Tag: pak afghan boarder

  • پاک افغان سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، محمود خان

    پاک افغان سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، محمود خان

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، حکومت کی خواہش ہے تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان سرحد طورخم کے ہنگامی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے پاک افغان سرحد24 گھنٹے کھولنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کل پاک افغان سرحد24 گھنٹے کھولنے کا افتتاح کریں گے، کل قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

    محمودخان نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ درہ خیبر کا مقام صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے،پاک افغان سرحد کھولنے سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا، حکومت کی خواہش ہے کہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جائے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بروز بدھ ضلع خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے، پاک افغان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    سرحد کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور ارباب شہزاد سمیت دیگر بھی ساتھ ہوں گے۔

  • پاک افغان سرحد پر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سردارعثمان بزدار

    پاک افغان سرحد پر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سردارعثمان بزدار

    لاہور : ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اک افغان سرحد پر شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

    شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فوج کے بہادرسپوتوں نے قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں۔

    شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے فائرنگ سے زخمی جوان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    واضح رہے کہ دیر میں ہونے والے واقعے میں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

    پہلا واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا۔ سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔ واقعے میں جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

    دوسرا واقعہ دیر میں ہوا جہاں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، افغانستان کی جانب سے فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوئے۔

  • افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: افغانستان کے صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماوں نے دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

     ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امورف پر تبادلہ خیال کیا۔

     وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مستحکم تعلقات کی قدر کرتا ہے جس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو افغانستان بھیجنے کے فیصلے کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مزید مدد ملے گی۔

  • نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلفون

    نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلفون

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اور پکتیکاخود کش دھماکے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا۔

    افغان صدر نے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان افغان بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

    دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی،وزیراعظم نے دہشت گرد کارروائیوں کوبزدلانہ اقدام اور قابل مذمت قرار دیا۔

    اتوار کو والی بال میچ کے دوران خودکش حملے میں پچاس سے زائد افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

  • پاک افغٓان بارڈرپوسٹس سات روزکھلے رکھنے پراتفاق رائے

    پاک افغٓان بارڈرپوسٹس سات روزکھلے رکھنے پراتفاق رائے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرخان اور افغانستان کے وزیرخزانہ عمرزخلوال نے دونوں ممالک کے درمیان بارڈر پوسٹس سات دن کھلے رکھنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دو سالوں میں پاکستان افغان تجارت دوگنا کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ طورخم اور چمن کی بارڈر پوسٹس کو اکیسویں صدی کی پوسٹ بنانے کیلئے پراجیکٹ کا آغازکردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں اپنی مصنوعات کی پہچان بڑھانے کیلئے تجارتی نمائشوں میں اضافہ کرے گا۔

    اس موقع پرافغان وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرمایہ کار قندوز اور فاریاب میں قائم اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ملاقات میں وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی ، افغانستان کے نائب وزیر تجارت مزمل شنواری بھی موجود تھے۔