Tag: Paint the Markhor

  • پی آئی اے نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، طیارے سے مارخور کا نشان نہیں ہٹایا

    پی آئی اے نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، طیارے سے مارخور کا نشان نہیں ہٹایا

    کراچی : پی آئی اے میں ن لیگ کی باقیات سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، پی آئی اے کے طیارے پر سے مارخور کا نشان ہٹانے کے عدالتی احکامات پرتاحال عمل درآمد نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے واضح احکامات کے باوجود مارخور کی تصویر کا حامل طیارہ پی آئی اے کی پروازوں کیلئے بدستور استعمال کیا جارہا ہے۔

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے جہاز پر سے مارخور کے نشان نہ ہٹانے پر22 جولائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں پی آئی اے کے سی ای او کو ہدایت کی گئی تھی کہ طیارے سے مارخور کا نشان فوری طور پر ہٹایا جائے۔

    پی آئی اے کے مارخور کی تصویر کے حامل طیارے نے آج کراچی سے ڈھاکہ اور ڈھاکہ سے کراچی پرواز بھی کی، طیارے پر کلر اسکیم اور دُم پر قومی پرچم ہٹا کر مارخور کی تصویر پینٹ کرنے پر پی آئی اے کو69لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے تھے، جس کا عدالت نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

    اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پی آئی اے کی آفس اسٹیشنری پر بھی مارخور کا نشان استعمال کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد

    چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئندہ کسی جہاز سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا، کسی جہاز سے قومی پرچم ہٹایا گیا تو اسے حکم عدولی سمجھا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاکھوں روپے لاگت سے تیار پی آئی اے جہاز کی کلر اسکیم خراب ہوگئی

    لاکھوں روپے لاگت سے تیار پی آئی اے جہاز کی کلر اسکیم خراب ہوگئی

    کراچی : باکمال ائر لائن انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آیا ہے، لاکھوں روپے مالیت سے جہاز کی ہونے والی کلر اسکیم کی تبدیلی چند دن میں ہی خراب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے پی آئی اے کے طیارے پر تبدیل کردہ کلر اسکیم چند دن میں ہی خراب ہوگئی، ائیر بس 320طیارے کی کلر اسکیم تبدیلی کے علاوہ طیارے کی دم پر مار خور بھی پینٹ کیا گیا تھا۔

    طیارے پر پینٹ کردہ پاکستانی پرچم کا رنگ اکھڑنے لگا جبکہ انگریزی میں لکھا گیا لفظ بھی کریک کی نذر ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پر فی طیارہ 35 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ائر بس طیارے کے پر کا رنگ بھی خراب ہونے لگا، پرواز سے قبل انجینئرنگ میں طیارے کے نقائص ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کی گی، لاکھوں کے اخراجات کے باوجود متعلقہ کمپنی کے غیر معیاری رنگ کے باعث اڑان پر مزید خراب ہو نے کا خدشہ ہے۔

    پی آئی اے کے پہلے طیارے کی کلراسکیم کی تبدیلی کا کام مکمل

    معاہدے کے مطابق مذکورہ طیارے سمیت مزید چار طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی باقی ہے تاہم ایک طیارے کے بعد دیگر طیاروں کی دم پر مارخور لگانے سمیت دیگر کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر روک دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔