Tag: Pak Air force

  • عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین، ویڈیو

    عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین، ویڈیو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار عمران عباس نے موجودہ پاک بھارت تناؤ کے دوران وطن کے محافظوں کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا خراجِ تحسین پیش کیا۔

    اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’’اے وطن کے سجیلے جوانو‘‘ کا ترانہ پیش کیا، جو انہوں نے ان جوانوں کے نام کیا ہے جو اس مشکل گھڑی میں وطن کی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین ایک نئے انداز سے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب مشہور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔

    پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا ہے، جنگ جب ہوتی ہے، انسانیت ہارتی ہے، سرحد کے دونوں جانب معصوم لوگ جان سے جائیں گے اگر یہ معاملہ بگڑ گیا۔

  • ایم ایم عالم کو خراج عقیدت : پاک فضائیہ کا خصوصی پرومو جاری

    ایم ایم عالم کو خراج عقیدت : پاک فضائیہ کا خصوصی پرومو جاری

    کراچی : پاک فضائیہ نے اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) سے متعلق ایک خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ جبکہ 11 روزہ جنگ میں کُل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا اور یہ ایک ایسا ریکارڈ جو آج تک ناقابل شکست ہے۔

    پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک منٹ سے کم وقت میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا جو آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ آپکی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپکو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا۔

    یاد رہے کہ ایم ایم عالم جن کی عرفیت Little Dragon تھی 6 جولائی 1935 کو کلکتہ جو اُس وقت برطانوی انڈیا کا حصہ تھا کے ایک تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ عالم پانچ بھائیوں اور چھ بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔

    انہوں نے 1951 میں پاکستان فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، 2 اکتوبر1953 کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا،1954 میں پائلٹ آفیسر ایم ایم عالم نے نمبر19 سکواڈرن میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

  • سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فضائیہ کی کارروائیاں جاری

    سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فضائیہ کی کارروائیاں جاری

    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا سندھ، بلوچستان ،جنوبی پنجاب میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پاک فضائیہ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں وادی نلتر، کے پی اور سندھ کے مختلف شہروں میں سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کررہی ہیں۔

    مذکورہ ٹیمیں صوبہ بلوچستان،جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئروائس مارشل ظفر اسلم اور ایئر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ائیرکمانڈ نے فلڈٖ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کو ہدایات دیں۔

    اس کے علاوہ ضلع راجن پور میں واقع پی اے ایف فلڈ فلڈٖ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا گیا، گزشتہ 24گھنٹے میں5570پکے ہوئےکھانے کے ڈبے، 1260پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرین میں 2314راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے جن میں بنیادی اشیائے خورونوش تھیں۔

    متاثرین کو مفت خوراک اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں787مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

  • پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

    پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

    کوئٹہ : بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ان علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

    آپریشنز کے دوران پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے77,860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جن کا زمینی رابطہ شدید بارشوں اور حالیہ سیلاب کے باعث منقطع ہوگیا ہے۔

    ہوائی جہاز کے ذریعے لے جانے والے امدادی سامان میں راشن، خیمے، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، پینے کا پانی، کمبل اور ضروری مشینری شامل ہے۔

    ملک بھر اور بالخصوص سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے پائلٹ اس مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف کے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حصہ لیں۔

    پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ نے آرمی ایوی ایشن اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے آرمی ایوی ایشن اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے ہیں۔

     

  • پاک فضائیہ کا قائد اعظم کو خراج عقیدت : دستاویزی فلم جاری

    پاک فضائیہ کا قائد اعظم کو خراج عقیدت : دستاویزی فلم جاری

    کراچی : پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی ہے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں نئی امید اجاگر کی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کرکے ان کیلئے علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم نے پاک فضائیہ کو "کوئی مقابل نہیں” کا پائیدار ویژن بھی دیا۔

    پاک فضائیہ کی جاری دستاویزی فلم میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی۔

    قائد اعظم نے انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کرکے ان کے لئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کیا، یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

    قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

  • سی اے اے کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری، عید پر پاک فضائیہ کی شہریوں سے اپیل

    سی اے اے کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری، عید پر پاک فضائیہ کی شہریوں سے اپیل

    کراچی : سی اے اے نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا، پاک فضائیہ نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں مقرر کردہ جگہ پر پھینکیں تاکہ پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو نقصان نہ پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو بھی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ائیرپورٹ پر محکمہ فائر اور ایئرسائڈ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے بھی کپتانوں کو کہا گیا ہے کہ رن وے پر طیاروں کی لینڈنگ کے وقت احتیاط کی جائے، اس کے علاوہ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگائے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طیاروں کو بارش اور تیزہواؤں سے بچانے کیلئے شیلٹرزمیں منتقل کیا جائے۔

    علاوہ ازیں پاک فضائیہ اور سی اے اے کی جانب سے شہریوں کی آگاہی کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے جس کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندوں کے ٹکراؤ اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری گئی ہیں۔

    سی اے اے اور پاک فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں آلائشیں مقرر کردہ جگہ پر پھینکیں تاکہ وہاں آنے والے پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو نقصان نہ پہنچے اور سفر محفوظ رہے۔

    آلائشوں پر آنے والے پرندے کسی بھی جہاز کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، شہریوں کی جانب سے پھینکے گئے فضلہ پر منڈلانے والے پرندوں کا جہازوں سے ٹکراوٴ ایک ناقابل تلافی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    ائیرپورٹس اور پاک فضائیہ کے بیس کے اطراف گندگی کے باعث پرندوں کی آمد کے سبب طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاک فضائیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے مختص کردہ جگہوں پر جمع کریں تاکہ پرندے راغب نہ ہوں۔

    لہٰذا شہری اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشیں مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے اور ملک کے قیمتی اثاثے بھی محفوظ رہ سکیں۔

  • پیرس ایئر شو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کی دھوم

    پیرس ایئر شو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کی دھوم

    پیرس : آج لا بورجے میں منعقدہ53ویں پیرس ائیر شو کے اختتامی روز ایوی ایشن کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کا اسٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔

    ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے دن کے آغاز میں ہی نمائش کا وسیع و عریض میدان ہر عمر کے پرجوش تماشائیوں سے بھرگیا۔ دیگر جہازوں اور دفاعی سازو سامان کے درمیان رکھا گیا جے ایف17تھنڈر اس شو میں نمایاں حیثیت اختیار کرگیا۔

    پاک فضائیہ کے عملے نے ایوی ایشن کے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ عوام کی خوشی دیدنی تھی انہوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    اسٹیٹک ڈسپلے کے علاوہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ جے ایف17تھنڈر نے شاندار الوداعی فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ پیرس کے آسمانوں میں طیارے کے مسحور کن فضائی مظاہرے سے شائقین بہت محظوظ ہوئے۔ مظاہرے کے بعد طیارے کی لینڈنگ پر شائقین نے تالیاں بجا کراس کی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔

    مزید پڑھیں: پیرس ایئر شو میں پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے سحرطاری کردیا

    دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آیا اور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔

  • بھارتی طیارہ گرانے والے پاک فوج کے دوسرے جوان کا نام بھی سامنے آگیا

    بھارتی طیارہ گرانے والے پاک فوج کے دوسرے جوان کا نام بھی سامنے آگیا

    اسلام آباد : بھارت کے جنگی جنون کا جواب دینے کیلئے پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے بھارت کے دوطیارے مارگرائے تھے، پہلا طیارے کو اسکوارڈن لیڈرحسن صدیقی نےنشانہ بنایا جبکہ دوسرے طیارے کو مارگرانے والے جوان کا نام بھی سامنے آگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز پاک فوج کے جانباز اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی نے گرایا اور دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا، آئی ایس پی آر پاک بھارت تناؤ کی صورتحال کو بغور دیکھ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے، ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جبکہ دوسرا جہاز  ایس یو 30 ایم کے آئی بھارتی علاقے میں جاگرا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے اہل کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرنے والے جہاز کے پائلٹ ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچا کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چائے پلا کر اس کی تواضع بھی کی تھی۔

  • مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے جو جدید خیالات اور رجحانات سے سیکھنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں کمبیٹ کمانڈرز اسکول کے51ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، گریجویٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ اس تربیت کے بعد آپ کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے آپ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے کے لئے مثبت کردار ادا کرسکیں گے۔

    انہوں نے گریجویٹ ہونے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اس شاندار ادارے سے حاصل کردہ تجربے اور تربیت کو نوجوان افسران تک منتقل کریں جو پاک فضائیہ کی آپریشنل استعداد کار کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم دورِ حاضر کے تقاضوں اور جدید تصورات سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی صورت میں ہی پاک فضائیہ کی کمبیٹ ٹریننگ کو بلند معیار پر قائم رکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پر گریجویٹ ہونے والے افسران میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈر کی چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی اسکواڈرن لیڈر احمد سمیع نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی اسکواڈرن لیڈر آصف گلزار کو عطا کی گئی۔

    قبل ازیں ائیر چیف کی آمد پر بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مصحف ،ائیرکموڈور فواد حاتمی نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

     

  • پی آئی اے نظام میں بہتری کیلئے پاک فضائیہ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی

    پی آئی اے نظام میں بہتری کیلئے پاک فضائیہ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی

    کراچی : سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ادارے کے نظام میں بہتری کیلئے پاک فضائیہ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی ہے ایئرمارشل رینک کے افسران کی خدمات تین سال کیلیے حاصل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ۤآئی اے کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا ۤآغاز کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تجربہ کار افسران کی دو سے تین سالہ مدت کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کردی گئی۔

    فلائٹ لیفٹینٹ سے ایئرمارشل رینک کے افسران مختلف شعبوں کے امور دیکھیں گے، ایئر مارشل ارشد ملک ابتدائی طور پر ائر لائن کے قائم مقام سی ای اوفرائض انجام دیں گے۔

    تعینات افسران میں اے وی ایم سبحان نذیر سید، اے وی ایم نورعباس اور ائرکموڈور خالد الرحمان شامل ہیں ایئر کموڈور جبران سلیم بٹ،ایئر کموڈور شاہد قادر، ایئرکموڈور جاوید ظفرچوہدری کو بھی تعیینات کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ونگ کمانڈرز حافظ طاہرمحمود، محمد عاصم خان اور کامران انجم، فلائٹ لیفٹینٹ طاہر فاروق بھی قومی ایئر لائن میں ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دیں گے۔

    مذکورہ افسران پرسیشین انجینئرنگ، سی ای او سیکرٹریٹ،ۤ آئی ٹی، پی اینٖڈ ڈی کے امور دیکھیں گے، بجٹنگ، فوڈ سروسز، پی اے سی پراجیکٹس، فنانس اور شعبہ ایچ آر کے امور کی بہتری بھی افسران کے سپرد کردی گئی، افسران کی ایئر لائن میں جوائننگ کے لئے15جنوری سے مختلف تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔