Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

    ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم ورواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں، دو قومی نظریے کی بنیاد تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں ایک نہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور جدوجہد کی ہیں، ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں اور ہم اس کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اپنے روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریے کو نشانہ بنالیا اور مضحکہ پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

    دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے کیوں کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے، دو قومی نظریہ پر کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔

    بانی پاکستان قائداعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے کو بیان کیا تھا، آج آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر  نے دو قومی نظریے کی بات کی اور بابائے قوم کے الفاظ کو دہرایا تو گودی میڈیا کو آگ لگ گئی، گودی میڈیا نے دو قومی نظریےکو مسخ کرنے کی کوشش کی۔

    قائد اعظم نے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ  مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی، مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں؟۔ ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں۔

    بابائے قوم نے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

  • ’حکومت سوچ لے پاکستان خاموش نہیں رہے گا‘: سابق بھارتی وزیر دفاع کی مودی کو تنبیہ

    ’حکومت سوچ لے پاکستان خاموش نہیں رہے گا‘: سابق بھارتی وزیر دفاع کی مودی کو تنبیہ

    سابق بھارتی وزیر دفاع شرد پوار نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مودی سرکاری کو خبردار کر دیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شرد پوار (سربراہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-ایس پی) نے مہاراشٹر میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔

    سابق وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہم فیصلے کر سکتے ہیں مگر یاد رہے کل پاکستان بھی جواب دے گا، مجھے یقین نہیں ہے کہ پاکستان اپنے خلاف اقدامات پر خاموش رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیم کا کشمیریوں کو الٹی میٹم

    پاکستان کی جانب سے بھارت کیلیے اپنی فضائی حدود بند کرنے پر شرد پوار نے کہا کہ یورپی ممالک کا ہوائی سفر اب مزید مہنگا ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے یورپی ممالک کیلیے تقریباً تمام پروازیں پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرتی ہیں، اگر یہ راستہ بند ہوگیا تو ہوائی سفر کافی مہنگا ہو جائے گا۔

    گزشتہ روز بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پہلگام حملے کی سچائی بیان کر کے مودی سرکار کو آئینہ دکھانے پر مسلمان رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کیا تھا۔

    ڈھنگ حلقے سے تین بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے امین الاسلام کو ناگون ضلع میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا جس میں مسلمان رکن اسمبلی کو پہلگام حملے پر بیان دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    پولیس نے ان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 152، 196، 197 (1)، 113 (3)، 352 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

  • پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی جاری ہے، صدر ٹرمپ

    پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی جاری ہے، صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بیان دے کر لوگوں کو حیران کر دیا، انھوں نے طنزاً کہا کہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کی لڑائی 1000 سال سے ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرفورس وَن میں سفر کے دوران صدر ٹرمپ سے امریکی صحافی نے سوال کیا کہ کشمیر میں حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی ہے، کیا آپ کے پاس ان کے لیے کوئی پیغام ہے؟ کیا آپ پاکستان اور بھارتی قیادت سے بات کرنے جا رہے ہیں؟

    صدر ٹرمپ نے کہا ہندوستان اور میں پاکستان کے بہت قریب ہیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ لیکن اس کے بعد امریکی صدر نے یہ عجیب بات کہی کہ ’’پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی ہو رہی ہے، کشمیر کا معاملہ ہزار سالوں سے چل رہا ہے، شاید اس سے زیادہ بھی۔’’


    مقبوضہ کشمیر : پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار


    ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلگام واقعے سے متعلق کہا ’’یہ ایک برا واقعہ تھا جہاں 30 سے ​​زیادہ لوگ مارے گئے۔‘‘ ایک اور سوال پر کہ ’’کیا آپ کو تشویش ہے کہ اب ان کے درمیان سرحد پر کشیدگی ہے؟ کیا آپ پاکستان بھارت کشیدگی پر فکر مند ہیں؟‘‘ امریکی صدر نے جواب دیا ’’دونوں ملکوں کہ سرحد پر 1500 سالوں سے کشیدگی ہے، اس معاملے کو جانتے ہیں یہ کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے، میں دونوں ملکوں کی قیادت کو جانتا ہوں، پاکستان بھارت میں ہمیشہ سے کشیدگی رہی ہے۔‘‘

     

  • بھارتی میڈیا نفرت نہ پھیلائے، لوگوں کے برین واش نہ کرے، سبینا فاروق

    بھارتی میڈیا نفرت نہ پھیلائے، لوگوں کے برین واش نہ کرے، سبینا فاروق

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سبینا فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نفرت نہ پھیلائے، لوگوں کے برین واش نہ کرے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق اسٹوری شیئر کی اور پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’خدارا چاہے وہ فلسطین ہے یا پہلگام، گھر اجڑے ہیں پیاروں کے سامنے پیارے قتل ہوگئے، جو چلے گئے وہ بھی مرگئے اور رہ گئے ہیں وہ روز مریں گے۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم ان لوگوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں لگا سکتے، برائے کرم پاکستانی سوشل میڈیا ہر چیز مذاق نہیں ہوتی، کوئی احساس نام کی چیز پیداا کریں۔‘

    سبینا فاروق نے کہا کہ ’بھارتی میڈیا نفرت نہ پھیلائے، لوگوں کے برین واش نہ کریں، تھوڑی ذمہ داری دکھائیں ہر تکلیف کو کمائی کا موقع نہیں بنانا چاہیے۔‘

    واضح رہے کہ پاکستانی فنکار ہانیہ عامر، ماورا حسین، ماہرہ خان اور فواد خان بھی پہلگام حملے پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔