Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • کمال آر خان نے مودی کو شکتی کپور قرار دے دیا

    کمال آر خان نے مودی کو شکتی کپور قرار دے دیا

    بھارت کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بالی وڈ اداکار شکتی کپور سے تشبیہ دے دی۔

    کمال آر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی کے حالیہ خطاب کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مودی نے شکتی کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    کمنٹ سیکشن میں صارفین ویڈیو کلپ پر خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، ملاحظہ کیجیے:

    • یہ 1.4 ملین لوگوں کا وزیر اعظم ہے، کتنی شرمناک بات ہے
    • مودی بی گریڈ ہندی فلموں کے ڈائیلاگ بول کر اپنی ساکھ خراب کر رہا ہے
    • یہ ڈائیلاگ کون لکھ رہا ہے؟
    • پلوامہ اور پہلگام میں مودی نے اپنے ہی لوگوں پر گولیاں چلائیں اور الزام پاکستان پر لگایا
    • مودی گبر سنگھ بننے کی کوشش کر رہا ہے

    بڑی جگ ہنسائی کے بعد بھی نریندر مودی کو عقل نہ آئی۔ گجرات کے قصائی نے گزشتہ روز گجرات میں یہ منہ اور مسور کی دال کے مصداق انوکھے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے آتنک ختم کرنے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔

    بھارتی خواتین نے نریندر مودی کے جنگی بیانیے کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کو سندور کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وہ اقتدار کے بھوکے ہیں، صرف ووٹوں کی گندی سیاست کرتے ہیں۔

    مالی سال 26-2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی اور غیر ملکی سرمایہ کاری 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر آگئی ہے۔

    یہ گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔

    بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اور عسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا اور سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

    اس رجحان نے نہ صرف بھارتی روپے کو دباؤ میں ڈال دیا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نیاپنا سرمایہ دوسرے ممالک منتقل کرنا شروع کر دیا۔

    سرمایہ کاروں نے مالی سال 25 میں ہندوستان سے 49 بلین ڈالر کا انخلا کیا، جو ایک سال پہلے کے 41 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

  • وزیر اعظم ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے

    وزیر اعظم ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ’پاکستان ترکیہ آذربائیجان‘ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلیے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے۔

    لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، دوست ملک میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ پاکستان-ترکیہـآذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، وزیر اعظم

    شہباز شریف آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن مقاصد کیلیے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ایرانی صدر کے ساتھ تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی ہے، ان کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    ’مسعود پزشککیان نے ٹیلیفون کرکے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا، ان کے پاکستانی عوام کیلیے جذبات پر مشکور ہوں، ایرانی وزیر خارجہ بہترین سفارت کار ہیں جن سے اسلام آباد میں بات ہوئی۔‘

    دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا مؤقف یکساں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست، معیشت، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی، سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی امن سے ہی ممکن ہے۔

  • ہندو انتہا پسند جماعت نے آپریشن سندور ’ناکام‘ قرار دے دیا

    ہندو انتہا پسند جماعت نے آپریشن سندور ’ناکام‘ قرار دے دیا

    نئی دہلی: ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دے دیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق سنجے راوت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن سندور ایک ناکام آپریشن تھا لیکن قوم کے مفاد میں اپوزیشن اس کے بارے میں بات نہیں کر رہی۔

    سنجے راوت نے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کی ضرورت کیا تھی؟ پہلگام میں 26 خواتین کو بیوہ کیا گیا جس کے ذمہ دار وزیر داخلہ امیت شاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے یا پھر وزیر اعظم نریندر مودی خود انہیں برطرف کرے۔

    ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنما نے سوال کیا کہ کیا پہلگام کے دہشتگرد گجرات کے داہود میں چھپے ہوئے ہیں جو مودی اور امیت شاہ کی آبائی ریاست ہے؟

    ’امیت شاہ پہلگام واقعے کے ذمہ دار ہیں۔ دہشتگرد کہاں ہیں؟ کیا وہ گجرات یا داہود میں چھپے ہوئے ہیں؟ کل نریندر مودی داہود میں تھے۔‘

    اس سے قبل سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندورکی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے ناکامی چھپانے کیلیے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

    یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپا کر قوم کو گمراہ کر رہی ہے، مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی۔

    سابق بھارتی وزیر نے کہا تھا کہ مودی، امیت شاہ، جے شنکر اور اجیت دوول کو سفارتکاری اور انٹیلی جنس کی ناکامی پراستعفیٰ دینا چاہیے۔

  • ’’نریندر مودی کو دنیا بھر میں منہ کی کھانا پڑ رہی ہے‘‘

    ’’نریندر مودی کو دنیا بھر میں منہ کی کھانا پڑ رہی ہے‘‘

    کراچی : سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے جہاں بھی اپنے وفود بھیج رہا ہے وہاں ثبوت مانگے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مضبوط جواب ملنے پر بھارتی رہنما مایوس ہوگئے ہیں۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی مایوسی کے عالم میں نریندر مودی ایسی باتیں کررہے ہیں جس سے خود بھارتی عوام حیران ہیں کہ ان کو کیا ہوگیا ہے؟

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی پوری کوشش کی لیکن دنیا نے اس سے پہلگام واقعے کے ثبوت مانگ لیے۔

    امریکی صدر کو ہی دیکھ لیں کہ اب تک انہوں نے پاکستان کیخلاف ایک بھی منفی گفتگو نہیں کی، اس کے علاوہ بھارت جہاں بھی پاکستان کیخلاف بات کرتا ہے وہاں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ اٹھتا ہے۔

    سابق سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان بھی یہی کہتے ہیں کہ ہرمرتبہ انتخابات کے موقع پر ہی ڈرامہ کیوں ہوتا ہے؟ صوبہ بہار میں الیکشن آرہے ہیں نریندر مودی اس کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

    اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کا مقدمہ مضبوط ہے اور عالمی سطح پر ہمارے مؤقف کو سراہا جارہا ہے لیکن بھارت جہاں بھی جارہا ہے اسے وہاں منہ کی کھانا پڑرہی ہے۔

  • ‏پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے 18 سکھ فوجی گرفتار

    ‏پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے 18 سکھ فوجی گرفتار

    نئی دہلی: ‏پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مبینہ طور پر 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جنھیں اب خلاف ورزی کے الزام میں ممکنہ کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔

    مودی حکومت نے گرفتار سکھ فوجیوں کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹی وی چینل ری پبلک نے مزید بتایا کہ سکھ فوجیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

    سکھ فوجیوں نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کے بیانیے پر سوالیہ نشان لگانے والی پوسٹیں بھی کیں، سکھ فوجیوں نے اپنی پوسٹوں میں لکھا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کا مقصد پاکستان کو ہدف بنانا تھا۔


    بھارت: پہلگام واقعے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کا الزام، ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج


    اس سے قبل بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں پہلگام واقعے کی خوشی میں مٹھائی تقیسم کرنے کا الزام لگا کر ایک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا، 27 سالہ جونیئر ڈاکٹر پر الزام تھا کہ اس نے 22 اپریل کو پہلگام واقعہ ہونے کے اگلے دن 23 اپریل کو اسپتال میں مٹھائی تقسیم کی۔


    Pahalgam Attack and Aftermath


    بھارتی ریاست آسام میں بھی پولیس نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر تبصرہ کرنے کے جرم میں مسلمان رکن اسمبلی امین الاسلام کو دو بار گرفتار کر لیا تھا، امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے اور وہ ڈھنگ حلقے سے تین بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ 25 اپریل 2025 کو امین الاسلام کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آئینہ دکھانے پر گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

    یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام کے قریب بیسارن گھاس کے میدان میں ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 28 سیاح ہلاک اور 20 سے لوگ زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد خطے میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، جس میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

    وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

    اسلام آباد: بھارت کے خلاف کامیاب بنیان مرصوص آپریشن کے بعد پہلی بار وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے۔

    اے پی پی اردو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔

    پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’دنیا کے صف اوّل کے سرمایہ کار وزیر اعظم سے ملنے کے خواہش مند ہیں‘

    وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

    بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

    شہباز شریف 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران ترکیہ نے پاکستان کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی آپریشن بنیان مرصوص کی حمایت پر بھارت سیخ پا ہوگیا اور سفارتی تعلقات خراب کرنے پر تُل گیا۔

    بھارتی تاجروں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا جبکہ ترکیہ کی کمپنی کو جھوٹے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر آپریٹ کرنے سے روک دیا۔

    بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر دی جبکہ بھارت میں ترک سیب اور ماربل کی بھارت میں تجارت شدید متاثر ہیں۔

    مودی کا جنونی ایجنڈا تعلیمی اداروں پر بھی مسلط کرتے ہوئے ترکیہ سے تعلیمی روابط منقطع کر دیے اور مودی سرکار کے دباؤ پر جے این یو، جامعہ ملی اور اردو یونیورسٹی نے ترکیہ سے تعلیمی تعلقات منقطع کر دیے۔

    ترک و آذری لوکیشنز پر فلموں کی شوٹنگ ممنوع قرار دے دی گئی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو وارننگ جاری کر دی۔

    بھارتی گلوکاروں اور فلمی مواد سے پاکستانی فنکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئیں، بی جے پی رہنما نے کہا کہ ترکیہ و آذربائیجان سے کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ ہوگا۔

  • خضدار بس حملے میں مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہید بچوں کی تعداد 8 ہوگئی

    خضدار بس حملے میں مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہید بچوں کی تعداد 8 ہوگئی

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خودکش حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 8 ہوگئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، اسکول بس پر حملے میں زخمی ہونیوالے مزید 2 طلبا شہید ہوگئیں۔

    سیکیورٹیہ ذرائع کے مطابق دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/khuzdar-school-bus-attack-case-registered/

    بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔

    خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔

  • بھارتی صحافی برکھا دت کو منہ کی کھانی پڑی

    بھارتی صحافی برکھا دت کو منہ کی کھانی پڑی

    نئی دہلی : پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈے پر بھارتی صحافی برکھا دت کو منہ کی کھانی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا لیکن بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

    بھارتی صحافی برکھادت کو اُس وقت منہ کی کھانی پڑی جب انہوں نے پاک چین تعلقات کو متنازع بنانے کی کوشش کی، جس پر بین الا قوامی امور کے ماہر کیشور مہبوبانی نے حقائق بتاکر بھارتی صحافی کو خاموش کرادیا۔

    بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارتی فوج کودو محاذپر جنگ کا سامنا ہے اور پاکستان کوچینی مفادات کےتسلسل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

    جس پر بین الا قوامی امور کے ماہر کیشور مہبوبانی نے کہا کہ ہم پاکستان،چین کےتعلقات کوصرف بھارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہےہیں، ہم صرف کشمیر اور سی پیک کودیکھ رہےہیں۔

    کیشورمہبوبانی کا کہنا تھا کہ پاکستان واقعی چین کی ذیلی ریاست ہوتاتواسےآئی ایم ایف کےپاس نہ جاناپڑتا، پاکستان کوچین کی ذیلی ریاست کا لیبل دینا غلطی ہوگا۔

    پاک بھارت کشیدگی – مئی 2025

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ ماضی کے مسائل کےاختلافات پرتوجہ مرکوزکرتاہے، بھارت دوسرےممالک سےسبق سیکھنے ،بہترراستہ تلاش کرنے کیلئےنہیں سوچتا، اس وقت پاکستان اور چین کے جغرافیائی سیاسی مفادات کا اتحاد ہے۔

    ماہر بین الا قوامی امور کا کہنا تھا کہ امریکا نے کمیونسٹ چین کواندرونی سیاسی نظام نظرانداز کرتے ہوئے پارٹنر کے طور پر چنا، ویتنام اورچین کے درمیان تجارت کوآج دیکھا جاسکتا ہے ، آپ مخالف کو خودکو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

  • پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا

     پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی راجستھان جلسے کے دوران لگائے گئے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ان الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، اس طرح کے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کاہ کہ جھوٹے الزامات، عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان عالمی دہشتگردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/modi-reprises-indus-water-threat-against-pakistan/

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش گمراہ کن اور ناقابل قبول ہے، بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم بین الاقوامی سطح پربے نقاب ہوچکے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی قیادت پر ذمہ داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اس اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جبکہ پاکستان امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ انداز اور نفرت پر مبنی بیانیے کا سنجیدگی سے نوٹس لے جس سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔

  • ’دنیا کے صف اوّل کے سرمایہ کار وزیر اعظم سے ملنے کے خواہش مند ہیں‘

    ’دنیا کے صف اوّل کے سرمایہ کار وزیر اعظم سے ملنے کے خواہش مند ہیں‘

    اسلام آباد: وزیر مملکت قومی ورثہ حذیفہ رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا کے صف اوّل کے سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں فتح نے خطے میں پاکستان کا مقام بلند کیا، آپریشن کے بعد امدادی اداروں اور ملکوں کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی۔

    وزیر مملکت قومی ورثہ نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو پاکستان کی طاقت اور مقام کا درست اندازہ ہوگیا ہے، آپریشن بینان مرصوص کی وجہ سے چین کی مارکیٹ کو بھی فروغ ملا ہے، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مارکیٹ نئی بیرونی سرمایہ کاری کیلیے تیار ہے، وزیر اعظم

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نظر انداز کرنے والے عالمی سرمایہ کار اب سنجیدہ سوچ رہے ہیں جبکہ بڑے سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق افواج پاکستان، عسکری اور سیاسی لیڈرشپ کی وجہ سے ممکن ہوئی، سرمایہ کاروں کو پیغام مل چکا ہے کہ دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان میں سرمایہ کاری محفوظ ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی کو ٹربو بوسٹ لگ جائے گا۔