک بھارت کشیدگی: اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق اہم خبر آگئی

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سائبر حملے کی وجہ سے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق افواہوں کی حقیقت بیان کر دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی ای آر ٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں ایسی افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی اے ٹی ایم بند نہیں ہے اور نہ ہی کسی سائبر حملے کی اطلاع ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبر حملے کے خدشات کے پیش نظر این سی ای آر ٹی، مالیاتی ادارے اور ان کی سائبر سکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ملزمان اے ٹی ایم کارڈ کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

    ایڈوائزری میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کے بارے میں جھوٹی افواہوں پر لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایسی غلط معلومات سے ہوشیار رہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے واضح کیا ہے کہ بینکاری نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    تمام بینک صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے اے ٹی ایم کارڈ یا بینکنگ کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، دھوکہ دہی سے بچیں، مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

    اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ سائبر حملے کی وجہ سے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ بند کر دی گئی ہے۔

  • بنڈالہ، چاہی نہالہ اور نالی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    بنڈالہ، چاہی نہالہ اور نالی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    بھارتی فوج کی بنڈالہ، چاہی نہالہ اور نالی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے جس کا پاک فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے بزرگ شہری اور بچی زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مکان پر گولہ گرنے سے چھت منہدم ہوگئے اور 3 دیگر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    نالی سیکٹر  میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، اس موقع پر بھارتی پوسٹ تباہ کردی گئی، جس میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

    بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

  • پاکستان نے  پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سرینگر پر حملوں کے بھارتی دعووں  کو مسترد کردیا

    پاکستان نے پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سرینگر پر حملوں کے بھارتی دعووں کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت میں پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سرینگر پر حملوں کے الزامات مسترد کردیئے اور کہا الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیاکی جانب سےپاکستان پر الزمات مستردکرتےہیں، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔

    پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سرینگر پر حملے کے بھارتی دعوے بےبنیاد، سیاسی محرکات پرمبنی ہیں، یہ دعوےپاکستان کوبدنام کرنےکی مذموم مہم کاحصہ ہیں.

    بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، ایسے اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھارتی حکمت عملی ہے، بھارتی اقدامات خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں۔

    بھارتی اقدامات مقاصد کیلئے غلط معلومات کےاستعمال کے رجحان کو آشکار کرتےہیں، عالمی برادری بھارت کےخطرناک طرزعمل کاسنجیدگی سےنوٹس لے اور بھارت کوتحمل اورذمہ داری کامظاہرہ کرنےکی تلقین کرے.

    جھوٹےالزامات کی بنیادپرکسی بھی قسم کی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائےگا، پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےدفاع کیلئےپوری قوت سے تیار ہے.

    پاکستان اشتعال انگیزی،دھمکی یاگمراہ کن معلومات کیخلاف ردعمل کا حق رکھتاہے، بھارت کےالزامات کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے.

  • پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل معطل کردیا

    پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل معطل کردیا

    پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل معطل کردیا۔

    کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک واپس جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل معطلی کا فیصلہ دھرم شالا میں پنجاب اوردلی کےمیچ کے بعد کیا گیا، آئی پی ایل میں پلےآف اور فائنل سمیت 16 میچزہونا باقی تھے، لکھنو، حیدرآباد، احمدآباد، بینگلورو، دہلی، چنئی اور کلکتہ نے بقیہ میچزکی میزبانی کرنی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دھرم شالا میں میچ روک کرگراؤنڈ خالی کرالیا گیا تھا، گزشتہ رات آئی پی ایل حکام کے درمیان ایک ہنگامی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے کئی شہروں، بشمول دھرم شالہ، میں پروازوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات نے آئی پی ایل کے شیڈول کو شدید متاثر کیا اور بی سی سی آئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات پر غور کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز بھی دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

  • بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور فوجی آپریشن میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے لے آیا۔

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔

    اخبار کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے، بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً  آٹھ ارب یورو میں خریدے تھے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے عالمی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی اہلکار نے تسلیم کیا کہ فرانس میں حکام صورتحال کا باریک بینی سے تجزیہ کر رہے ہیں اور بھارتی فضائیہ کے بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

     بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے مہر ثبت کردی ہے، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجودہیں۔

  • مودی سرکار نے سچ چھپانے کیلیے ہزاروں ایکس اکاؤنٹس بلاک کروا دیے

    مودی سرکار نے سچ چھپانے کیلیے ہزاروں ایکس اکاؤنٹس بلاک کروا دیے

    مودی سرکار نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے شہریوں سے سچ چھپانے کیلیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ہزاروں اکاؤنٹس تک رسائی بند کروا دی۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایکس نے بھارتی حکومت کے حکم پر صارفین کے 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس تک رسائی روک دی جس میں غیر ملکی خبر رساں اداروں اور دیگر مشہور شخصیات کے ہینڈلز بھی شامل ہیں۔

    ایکس نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ بھارت میں پلیٹ فارم کے بند ہونے سے بچنے کیلیے حکم کی تعمیل کر رہا ہے۔

    اس نے حکومتی اقدام کے پیچھے شفافیت کی کمی پر سخت تنقید کی۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    پلیٹ فارم نے بتایا کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے، بھارت میں ایکس کو قابل رسائی رکھنا بھارتی شہریوں کی معلومات تک رسائی کیلیے ضروری ہے۔

    ایکس کو مودی سرکار کی طرف سے احکامات موصول ہوئے جن میں بھارت میں 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو بلاک یا ان تک رسائی بند کرنے کا کہا گیا۔

    پلیٹ فارم کے مطابق احکامات میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ایکس پر کون سے مواد نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ہمیں اکاؤنٹس کی ایک بڑی تعداد کو بلاک کرنے کا کوئی ثبوت یا جواز نہیں ملا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے بھارت کے اس اقدام کو سنسرشپ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ انفرادی پوسٹس کے بجائے پورے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے دور رس نتائج ہوں گے۔

    ’اکاؤنٹس کو بلاک کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ یہ موجودہ اور مستقبل کے مواد کو سنسر کرنے کے مترادف ہے اور یہ آزادی اظہار کے بنیادی حق کے خلاف ہے۔‘

  • بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے: پاکستانی سفیر

    بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے: پاکستانی سفیر

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے۔

    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں دفاعی اقدامات کر رہا ہے، بھارت کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے حملوں کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    سی این این کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اب کافی عرصے سے جاری ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا بھارت یہ توقع کررہا تھا کہ ہم قربانی کی بھیڑ کی طرح بیٹھے رہیں گے؟ بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان پر حملے کا ردعمل نہیں آئے گا، ہم جواب دیں گے۔

    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نےکہا مزید کہا کہ بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشتگرد ہوتے ہیں؟

  • وزیر داخلہ اور قائم مقام امریکی سفیر میں 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات

    وزیر داخلہ اور قائم مقام امریکی سفیر میں 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر میں 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    محسن نقوی اور نیٹلی بیکر کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر کو کشیدگی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ بھارت کے ڈورنز دہشتگردی پر بریفنگ دی۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین پامال کر کے شہری آبادیوں کو ڈورنز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔

    انہوں نے کہا کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے صورتحال کا تمام ذمہ دار بھارت ہے، سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    ملاقات میں امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر کی بھی شریک رہے۔

    دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاک بھارت تنازع میں مداخلت نہیں کرے گا۔

    جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی سروکار نہیں، بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے، پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ نہیں بننی چاہیے، اگر ایسا ہوا تو بہت نقصان ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کر سکتے لیکن ہاں امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔

    اس سے قبل جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا تھا، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کیلیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • کوٹلی میں بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری، ڈیڑھ ماہ کی بچی سمیت 4 شہری شہید

    کوٹلی میں بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری، ڈیڑھ ماہ کی بچی سمیت 4 شہری شہید

    آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

    ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے بتایا کہ بھارتی شیلنگ سے ڈیڑھ ماہ کی بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے، شہید اور زخمی افراد کا تعلق ایل او سی کھوئیرٹہ سیکڑ سے ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    عدیل احمد نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، باغ آزاد کشمیر میں بھی بھارتی فوج نے آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی بہنوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر، بنڈالہ، چاہی نہالہ اور نالی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے بزرگ شہری اور بچی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مکان پر گولہ گرنے سے چھت منہدم اور 3 دیگر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی پوسٹ تباہ ہوئی۔