Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کر دی

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کر دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں مدد کی پیشکش کر دی۔

    اوول ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان اب ایک دوسرے پر حملے بند کریں اور دونوں ممالک میں بڑھتے ہوئے اختلافات کو دور کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ابھی حملے بند ہونے چاہئیں جس کے لیے میری ضرورت ہے تو کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

    گزشتہ روز بھارتی حملے پر اپنے ابتدائی بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، میں پاکستان اور بھارت کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔

    مارکو روبیو کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پُرامن حل کیلئے پاکستان اور بھارت کی قیادت سے بات چیت کررہے ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جلد ختم ہو۔

  • معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے، اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر افواج پاکستان کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد اور افواج کے ساتھ ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 6 اور 7 کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے۔ کس طرح پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا جبکہ 31 معصوم شہری شہید جبکہ 71 زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ الحمد اللہ جھڑپوں یا دراندازی میں پاک فوج کے کسی بھی اہلکار یا فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ مرید کے اور دیگر علاقوں میں عالمی و آزاد میڈیا کو دکھایا گیا اور انہوں نے یہ سب دیکھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو 67 مسافر طیارے فضا میں تھے اور ان میں سیکڑوں مسافر سوار تھے، یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ایئرلائنز تھیں، ان تمام مسافروں کو بھارت نے اپنے جنون کی بھینٹ چڑھایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت مسلسل دراندازی کررہا ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور اب تک بھارت نے مختلف سیکٹرز پر سفید پرچم بھی لہرایا ہے۔

    بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان نے صرف ملٹری ٹارگٹس کا انتخاب کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی تباہ ہونے والی چیک پوسٹوں کی ویڈیو بھی دکھائی۔۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی تھی۔

    نماز جنازہ میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت شہید کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

    نماز جنازہ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے گناہ شہریوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا بھارت کی بزدلی کا واضح ثبوت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے جو خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

    صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر محاذ پر دشمن کو ڈٹ کر جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین و انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

  • ’’جدید ترین رافیل گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے‘‘ فرانسیسی حکام کی تصدیق

    ’’جدید ترین رافیل گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے‘‘ فرانسیسی حکام کی تصدیق

    فرانسیسی حکام نے پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ترین جنگی طیارہ گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

    فرانسیسی ساختہ جدید ترین رافیل طیارے کو بھارت حملے کے جواب میں پاکستان نے مار گرایا فرانسیسی حکام نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

    فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے جوابی حملے میں جدید ترین رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کو فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے نہ صرف پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ اس جدید ترین جنگی طیارے کو مار گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

    تاہم رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے سی این این کو اس حوالے سے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا اور شہری آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 26 پاکستانیوں کو شہید کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    پاکستان فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور اپنےدفاع میں دشمن کے 5 طیارے، ایک ڈرون مارگرایا، 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارے کو مار گرایا۔ تاہم بھارتی حملے میں پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کے بعد یہ طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ساز چینی کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-rafale-jf-17-shares-update-07-05-2025/

  • وزیردفاع نے ایٹمی جنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا

    وزیردفاع نے ایٹمی جنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا

    وزیردفاع خواجہ آصف نے ایٹمی جنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے خطے پر ہمہ گیر جنگ مسلط کی تو یہ ایٹمی کشیدگی کاباعث بن سکتی ہے بھارت نے خطے کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل دیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مکمل جنگ سے بچنے کیلئےکوشاں ہے لیکن اگر مسلط کی گئی تو تیار ہیں، بھارت کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے بھارت نےپاکستانی سرحد اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بھارت کشیدگی بڑھا رہا ہے جو خطرناک صورتحال میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا اور کہا پاکستان جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    این ایس سی نے بھارت کے بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جنگی عمل سے پیدا ہونے والی سنگین پیش رفت پر غور کیا، 6/7 مئی 2025 کی رات، بھارتی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار سرزمین کے اندر متعدد مقامات پر، بشمول سیالکوٹ، شکوٹ، مریدکے اور بہاولپور (پنجاب)، کوٹلی اور مظفرآباد (آزاد جموں و کشمیر)، مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملے جان بوجھ کر شہری علاقوں پر کیے گئے، جھوٹے بہانے کے تحت کہ وہاں نام نہاد دہشت گرد کیمپ موجود ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم مرد، خواتین اور بچوں کی شہادت ہوئی اور شہری ڈھانچے، بشمول مساجد، کو نقصان پہنچا۔

    اعلامیے میں بتانا تھا کہ بھارت کی جارحیت سے برادر خلیجی ممالک کی کمرشل ایئرلائنز کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوا، جس سے ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ اس کے علاوہ، نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی کنونشنز کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    این ایس سی نے ان غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی اور انہیں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، جو بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی عمل ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں، بشمول خواتین اور بچوں، کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا اور شرمناک جرم ہے، جو انسانی رویوں کے تمام اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی دفعات کیخلاف ہے۔

  • بھارت ایسے فیصلے کررہا ہے جس سے مستقبل میں ان کی نسلیں پچھتائیں گی، فہد مصطفیٰ

    بھارت ایسے فیصلے کررہا ہے جس سے مستقبل میں ان کی نسلیں پچھتائیں گی، فہد مصطفیٰ

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت ایسے فیصلے کررہا ہے جس سے مستقبل میں ان کی نسلیں پچھتائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی پر اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ قوم نے بتا دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام لگایا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، میں بھارت میں موجود مسلمانوں کے لیے پریشان ہوں، پاکستان میں بھی اقلیتیں آباد ہیں اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔

    فہد مصطفیٰ نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریخی میں معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کیا۔

    اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ بھارت کا اقدام شرمناک ہے، بے قصور شہریوں کی جانیں گئیں، پاک فوج نے کل رات جواب دیا میں سلام پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک اور افواج پاکستان کے لیے دعاگو ہیں، قوم متحد ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں، پاکستان نے جیسا جواب دیا اب بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

  • لیفٹیننٹ کرنل کے شہید بیٹے کی نمازجنازہ ادا، صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    لیفٹیننٹ کرنل کے شہید بیٹے کی نمازجنازہ ادا، صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    آزادکشمیر میں لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس کے شہید بیٹے7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔  ارتضیٰ عباس آزادکشمیر کے علاقے دوا رانڈی میں بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید ہوئے تھے۔

    نمازجنازہ میں صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے شرکت کی جب کہ حاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری حکام اور شہیدکےاہل خانہ بھی شریک ہوئے۔

    https://urdu.arynews.tv/nsc-authorized-armed-forces-to-take-retaliatory-action-against-india/

    وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں، بچوں، خواتین کو نشانہ بنانا بھارتی حکومت کے متکبرانہ رویے کی عکاسی ہے بھارتی اقدامات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کےلیے بھی خطرہ ہیں، افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر محاذ پر جرات مندانہ جواب دےرہی ہیں۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  عالمی قوانین اور انسانی اقدارکی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں۔

    صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کو سخت جواب دیا جائے گا۔ صدر اور وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔

  • بھارت کا رافیل طیاروں کا تکبر خاک میں مل گیا، اسحاق ڈار

    بھارت کا رافیل طیاروں کا تکبر خاک میں مل گیا، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا رافیل طیاروں کا تکبر خاک میں ملا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے  پچھتر سے اسی فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا جس کا جواب دیا گیا ایک گھنٹہ سرحد پرجنگ رہی، ہماری فضائیہ نے بھرپور جواب دیا۔

    نائب وزیراعظم  نے کہا کہ بھارت کے جن پانچ طیاروں نے پاکستان میں کارروائی کی انہیں مار گرایا، اگر باقی طیارے بھی کارروائی کا حصہ بنتے تو انہیں بھی مار گراتے اور تعداد پندرہ تک ہوجاتی۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کردیا ہے،

    یادرہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

  • پاک بھارت کشیدگی ’انگلش کرکٹرز پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن‘

    پاک بھارت کشیدگی ’انگلش کرکٹرز پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن‘

    پاکستان سپر لیگ 10 کا حصہ انگلش کھلاڑی پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں اور وہ اکثریت ایونٹ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    پاکستان پر رات کی تاریکی میں بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بدھ کی صبح صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا۔

    برطانوی اخبار کے مطابق اس مرحلے پر کھلاڑیوں کو گھر آنے کا مشورہ نہیں دیا جا رہا ہے اگرچہ زیادہ تر کھلاڑی اس وقت پاکستان میں ہی رہنے کا ارادہ کر رہے ہیں، ٹیلی گراف سپورٹ سمجھتا ہے کہ کئی اپنے آپشنز تلاش کر رہے ہیں اور وہ وطن واپس آ سکتے ہیں۔

    تاہم، آؤٹ لیٹ یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ان میں سے کئی اسٹار پلیئرز حفاظتی انتظامات سے ‘مطمئن’ ہیں اور ایونٹ چھوڑنے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہے لیکن ایک ایجنٹ نے آؤٹ لیٹ پر انکشاف کیا کہ کچھ انگلش پلیئرز اس صورت حال پر ‘چوک’ رہ گئے تھے۔

    ایک ذرائع نے آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ ‘پورے گروپ میں ملے جلے خیالات اور احساسات ہیں۔

    انگلینڈ کے 7 کھلاڑی اس وقت پی ایس ایل 10 کا حصہ ہیں جن میں جیمزونس، ٹام کرن، سیم بلنگز، کرس جارڈن، ڈیوڈولی، لیوک ووڈ اور ٹام کوہلر کیڈمور شامل ہیں۔

  • پاکستانی کرکٹرز بھی پاک فوج کی سپورٹ میں کھڑے ہوگئے

    پاکستانی کرکٹرز بھی پاک فوج کی سپورٹ میں کھڑے ہوگئے

    بھارت کے حملے کے بعد پاکستانی کرکٹرز بھی پاک فوج کی سپورت میں کھڑے ہوگئے۔

    سوشل میڈیا جاری ویڈیو پیغام میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی فوج سے محبت ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

    قومی کرکٹرز نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    سابق کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے شرمناک فعل میں ۔بدل گئے۔ ہم بحیثیت قوم اپنے پیارے مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔ پاکستان زندہ باد

    دوسری جانب شوبز شخصیات نے بھارتی حملے کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔

    ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ واقعی بزدلی ہے، اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے، آمین۔

    یہ پڑھیں: شوبز شخصیات کا بھارت کے بزدلانہ حملے پر سخت ردعمل

    ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کسی جنگی دشمن سے نہیں بلکہ انا اور مرکزی ذہنیت کے ساتھ پڑوسی سے لڑ رہے ہیں جو محض سیاسی مہم کیلیے پروپیگنڈا کرنا چاہتا ہے۔

    یاسر حسین نے انسٹاگرام پر لکھا کہ بھارت کا نیا نام ’بزدل بھارت‘ ہے، مودی کیلیے نیا نام آپ لوگ تجویز کریں۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر پاکستان کے قومی ترانے کی ویڈیو اپلوڈ کر کے بلند حوصلے کا اظہار کیا اور لکھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا، ان شاء اللہ۔

  • بھارت نے مزید ایئرپورٹس بند کر دیے

    بھارت نے مزید ایئرپورٹس بند کر دیے

    بھارت نے پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف سے اپنے مزید ایئرپورٹس بند کر دیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شملہ، بھوج، راجکوٹ، جیسلمیر، جودھپور سمیت 16 ایئرپورٹس بند کیے گئے ہیں۔ امرتسر، چندی گڑھ، پٹھان کوٹ، پوربند ایئرپورٹس کو بھی بند کیا گیا ہے۔

    بھٹنڈا، دھرم شالہ، پوربندر ایئرپورٹس بھی کمرشل پروازوں کیلئے بند ہے جب کہ جام نگر، جموں، سری نگر لیہہ تھیوس ایئرپورٹس کو بھی بند کیا جا چکا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے بعد پاک فوج نے بھارتیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔ بھارت کو بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد متعدد ہوائی اڈے بھی بند کردیے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

    بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔