Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • پہلگام واقعہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    پہلگام واقعہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    پاکستان کی درخواست پر پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی سے پیدا صورت حال پر غور ہوگا۔

    سلامتی کونسل کے صدر نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی باعث تشویش ہے۔

    ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، پاکستان خطے کی تازہ ترین صورت حال پر سیکیورٹی کونسل کو بریفنگ دے گا۔


    بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ


    دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں جارحانہ بھارتی اقدامات، اشتعال انگیزی اور بیانات سے آگاہ کیا جائے گا، ترجمان نے کہا خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدام کے مسئلے کو اجاگر کیا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے حوالے سے یہ سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

  • پہلگام واقعہ، پاکستان کا خطےکی صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینےکا فیصلہ

    پہلگام واقعہ، پاکستان کا خطےکی صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینےکا فیصلہ

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جنگی جنون اور خطے کی صورتحال پر پاکستان نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے غیر انسانی اقدامات اور جنگی جنون جاری ہے۔ مودی سرکار کے بڑھتے ہتھکنڈوں اور جنگی جنون سے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

    پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آغاہ کرے گا اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بھی اجاگر کرے گا۔

    سلامتی کونسل میں پاکستان اراکین کو واضح کرے گا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن ڈرامے کے بعد بھارت میں مودی سرکار پاکستان اور مسلم دشمنی میں ہر حد پار کر رہی ہے۔

    اس واقعہ کے فوری بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم کرنے کا غیر قانونی اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانیوں کے لیے تمام ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں تین دن میں بھارت چھوڑنے کی مہلت دی اور اس میں علاج کے لیے گئے کئی پاکستانیوں کو بھی واپس بھیج دیا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔

    دوسری جانب ہندو انتہا پسند آر ایس ایس کی حامی مودی سرکار اس واقعہ کی آڑ میں بھارت میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات کرانے کی سازش رچا رہی ہے جس کے لیے مسلم مخالف گانے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔

    مودی حکومت اپنی نا اہلی اور ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے لیے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کا ڈراما رچا رہی ہے تاہم دنیا اس واقعہ پر سوالات اٹھا کر خود بھارتی حکومت کے منفی پروپیگنڈےکو بے نقاب کر رہی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے بھی پہلگام واقعہ کے ثبوت مانگے گئے تاہم دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اب تک بھارت کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے جب کہ پاکستان نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے مذکورہ واقعہ پر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھر کی جانب سے سراہا جا رہا ہے لیکن بھارت کو اس پیشکش پر سانپ سونگھ گیا ہے۔

  • پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے، سکھ برادری

    پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے، سکھ برادری

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا اور اس کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنےکی مودی سازش قرار دیا ہے۔

    گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت دنیا بھر میں اپنے جھوٹے بیانیے اور جنگی جنون کے باعث رسوا ہو رہا ہے اور اقوام عالم اس کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آ رہی ہیں۔

    سکھ برادری نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کر دیا ہے اور اس کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنےکی مودی سرکار کی بھونڈی سازش قرار دیا ہے۔

    سکھ برادری کا کہنا ہےکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اگر پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ جنگ ہوئی تو بھارت فوج کو پاکستان سے نہیں گزرنے دیں گے۔ بھارتی پنجاب کی سر زمین سے پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں۔

    واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی حکومت نے غیر انسانی اقدامات اور پاکستان کے خلاف جنگی جنون کے بعد دنیا بھر سے سکھ برادری پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔

    جہاں سکھوں کی عالمی تنظیم نے پاکستان کی حمایت کا اعلان اور مودی سرکار کو اس کی عالمی دہشتگرد سرگرمیوں پر آئینہ دکھایا ہے وہیں سکھ برادری بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔گزشتہ دنوں سکھ خاتون نے گانا گا کر پاکستان سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-sikh-woman-expresses-love-for-pakistan/

  • مقبوضہ کشمیر میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوجی ٹرک کو پیش آئے واقعے میں تین اہلکار موت کے منہ میں چلے گئے۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع رامبن میں تین فوجی اہلکار اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا ٹرک سڑک سے پھسل کر 700 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

    یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر سمیت چار اہلکار ہلاک

    حکام نے بتایا کہ فوجی ٹرک قومی شاہراہ 44 پر مقبوضہ جموں سے سری نگر جانے والے ایک قافلے کا حصہ تھا، حادثہ بیٹری چشمہ کے قریب صبح 11:30 کے قریب پیش آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ فوج، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضاکاروں نے فوری طور پر مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا، ٹرک میں سوار تین فوجی اہلکار مردہ حالت میں پائے گئے۔

    ہلاک ہونے والوں میں سپاہی امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر شامل ہے جن کی لاشیں گہری کھائی سے نکالی جا رہی ہیں۔

    یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹرک میں کُل کتنے فوجی اہلکار سوار تھے۔

    11 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اکھنور سیکٹر میں گشت کے دوران بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی فوجی کا کیپٹن اور اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک شدید زخمی تھا۔

    اس سے قبل مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر میں ایک بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ستیہ جیت کاندھول کے نام سے ہوئی تھی۔

  • سیما حیدر پر گھر میں گھس کر حملہ کر دیا گیا

    سیما حیدر پر گھر میں گھس کر حملہ کر دیا گیا

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں نامعلوم شخص نے سیما حیدر پر گھر میں گھس کر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد سے سیما حیدر کی بھارت میں موجودگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے اسے فوری ملک بدر کیا جائے۔

    سیما حیدر نے مودی سرکار اور اتر پردیش حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسے ملک بدر نہ کیا جائے کیونکہ وہ ’بھارت کی بہو‘ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر نے بھارتی حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

    سیم حیدر اور سچن کی دوستی آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد خاتون نے اپنے 4 بچوں کے ہمراہ بنگال کے راستے بھارت پہنچ کر اس سے شادی کر لی تھی، جوڑے کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز گریٹر نوئیڈا میں نامعلوم شخص سیما حیدر کے گھر میں گھس آیا اور اس نے خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سچن نے مداخلت کرتے ہوئے اہلیہ کو بچا لیا۔

    بعد میں حملہ آور کی شناخت ریاست گجرات کے رہائشی تیجس کے نام سے ظاہر کی گئی۔ سیما حیدر پر حملے کی خبر پر مقامی لوگ بھی مدد کو آگئے تھے تاہم پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور تیجس کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ تیجس نے گجرات سے دہلی بذریعہ ٹرین سفر کیا اور پھر بس کے ذریعے گریٹر نوئیڈا پہنچا، اس کے موبائل فون سے سیما حیدر کی تصاویر اور اسکرین شاٹس ملے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق تیجس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلگام واقعے کا بدلہ لینے کیلیے خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

    تفتیش کے دوران تیجس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سیما حیدر اور سچن نے اس پر کالا جادو کیا ہے تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • پہلگام واقعہ: یورپ کے اہم ملکوں کا آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم

    پہلگام واقعہ: یورپ کے اہم ملکوں کا آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم

    اسلام آباد: پہلگام واقعے پر یورپ کے اہم ملکوں نے آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ اور یونان نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات سے متعلق پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئس حکومت نے شفاف تحقیقات میں معاونت کی پیش کش بھی کی ہے، دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر سوئس وزیر خارجہ ایگنازیوکاسس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات سے متعلق اس کی تجویز کی حمایت کی۔


    بھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، سابق سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی


    بیان کے مطابق کاسس نے کہا سوئٹزرلینڈ پہلگام واقعے کی غیر جانب دار تحقیقات میں معاونت کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے اور مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے بھی پاکستان کی غیر جانب دار تحقیقات کی تجویز کا خیر مقدم کیا، اور کشیدگی سے بچنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔

  • بھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، سابق سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی

    بھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، سابق سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی

    اسلام آباد: آئی ایس آئی کے سابق سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کا کہنا ہے کہ فخر ہے پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے بھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ ہم اکٹھے ہو کر بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ حملے والی بھول نہ کرنا، اگر بھارت نے جنگ والی حماقت کی تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کے رافیل طیارے آئے تھے جنہیں افواج پاکستان نے جام کر دیا، خواجہ آصف

    بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ بھارت کے 6 ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ان کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    انہوں نے کبھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، سابق سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئیہا کہ کبھی یہ بھی سنا تھا انڈیا کا جنرل کہے پہلگام ڈرامہ ان کے اندر سے کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنگ یا حملے سے ان شاء اللہ دنیا کی کوئی طاقت فتح نہیں کر سکتی، پاکستان کا پانی تو مودی کا باپ بھی بند نہیں کر سکتا ہے، پاکستان کا ایک ایک سپاہی اپنے پانی کی حفاظت کرے گا۔

  • بھارت کے رافیل طیارے آئے تھے جنہیں افواج پاکستان نے جام کر دیا، خواجہ آصف

    بھارت کے رافیل طیارے آئے تھے جنہیں افواج پاکستان نے جام کر دیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے رافیل طیارے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آئے تھے جنہیں افواج پاکستان نے جام کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارتی طیاروں آئے اور جب ہمارے طیارے پہنچے تو وہ بھاگ نکلے۔

    اے پی پی کے مطابق 30 اپریل کو پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے فرار ہونے پر مجبور ہوئے تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ وادی میں بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیاروں نے پیٹرولنگ کی جس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے دشمن کے جنگی جہازوں کی فوراً نشاندہی کی۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا پہلگام واقعے کی عدالتی تحقیقات سے انکار

    پاک فضائیہ کے طیاروں کی موجودگی دیکھ کر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ میں فرار ہوگئے، افواج پاکستان بھارت سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    اس سے ایک روز قبل پاکستانی مسلح افواج نے ایل او سی پر دو بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹروں کو کامیابی سے مار گرایا تھا۔ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا بھارتی کواڈ کاپٹر ’فینٹم فور‘ ہے۔

  • پہلگام واقعہ: وانی کپور بھی مودی سرکار کے دباؤ میں آگئیں

    پہلگام واقعہ: وانی کپور بھی مودی سرکار کے دباؤ میں آگئیں

    ممبئی: پہلگام واقعے کے بعد بالی وڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور نے مودی سرکار کے دباؤ میں آ کر فلم ’عبیر گلال‘ سے متعلق اہم قدم اٹھا لیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وانی کپور نے پاکستانی فلم اسٹار فواد خان کے ساتھ اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی ’عبیر گلال‘ سے متعلق تمام تشہیری مواد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دیا۔

    فلم 9 مئی کو بھارت کے سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانی تھی لیکن مودی سرکاری نے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے اس کی ریلیز پر پابندی لگا دی۔

    یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کے حوالے سے اہم خبر

    آرتی ایس بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے محبت کو تلاش کرنے والی اپنی منفرد کہانی کی بدولت خوب توجہ حاصل کی تھی۔

    پہلگام واقعے کے بعد فلمسازوں نے ’عبیر گلال‘ کے گانوں، ٹیزر اور دیگر تشہیری مواد کو یوٹیوب سے ہٹا دیا تھا۔

    دوسری جانب، مودی سرکاری نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک شہریوں کی رسائی بلاک کر دی ہے۔

    انسٹاگرام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا کہ ہمیں اس مواد کو محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست موصول ہوئی جس کا اپنی پالیسیوں کے مطابق اور قانونی و انسانی حقوق کا جائزہ لیا اور رسائی کو محدود کر دیا۔

  • ’مودی کو خبردار کرتا ہوں پیار کرو گے تو پیار کریں گے، آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال لیں گے‘

    ’مودی کو خبردار کرتا ہوں پیار کرو گے تو پیار کریں گے، آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال لیں گے‘

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیار کرو گے تو پیار کریں گے اور اگر آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال لیں گے۔

    گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان آج معاشی و معاشرتی بحران سے گزر رہا ہے جبکہ اپنی معاشی اڑان اڑنے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری لانے کیلیے کوشاں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’پہلگام جیسے ڈرامے مودی کی انتخابی مجبوریاں ہیں‘‘

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان معاشی اُڑان بھرتا ہے تو بھارت سازشیں شروع کر دیتا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور جعفر ایکسپریس پر حملے میں بھارت ملوث ہے، وہ سازشوں میں ناکام ہوا تو اس نے پاکستان کے حصے کا پانی بند کر دیا، بھارت کی گھناؤنی سازش کے خلاف احتجاج اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہے، بھارت کی مہم جوئی پر عوام پاک فوج کے ساتھ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کا ریکارڈ ہے جو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے اسے گرانا جانتے ہیں، دشمن کو معافی مانگنے پر چائے پلانا بھی جانتے ہیں، 1947 سے آج تک بھارت پاکستان کے ایک انچ پر بھی نظر نہیں ڈال سکتا، جب جب بھارت نے پاکستان پر میلی نظر ڈالی اسے منہ کی کھانی پڑی۔

    تقریب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 77 سال ہوگئے ہیں ہمیں اپنی منزل تلاش کرنی ہے، گولڈ میڈل اور ڈگریاں حاصل کرنے والی بچیاں ملک کیلیے کردار ادا کریں، تعلیم یافتہ بچیوں کو گھروں میں نہ بٹھائیں ان کو آگے بڑھائیں۔

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ یہاں موجود ماؤں کو کہوں گا کہ کئی بہنیں آپ کے گھر بہو بن کر آئیں گی، آپ نے انہیں سپورٹ کرنا ہے ان کو آپ کی مدد کی ضرورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جناح یورنیورسٹی کا نام قائد اعظم کے نام پر رکھا گیا، قائد اعظم کے شانہ بشانہ فاطمہ جناح کھڑی رہیں اور پاکستان کیلیے جدوجہد کی، اگر فاطمہ جناح کھڑی نہ ہوتیں تو جدوجہد پاکستان میں مشکلات ہوتیں۔