Tag: Pak afghan border

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    حسن خیل: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موثر کارروائی میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے 30 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یکم، 2 جولائی اور اور 3 جولائی کی درمیانی شب میں ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے تمام 30 خوارج مارے گئے۔

    آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، سیکورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو روکا۔

    ترجمان کے مطابق عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے "غیر ملکی پراکسیز” کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔

    سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے: دفتر خارجہ

    افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاک افغان سرحد کی صورتحال پر دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے بار بار سرحد کو محفوظ بنانے کی درخواست کی، دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں۔ کئی مہینوں سے مؤثر چینل کے ذریعے دونوں ملکوں کی کوآرڈی نیشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کالعدم جماعتوں خصوصاً تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں کئی پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہو چکے ہیں۔ 14 اپریل کو 7 پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے، افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں برادرانہ ممالک کے امن اور ترقی کے لیے ہے، پاکستان افغانستان کی خود مختاری کی عزت کرتا ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان تمام شعبوں میں افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

  • اومیکرون کے پھیلاؤ کا خطرہ ، طور خم بارڈر پر صحت کا عملہ دگنا کردیا گیا

    اومیکرون کے پھیلاؤ کا خطرہ ، طور خم بارڈر پر صحت کا عملہ دگنا کردیا گیا

    پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر طورخم بارڈر پر صحت کاعملہ دگنا کردیا،افغانستان سےآنےوالےافرادکی اسکریننگ اورویکسی نیشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے اومی کرون کے پیش نظر طور خم بارڈر پر صحت کا عملہ دگنا کرتے ہوئے لنڈی کوتل اسپتال میں 130 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر فعال کردیا۔

    ڈائریکٹر ہیلتھ کا کہنا ہے کہ افغانستان سےآنےوالےافرادکی اسکریننگ اورویکسی نیشن جاری ہے اور کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔

    ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ نے کہا کہ آنے والے افراد کو سنگل شاٹ ویکسین لگائی جاتی ہے اور کوروناٹیسٹ مثبت آنےپرپاکستان میں داخلہ روک دیاجاتاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاورایئر پورٹ پربھی محکمہ صحت کاعملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے بڑھ گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 999 ہوگئی ہے۔

  • پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید

    پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید

    راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر ایک بار پھر سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائی کی گئی ہے، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پرلوئر دیر میں سرحد پارسےدہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ افغان علاقے سے فوجی چوکی پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعے پر پاک فوج کی جانب سےفوری جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سےایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہوا، چھتیس سالہ حوالدار گل امیر نے شہادت حاصل کی ، شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    مئی میں بھی پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

  • پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی ٹرمینل بند، پیدل آمد و رفت پر پابندی

    پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی ٹرمینل بند، پیدل آمد و رفت پر پابندی

    اسلام آباد: این سی او سی نے افغانستان کے ساتھ بارڈر ٹرمینل فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے لینڈ بارڈر منیجمنٹ پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے مابین بارڈر ٹرمینل فوری بندکرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    این سی او سی نے پاک افغان بارڈر ٹرمینل بند کرنے کی منظوری دے دی، بارڈر بندش کا فیصلہ افغانستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کیا گیا ہے، فیصلے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین پیدل آمد و رفت مکمل بند رہے گی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، تاہم واپس آنے والے پاکستانیوں کو کرونا ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کے مراسلے کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہری پابندی کے باوجود واپس جا سکیں گے، جب کہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں افغانستان سے پاکستان آنے کی بھی اجازت ہوگی، تاہم اس صورت میں آمد کرونا ٹیسٹنگ سے مشروط ہوگی۔

    افغانستان اور پاکستان کے مابین ایئر لائن آپریشن کارگو موومنٹ جاری رہے گی، این سی او سی نے فیصلے سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن مذاکرات کے سلسلے میں ناقابل فراموش کردار ادا کرنے کے باوجود افغان مشیر قومی سلامتی نے پاکستان مخالف بیان جاری کر دیا تھا، جس پر آج دفتر خارجہ کا رد عمل آیا تھا۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، زاہد حفیظ نے بیان میں کہا کہ افغان این ایس اے کے الزامات امن عمل کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

    ترجمان نے کہا افغان این ایس اے کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں ایک فورم موجود ہے، اے پیپس فورم میں طے پایا جا چکا ہے کہ الزام تراشی سےگریز کیا جائے گا۔

  • پاک افغان بارڈر پر  باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ، 4 ایف سی اہلکار شہید ، 6 زخمی

    پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ، 4 ایف سی اہلکار شہید ، 6 زخمی

    راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ کی گئی ، افغان علاقے سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی تاہم فائرنگ کے زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل ہیں

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے علاقے ژوب کے منذیکئی سیکٹر پر دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ایس سی کا 22 سالہ نائیک فخر عباس شہید ہوگیا جبکہ دو ایف سی جوان زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • باجوڑ: بھارتی ایما پر دہشت گردی کرنے کا منصوبہ ناکام، بارودی مواد برآمد

    باجوڑ: بھارتی ایما پر دہشت گردی کرنے کا منصوبہ ناکام، بارودی مواد برآمد

    باجوڑ: پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے خلاف کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

    کے پی میں ضم شدہ اضلاع باجوڑ میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر منظم ہونے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے مصروف عمل ہے۔

    ایسی ہی ایک کارروائی باجوڑ کی تحصیل نواگئی چارمنگ میں کی گئی، تحصیل نواگئی چارمنگ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے، جہاں مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کلو بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ بارودی مواد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ نے چھپایا تھا، بارودی مواد بھارتی ایجنسی "را” کی ایما پر سیکیورٹی فورسز، سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف اور باجوڑ میں بڑی تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں کا راکٹ حملہ، کمسن بچہ شہید

    گذشتہ شب بھی باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں نے 5 راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں کمسن بچہ شہید ہوا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے راکٹ باجوڑ کے علاقے سرکئی ٹاپ، لغاری سیکٹر پر فائر کیے گئے، راکٹ حملے میں پانچ سال کا بچہ شہید ہوا، دہشت گردوں کے حملے میں ایک لڑکی سمیت 7 بچے زخمی بھی ہوئے۔

  • محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات ، پاک افغان سرحد 2 دن کے لیے بند

    چمن : پاکستان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد کو 2 دن کے لیے بند کر دی، اس دوران ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر کو 2 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سرحد 9 اور 10 محرام الحرام کو بند رہے گی اور افغانستان کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔

    سرحد کے بندش سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئی جبکہ ایف آئی اے کے امیگریشن آفس اور ویزا سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہرنویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس والے راستوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

    واضح رہے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

  • کرونا وائرس، پاک افغان بارڈر 17 ویں روز بھی بند، باب دوستی کے قریب قرنطینہ قائم

    کرونا وائرس، پاک افغان بارڈر 17 ویں روز بھی بند، باب دوستی کے قریب قرنطینہ قائم

    چمن :کروناوائرس کاپھیلاؤ روکنےکیلئےچمن میں پاک افغان بارڈر سترہویں روز بھی بند ہے تاہم  باب دوستی کے قریب قرنطینہ قائم کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کےپھیلاؤکےباعث پاک افغان بارڈر17ویں روز بھی بند ہے ، سرحد کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈاورنیٹو سپلائی معطل جبکہ دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی بند ہے۔

    پاک افغان سرحد باب دوستی کے قریب قرنطینہ قائم کردیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ قرنطینہ 725 خیمے لگائےگئے ہیں ، جو ایک ہزار تک بڑھائے جائیں گے، ہر خیمے میں بستر ، رضائی ،پانی کا کولر اور گیس کا انتظام کیاگیاہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا وزارت داخلہ کے احکامات پر پاک افغان سرحد 5 اپریل تک بند رہےگی، سرحد کے اس پار پھنسے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھا جائےگا ، قرنطینہ میں ڈاکٹر ،طبی عملہ، دوائیں اور ایمبولنس کی سہولت دستیاب ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ میں سیکیورٹی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایران کے زائرین کو قرنطینہ لانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    یاد رہےوزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ، مغربی سرحدیں 2 ہفتے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے  بند کرنے فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ اجلاس میں  فیصلہ ہوا ہےداخلی پوائنٹس کو مزید موثر بنایا جائے، اگلے15روز کیلئے تمام باردڑز بند کیے جائیں گے، داخلی راستوں پراقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا۔

  • پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی شناخت لانس نائیک تقدیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران فوجی جوان بارودی سرنگ کی زد میں آئے۔

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے افسر میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر افغان علاقے سے حملہ ، 3 جوان شہید،7 زخمی

    یاد رہے کہ 14ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کے 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود باڑ لگانے کاعمل جاری رکھےگا، افغان فورسز اور حکام اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردوں کی آمدورفت روکناہے، افغان فورسز کو سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق تعاون کرناچاہیے، افغانستان دہشت گردوں کیخلاف لگائی جانے والی باڑ میں تعاون کرے۔