Tag: Pahalgam

پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کا ہاتھ ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے متاثر ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لائن آف کنٹرول (LOC) پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تناؤ بڑھ گیا، جس سے ثقافتی اور تجارتی تبادلے متاثر ہوئے۔ اگرچہ کچھ بین الاقوامی قوتوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، مگر مستقل حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے

  • فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

    فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سید عاصم منیر کی ہدایت تھی کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے، پاک افواج نے بھارتی فوج کے 285 لوگوں کو مارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنا پیٹ کاٹ کے اپنا دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا، اب ڈیولپمنٹ کی نہیں ڈیفنس کی بات کرنی ہے، فوج کی تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت ایک پرچم کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کو آن بورڈ لیں، فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانے کا کام اپوزیشن کو ساتھ ملائے بغیر نہیں ہوسکتا ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں کمزور سمجھ رہا تھا ہم نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان سیز فائر کا دفاع کررہا ہے لیکن یہ ہماری کمزوری نہیں، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں پھر ڈیولپمنٹ کی بات کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان کے آگے اپنی طاقت واضح کرچکے ہیں، ہندوستان میں فوج کی تعداد ہم سے زیادہ ہے اور ہم ابھی تک اپنا بھر پور دفاع کررہے ہیں، فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی میں اپوزیشن کو بھی شامل کریں نہیں تو آن بورڈ لیں۔

  • خضدار اسکول بس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، سکیورٹی ذرائع

    خضدار اسکول بس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، سکیورٹی ذرائع

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔

    سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ میدان جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے، خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اس بزدلانہ حملے کی ہدایات بھارت نے دیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیر اعظم

    ’حملے میں شہید ہونے والی چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہے، اس میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔‘

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول بس پر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    ڈی سی خضدار یاسر دشتی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول بس مکمل تباہ ہوگئی تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش بتایا جا رہا ہے۔

    واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • بھارت میں بڑے مسلم اکثریتی علاقے کی مسماری شروع

    بھارت میں بڑے مسلم اکثریتی علاقے کی مسماری شروع

    بھارتی ریاست گجرات میں تجاوزات کے نام پر ڈھائی لاکھ مربع میٹر سے زائد بڑے مسلم اکثریتی علاقے کی مسماری شروع کر دی گئی۔

    انڈین میڈیا کے مطابق احمد آباد کے علاقے چنڈولا میں دوسرے مرحلے میں تجاوزات ہٹانے کیلیے بلڈوزر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں تقریباً 1.5 لاکھ مربع کلو میٹر تجاوزات ہتایا گیا تھا۔

    دوسرے مرحلے میں 2.5 لاکھ مربع میٹر سے زائد علاقے سے تجاوزات کو ہٹانے کیلیے بلڈوزر چلایا جائے گا، علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے پولیس بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت میں موجود مسلمانوں کی املاک کو انتقامی کارروائیوں کے تحت نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں مودی سرکار نے سورت اور احمد آباد سے 1000 سے زیادہ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا، بعدازاں پولیس نے چنڈولا جھیل کے پاس بنی ان کی بستی پر کارروائی کی۔

    چنڈولا تالاب علاقے اور آس پاس کے علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 890 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 143 لوگوں کی پہچان بنگلہ دیشی شہریوں کے طور پر ہوئی، گرفتار کیے گئے سبھی لوگوں کی دستاویزات کو چیک کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس قانونی ہندوستانی دستاویز نہیں پائے جائیں گے انہیں قانونی عمل کے تحت ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

  • پہلے جھکے تھے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

    پہلے جھکے تھے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، چاہے کسی نے نیلی، سفید یا خاکی وردی پہن رکھی ہے شہادت ہمارے لیے اعزاز ہے۔

    چینی میڈیا سی جی ٹی این کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت سے کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر مؤقف پیش کیا جبکہ ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں سب سے اہم چیز اس کا عزم اور طاقت ہے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی ہے تو پھر بین الاقوامی کمیونٹی بھی کردار ادا کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزارت دفاع نے جنگ بندی کی درخواست کی، ہم نے کہا کیوں نہیں؟ ترجمان پاک فوج

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویژن بھی بڑا ہے لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے مسائل ہیں، بہت سارے مسائل سے دنیا نبردآزما ہے، کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلا جواز، جھوٹے بیانیے اور بغیر ثبوت کے چڑھ دوڑے؟ کیا پڑوسی ممالک کے اوپر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرے؟

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دنیا میں دو ذمہ دار ملک ہیں جن کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے کیونکہ لوگوں کی خوشحالی ہمیشہ امن و استحکام سے آتی ہے، پاکستان اور چین دونوں خطے میں امن و استحکام کیلیے کوشاں ہیں اور اس کیلیے دہشتگردی کی لعنت سے لڑ رہے ہیں، دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے۔

    ’چین نے کم عرصے میں اتنی بڑی آبادی کے ساتھ جو ترقی کی اسے دنیا کو دیکھنا چاہیے۔ پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں ہم ترقی اور استحکام کی جانب جائیں، ہماری پہلی ترجیح امن ہے۔ پاکستان کی گلیوں میں دیکھیں تو آپ کو فتح نہیں امن کی خوشی مناتے لوگ نظر آئیں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں میں آپ کو انسانیت نظر آئے گی، ہم عاجزی کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کیونکہ ہم امن پسند ہیں، آپ دیکھیں گے کہ ملک کیسے دوڑتا ہوا ترقی کے منازل طے کرے گا،انشااللہ۔

  • پاک بھارت جنگ : بدترین شکست کے بعد مودی کیا کرے گا؟ مشاہد حسین سید نے بتادیا

    پاک بھارت جنگ : بدترین شکست کے بعد مودی کیا کرے گا؟ مشاہد حسین سید نے بتادیا

    پاک بھارت جنگ میں بدترین شکست کے بعد بھارت اپنی سُبکی اور خفت چھپانے کیلیے پھر کوئی نئی چال چلنے کی  کوشش کرے گا، مودی کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

    یہ بات ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پوری دنیا میں جنگل کا قانون ہے۔

    اگر پاکستان نے 10 مئی کے صبح بھارت کو بھرپور جواب نہ دیا ہوتا تو آج معاملہ اس سے مختلف ہوتا، ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم میں ہمت بھی ہے قوت بھی اور پوری صلاحیت بھی ہے۔

    امریکی صدر کی بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ دنیا میں صرف دو چیزوں کے زیادہ متاثر ہوتا ہے، وہ پیسے سے متاثر ہوتا ہے جو اسے عرب ممالک نے دیا ہے یا طاقت سے۔ وہ چین روس اور اب پاکستان سے بہت متاثر ہوا ہے۔

    اپنے تجزیے میں مشاہد حسین سید نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد ٹرمپ کو بھارت سے شدید مایوسی ہوئی وہ چاہتا تھا کہ بھارت کے ذریعے چین سے مقابلہ کیا جاتا لیکن وہ ایک چھوٹے ملک سے ہی ہار گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت صرف بیانیے کی جنگ ہے بھارت دنیا بھر میں درجنوں وفود بھیج کر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت اب جنگ نہیں چھیڑ سکتا لیکن اب یہاں وہ اپنی دہشت گرد تنظیموں کو متحرک کرے گا، اس کا مقصد صرف پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا ہے جس میں اسے ناکامی ہوگی، کیوں کہ اس کے بیانیے میں جان نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اس بیانیے کی جنگ کا بھرپور مقابلہ کرے۔

    https://urdu.arynews.tv/german-media-exposes-operation-sindoor-failure/

  • بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی پاکستان فلسطین، دوبارہ حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی پاکستان فلسطین، دوبارہ حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے ترجمان اور شبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے نا تو بھارت اسرائیل ہے اور نا ہی پاکستان فلسطین، ہم امن پسند لوگ ہیں بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو  ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معرکہ بنیان مَّرْصُوْص سے متعلق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی انادولو ایجنسی کو حالیہ صورتحال پر انٹرویو دیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’’پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے‘‘پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 1314 شہید ہیں۔2500 سے زیادہ اپنے اعضاء کھو چکے ہیں، ہمارے لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا واضح طور پر کہنا تھا کہ اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے، بھارت کشمیر کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ وہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے، پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے اندرونی مسئلہ ہے، بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا، نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی، نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے تین رافیل تھے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں ہے۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ائیر چیف نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے افسر کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ہمارے شہداء کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی۔

    انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کے زخمی اہلکاروں سمیت زخمی ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

    مارشل چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے زخمی اہلکاروں کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر قیمت پر فضائی سرحدوں کا دفاع کیلئے تیار ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے دوران اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف اور 11جوانوں سمیت 51 شہری شہید ہوئے تھے۔

  • پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا، دونوں ممالک سیز فائر پر متفق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو میں کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گفتگو میں کہا کہ ملٹری لیول پر ابھی بات جاری ہے، اگلا مرحلہ ڈائیلاگ کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہرچیز دیکھ رہے ہیں، بھارت پانی روکنے کا بندوبست راتوں رات نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدہ بھارت بالکل معطل نہیں کرسکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم وفود مختلف ممالک بھیج رہے ہیں جو مسئلے پر بات کریں گے، ہم وفود مختلف ممالک بھیج رہے ہیں جو مسئلے پر بات کریں گے، ایک وفد یورپی ممالک اور ایک وفد امریکا اور ایک روس بھی جائیگا، وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنےکی منظوری دے دی ہے۔

  • آرمی چیف نے دشمن کو تھپڑ رسید کیا ہے، گورنر سندھ

    آرمی چیف نے دشمن کو تھپڑ رسید کیا ہے، گورنر سندھ

    حیدرآباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن کو تھپڑ رسید کیا جو دنیا نے دیکھا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی اے ایف کے پائلٹس نے دن کی روشنی میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا، امید ہے بھارت آئندہ ایسی کوئی جنگ نہ مسلط کرے گا نہ سوچے گا۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ خطے میں عدم توازن کو ہمارے جوانوں نے ختم کیا، آج پوری قوم جشن منا رہی ہے خطے میں پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانیوں کی عزت میں کئی سو گنا اضافہ ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا، پی ٹی آئی

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتہا پسند ہندو ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم کی سوچ والا شخص ہے، ہمیں نظر رکھنی ہوگی کہ کیا یہ مودی کا پہلا اور آخری حملہ تھا، اس نے یہ حملہ بیٹھے بٹھائے نہیں کیا بلکہ اس کے پیچھے لمبی سوچ ہے، اس کے حملے کے تانے بانے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے ملتے ہیں لیکن دہشتگردوں کو بتانا چاہتا ہوں پاک افواج نے تمہارے آقاؤں کے دانت کھٹے کر دیے اب تمہاری باری ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معیشت کا بیڑا اٹھا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ جنہوں نے ثالثی کے دوران پاکستان کو جائز اہمیت دی، دوست ملکوں سعودی، چین اور ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے واقعے میں شہید بچوں اور بہنوں کا حساب بھارت کو دینا ہوگا، ہماری مساجد کو شہید کیا گیا ہے وقت آنے پر بدلہ لیا جائے گا۔

  • مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہونے پر کئی سوالات اُٹھ گئے

    مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہونے پر کئی سوالات اُٹھ گئے

    مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہونے لگی، بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کرکے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔

    بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی جبکہ متعدد ممالک نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس کشیدگی کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی لیکن بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا، چین نے پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ کا کھل کر اعلان کیا۔

    بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کی جبکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا رہا، امریکی مداخلت سے بھارت کی خود مختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

    بی بی سی نے کہا کہ جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن سے ہوا، امریکا نے جنگ بندی کا حکم نامہ جاری کیا جبکہ بھارت لاعلم رہا جبکہ بھارت کا یہ بیانہ بھی مسترد ہوگیا کہ عالمی رہنماؤں کا فوکس کشیدگی کم کرنا تھا۔

    بی بی سی کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاکستان سے یکساں سلوک نے بھارت کی ڈی ہائفینیٹ پالیسی کو دفن کر دیا، عالمی سفارت کاری نے کشمیر کو پھر مرکزی حیثیت دیدی جس سے بھارت کا اندرونی معاملہ کہنے کا بیانیہ بھی ناکام ہوگیا۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا بیک وقت پاکستان کا دورہ بھی بھارت کیلئے سفارتی شکست ہے، ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان کو ترجیح دی جبکہ  بھارت ثانوی حیثیت میں رہا۔

    بی بی سی نے کہا کہ بھارت کی لاکھ کوششوں کے باوجود ٹرمپ نے دہشتگردی کا ذکر تک نہ کیا جس سے مودی حکومت کو زوردار سفارتی جھٹکالگا، عالمی میڈیا میں پاکستان کا بیانیہ چھا گیا اور بھارت کا دہشتگردی کا شور عالمی سطح پر مسترد کیا گیا۔

    بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ صرف دس ارب ڈالر کی تجارت کے باوجود اسے عالمی اہمیت دی، ٹرمپ نے دونوں ممالک کو برابر درجہ دے کر دہلی کی کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔