Tag: paidawar

  • سوتی دھاگے کی پیداواراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ

    سوتی دھاگے کی پیداواراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ

    کراچی: چین کی نئی کاٹن پالیسی کے باعث پاکستان میں سوتی دھاگے کی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2011ءسے لیکر چین نے ملک میں سوتی دھاگے کے اسٹاک میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنا شروع کئے تھے۔

    چینی حکومت کی جانب سے کپاس کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے نتیجہ میں چین نے مختلف ممالک سے سوتی دھاگے کی درآمدا کو ترجیح دینا شروع کردی ہے،۔

    رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011ءسے لیکر مالی سال 2014ءکی پہلی ششماہی کے اختتام تک پاکستان نے صرف چین کو 3ارب 50 کروڑ ڈالر کا سوتی دھاگہ برآمد کیا ۔

  • خام تیل کی پیداوار میں تیرہ فیصد کا اضافہ

    خام تیل کی پیداوار میں تیرہ فیصد کا اضافہ

    پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں تیرہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خام تیل کی پیداوار تیرہ فیصد اضافے کے بعد چھیاسی ہزاربیرل یومیہ ہوگئی ہےجو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    جون دوہزارچودہ میں خام تیل کی پیداواراٹھانوے ہزار بیرل یومیہ ہوئی جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں بائیس فیصد زائد ہے ۔ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار دو فیصد اضافے کے ساتھ تین ارب نوے لاکھ کیوبک فٹ یومیہ پرپہنچ گئی۔

    مجموعی طور پر تیل اور گیس کے شعبے کی پیداوار میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی