Tag: pahlagam

  • نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

    نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور معیشت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کو بھارت کے حق کا پانی نہیں ملے گا۔

    نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان سے تجارت ہوگی نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔

    بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ انڈیا جوہری دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اگر ملک میں کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقت اور طریقے کا فیصلہ ہماری مسلح افواج کریں گی۔ ہماری حکومت نے تینوں مسلح افواج کو کھلی چھوٹ دی۔

    یہ پڑھیں: مودی حکومت کی انتقامی کارروائیاں، مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن شروع

    دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا اور اس کے مطابق فورسز کی جگہ بدلی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن جاری ہے اگر 22 اپریل کو ہم نے جس طرح کی کارروائیاں دیکھی تھیں ایسا کچھ ہوا تو جواب دیا جائے گا، ہم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی اور جے شنکر کے تبصروں پر پاکستان کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کا ریٹ

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کا ریٹ

    اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال میں معمولی ریکوری ریکارڈ کی گئی کیونکہ سعودی ریال کی شرح 75.09 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی فروخت میں بھی تین پیسے کا اضافہ ہوا کیونکہ یہ نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 75 روپے 64 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ریال سعودی عرب کی سرکاری کرنسی ہے اور اسے مختصراً ایس اے آر یا ایس آر کہا جاتا ہے، ایک ریال کو 100 حلالوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    علاوہ ازیں سعودی عرب میں مقیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 725.4 ملین ڈالر بھیجے۔ مملکت سے ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر 26 فیصد کم ہوئیں، اور اپریل 2024 میں تارکین وطن کی طرف سے بھیجے گئے 712.2 ملین ڈالر سے 2 فیصد زیادہ ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سونے کی قیمت 4,571 ریال فی تولہ رہی جبکہ 10 گرام کی قیمت 3923 ریال ہے۔

  • برطانوی اخبار کا پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف

    برطانوی اخبار کا پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف

    پاک فضائیہ کے زیر استعمال طیارے کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ شائع کردی۔

    ڈیلی میل نے پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ چین کا جنگی طیارہ مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

    چینی جنگی طیاروں کا پہلی بار مغربی ٹیکنالوجی کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، فضائی لڑائی میں مبینہ طور پر بھارتی طیارے مار گرائے گئے جن میں کم از کم ایک طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ڈیلی میل نے لکھا کہ اسلام آباد نے چینی ساختہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کو آپریشن میں استعمال کیا، پاکستانی حکام کے مطابق لڑائی میں مجموعی طور پر 100 سے زائد طیارے شامل تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازع کے دوران کسی بھی فریق نے سرحد عبور نہیں کی، بھارتی جیت طیاروں کو بھارت کے اندر اور مقبوضہ کشمیر میں مار گرایا گیا۔

    فرانسیسی انٹیلیجنس ذرائع نے سی این این کو ایک رافیل جیٹ کو مار گرانے کی تصدیق کی، جے ٹین سی کی صلاحیتیں عالمی سطح پر ثابت ہوچکیں جس نے مغربی دفاعی حلقوں میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

  • بھارت کے خلاف تمام آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمیٰ بخاری

    بھارت کے خلاف تمام آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کا کریڈٹ نواز شریف کو دے دیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کے خلاف تمام آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، وہ تمام وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشاورت میں موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کام بولتے ہیں، انہوں نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

    عطمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بھارت نے ابھی ہمارا ٹریلر دیکھا ہے، فلم باقی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیز فائر کئی ملکوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی بند نہیں کی۔

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی پناہ گاہ نہیں، پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

  • بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب اور غرور خاک میں مل گیا، جماعت اسلامی

    بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب اور غرور خاک میں مل گیا، جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعطم ظفر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب اور غرور خاک میں مل گیا۔

    امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بھارتی جارحیت و بزدلانہ کاروائی کے خلاف جمعہ 9 مئی کو ملک گیر ”یوم عزم“ کے سلسلے میں شہر بھر میں سینکڑوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لسبیلہ چوک نعمان مسجد کے باہر مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا جبکہ مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز، سکریٹری ضلع نعمان حمید،چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ،بھارت و اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

    منعم ظفر خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، بھارت اور اسرائیل شیطانی مثلث ہے جو پوری دنیا میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے،غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا ہے،55 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں گریٹر اسرائیل بنانا چاہتا ہے دوسری جانب بھارت توسیع پسندانہ عزائم کے تحت پاکستان کے نہتے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنارہا ہے،بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستانی آبادی پر میزائل حملے کیے،پاکستانی فضائیہ نے 5جہاز تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر امریکا، بھارت اور اسرائیل کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنادے گی۔بھارت نے قیام پاکستان کو ایک دن کے لیے تسلیم نہیں کیا،1948 ،1965، یا 1971 ہو ان تمام مواقع پر بھارت نے توسیع پسندانہ عزائم کا مظاہرہ کیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام جذبہ جہاد و شوق شہادت سے سرشار ہیں،ملکی سالمیت کے لیے ہم سب کو سیاسی اختلافات کو بھلاکر سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔حکومت تمام جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈے پر مجتمع کر ے، آل پارٹیز یا قومی سلامتی کانفرنس طلب کی جائے۔

    منعم ظفر خان نے مزیدکہا کہ کراچی میں عوام شدید گرمی حبس کے عالم میں جذبہ جہاد و شوق شہادت سے سرشارہوکر بھارت کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں،کچھ روز قبل بھارت نے پاکستان کی حدود میں میزائل حملے کیے اور بھارت نے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، یہ وہ بھارت ہے جو امریکہ اور اسرائیلی سے دوستی کی پینگیں بڑھاتا ہے اور رات کی تاریکی میں بچوں اور عورتوں پر میزائل حملہ کرتا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی ڈرون اٹیک کو ناکام بنا کر غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا۔

  • مودی کا جنگی جنون، رافیل کے بعد کرنسی بھی گر گئی

    مودی کا جنگی جنون، رافیل کے بعد کرنسی بھی گر گئی

    مودی کے جنگی جنون کے باعث رافیل طیارے کے بعد کرنسی بھی گر گئی۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی شدید مندی ہے، نیفٹی ففٹی ایک اعشاریہ ایک 8 فیصد اور ممبئی میں بی ایس ای سینسک ایک اعشاریہ ایک دو فیصد مزید گر گئیں۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    بھارتی روپے کی قدر بھی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے گر چکی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بہت زیادہ خوف دیکھا جا رہا ہے۔

  • لاہور کے بہادر شہری ڈرون گرنے والی جگہ پر جمع ہوگئے

    لاہور کے بہادر شہری ڈرون گرنے والی جگہ پر جمع ہوگئے

    لاہور کے بہادر شہری والٹن روڈ پر ڈرون گرنے والی جگہ پر ہجوم کی صورت میں جمع ہوگئے۔

    لاہور کے بہادر شہری والٹن روڈ پر جمع ہوگئے اور مودی کو للکار کر کہا کہ ڈرنے والے نہیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    ایک شہری نے کہا کہ مودی شروع سے ہی مسلمانوں کو تنگ کررہا ہے لیکن ہم بزدل نہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے منہ توڑ جواب دیں گے۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش نہیں ہے کہ اس خطے میں جنگ ہو لیکن اپنی حفاظت کرنے کا فریضہ بخوبی ادا کریں گے۔

    لاہور کے شہریوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا پرانا طریقہ ہے وہ پاک فوج سے تولڑنہیں سکتی، نہتےلوگوں پر ڈرون اٹیک کرکے ڈرانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، جب لڑنےکا وقت آئے گا توپوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑیں گی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام جیسا جوش اورجذبہ دنیا کی کسی قوم کے اندر نہیں،اس کا اندازہ بھارت کونہیں، دنیا ہم سے سیز فائر کا مطالبہ کررہی ہے۔۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ 29 بھارتی ڈرونز کو گرایا جاچکا ہے جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے سنیما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا، دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے، 18ویں نہیں 21ویں صدی ہے جہاں ہر پروجیکٹائل اپنی ڈیجیٹل پاتھ چھور جاتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں انجینئرڈ وار صورتحال پیش کی جارہی ہے، پاکستان میں صورتحال معمول کے مطابق ہے عوام مطمئن ہیں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے لوگ معمول کے مطابق وقت گزار رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنے کے لیے بھارت نے سوچا شہروں کی طرف ڈرون بھیج دیتے ہیں لیکن عوام کا پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، ہمیشہ حق کی فتح ہوتی ہے اور اس مرتبہ بھی حق کی ہی فتح ہوگی۔

  • پاکستانی کرکٹرز بھی پاک فوج کی سپورٹ میں کھڑے ہوگئے

    پاکستانی کرکٹرز بھی پاک فوج کی سپورٹ میں کھڑے ہوگئے

    بھارت کے حملے کے بعد پاکستانی کرکٹرز بھی پاک فوج کی سپورت میں کھڑے ہوگئے۔

    سوشل میڈیا جاری ویڈیو پیغام میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی فوج سے محبت ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

    قومی کرکٹرز نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    سابق کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے شرمناک فعل میں ۔بدل گئے۔ ہم بحیثیت قوم اپنے پیارے مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔ پاکستان زندہ باد

    دوسری جانب شوبز شخصیات نے بھارتی حملے کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔

    ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ واقعی بزدلی ہے، اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے، آمین۔

    یہ پڑھیں: شوبز شخصیات کا بھارت کے بزدلانہ حملے پر سخت ردعمل

    ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کسی جنگی دشمن سے نہیں بلکہ انا اور مرکزی ذہنیت کے ساتھ پڑوسی سے لڑ رہے ہیں جو محض سیاسی مہم کیلیے پروپیگنڈا کرنا چاہتا ہے۔

    یاسر حسین نے انسٹاگرام پر لکھا کہ بھارت کا نیا نام ’بزدل بھارت‘ ہے، مودی کیلیے نیا نام آپ لوگ تجویز کریں۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر پاکستان کے قومی ترانے کی ویڈیو اپلوڈ کر کے بلند حوصلے کا اظہار کیا اور لکھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا، ان شاء اللہ۔

  • پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے متعلق اہم خبر آگئی

    پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے متعلق اہم خبر آگئی

    ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔

    ایئرپورت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوا بازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں، پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    پی اے اے کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ ۔کی پرواز پی کے 7221 بھی روانہ ہوگئی

    اسلام آباد سے ریاض کی پرواز پی کے 753 منزل کی جانب روانہ ہوگئی اسلام آباد سے دوھہ کی پرواز پی کے 287 اور ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 بھی روانہ ہوگئی۔

    اس کے علاوہ سیالکوٹ سے پی آئی اےکی پرواز پی کے179روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے باکو کی پرواز پی کے 159 روانہ ہوگئی، ابوظبی سے لاہور کی پرواز پی کے 264 بھی روانہ ہوگئی۔

    اس سے قبل پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن جزوی طور معطل کیا گیا ہے اس لیے مسافروں کو ہدایت کی جاتی فلائٹس کے متعلق پیشگی اطلاع لازمی لیں۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ فلائٹس سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹرز اور بکنگ دفاتر سے مزید معلومات حاصل کریں۔

    اس سے قبل بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا تھا جبکہ متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دی گئی تھیں۔

    ایشیائی ایئر لائنز نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورپ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کو یا تو منسوخ کو کیا جارہا ہے یا ان کے راستے تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

    تائیوان کی ایوا ایئر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ متاثرہ فضائی حدود سے بچنے کے لیے اپنی یورپ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کے راستوں کو ایڈجسٹ کر رہی ہے۔

    یادرہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔