Tag: Pak Air force

  • آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، ایئرچیف مارشل سہیل امان

    آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، ایئرچیف مارشل سہیل امان

    کراچی: چیف آف ایئراسٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار نہایت اہم رہا ہے ایئر وار کالج میں رائل ایرونارٹیکل سوسائٹی کے ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے.

    چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اپنے آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے ناصرف خاتمہ کیا ہے اور پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنایا ہے.

    پاک فضائیہ اندرونی و بریونی چیلنجز سے نمبردآزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہے،پاک فضائیہ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے.

    پاک فضائیہ اپنے افسران اورانجینئرز کیدور جدید کے مطابق تعلیم اور تربیت فراہم کررہا ہے،پاک فضائیہ آپریشنل سطح پر مکمل طور پر تیار ہے،پاک فضائیہ اپنی ٹیکنالوجی کو بڑھا رہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنے بیڑے میں پرانے طیاروں کو ریٹائرڈ کرکے نئے طیاروں کو بیڑے میں شامل کر رہا ہے،پاک فضائیہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دن بدن اپنی صلاحیتوں کو بڑھارہا ہے.

    پاک فضائیہ کا JF17پروگرام جاری ہے اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری لائی جارہی ہے،ملکی فضائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کامرہ میں ایوی ایشن سٹی بنائی جارہی ہے.

    ایوی ایشن سٹی کا منصوبہ دس سال میں مکمل کرلیا جائے گا،اس موقع پر رائل ایرونارٹیکل سوسائٹی پاکستان ڈویژن کے صدرایئرمارشل ریٹائرڈ سلیم ارشد کا کہنا تھا کہ ایرو نارٹیکل سوسائٹی کا مقصد ایوی ایشن سے متعلق معلومات نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

  • پاکستانی  ٹام کروز کی سوشل میڈیا پر دھوم

    پاکستانی ٹام کروز کی سوشل میڈیا پر دھوم

    پیرس :  پاکستانی پائلٹ یاسر مدثر کی پیرس میں جاری ائیر شو کے حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،  پاکستانی پائلٹ نے پیرس ایئر شو کی ایک تصویر میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ٹاپ گن ‘‘ کی یاد دلادی۔

    پاک ایئر فورس پائلٹ کی شکل ہالی ووڈ کے اداکار ٹام کروز سے ہو بہو ملتی ہے۔

      پیرس ایئر شو  کے حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر سے پاکستانی پائلٹ یاسر مدثر ٹوئٹر کا ستارہ بن گئے۔

    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ جے ایف 17 طیارہ میں موجود اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جہاز کے بارے میں آگاہی فراہم کررہا ہے۔

    تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر 1986 میں بننے والی ایک کامیاب فلم ٹاپ گن کے ایک سین کی یاد دلاتی ہے۔

    اے ایف پی  کو انٹرویو دیتے ہوئے یاسر مدثر کا کہنا تھا کہ یہ عجیب بات ہے ، میں نے کبھی تصور  نہیں کیا تھا، اس قسم کی توجہ حاصل ہوگی، جب آپ اپنے ملک باہر تربیت دینے آئے ہوں، یاسر مدثر اب تک جے ایف تھنڈر 17 طیارے کی 6000 سے زائد پروازیں کرچکے ہیں، جے ایف 17 تھنڈر پاکستان نے چین کی مدد سے تیار کیا ہے۔

    جے ایف 17  کے حوالے سے یاسر مدثر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار بات ہے کہ مجھے اس طیاروں کو اڑانے کا موقع ملا۔

    یاسر مدثر کے ساتھی وننگ کمانڈر عثمان علی کا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے ایک بڑا چلینج تھا کہ اتنے بڑے شو میں اور لاکھوں لوگوں کے سامنے ہمیں پذیرائی ملیں، انھوں نے کہا  کہ جے ایف 17  کو پیرس کی فضاؤں میں اڑانا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ تھا کہ پوری دنیا میں پاکستانی طیارے کی نمائش ہوئی۔

    مزید پڑھیئے :  پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی

  • پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    رسالپور : پاک فضائیہ کے ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی پائلٹ سمیت مختلف کورسز کے فارغ التحصیل کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں منعقد ہوئی ۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے ۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے مظہر جے ایف 17طیارے کو ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ قوم اطمینان رکھے، پاک فضائیہ قوم کومایوس نہیں کرے گی۔

    اکیڈمی آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ جس کے بعد ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیااور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیجز لگائے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کئے۔

    تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈن نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔

  • یوم پاکستان : فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود کی

    یوم پاکستان : فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود کی

    اسلام آباد: دوہزارآٹھ کےبعد یوم پاکستان کےحوالےسے پریڈ گراؤنڈ تقریب میں فلائی پاسٹ کی گھن گرج سے آسمان لرز اٹھا۔

    پریڈگراؤنڈشکر پڑیاں میں ہونیوالی فوجی پریڈ میں فضائیہ کےچاق و چوبند دستوں نےبھی فلائی پاسٹ کے ساتھ مارچ پاسٹ کا بھی شاندارمظاہرہ کیا۔

    فضائی مظاہرےکی اہم بات یہ تھی کہ فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خود کی۔

    پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نےایف سولہ طیارہ اڑانےکامظاہرہ کیا،پہلی بارکاک پٹ کےمنظربھی فلمائےگئے۔

    پیونک، پیوما، ایم آئی سیونٹین اور کوبرا سمیت جدید لڑا کا ہیلی کاپٹروں نےجبکہ اواکس، ایف سولہ، جےایف تھنڈراور دیگر لڑا کا طیاروں پر مشتمل دستوں نےشاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔

    شیر دل فارمیشن نے الوداعی خوبصورت فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، ائرچیف مارشل فلائی پاسٹ کی خود کمانڈ کررہے تھے لہذا تقریب کے ڈائس پر ان کی نمائندگی پاک فضائیہ کے قائم مقام سربراہ ایئر مارشل سعید محمد خان نے کی۔

  • یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا

    یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا

    اسلام آباد :یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا، ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، اسلام آبادمیں سات سال بعد ہونیوالی یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

    یوم پاکستان کاآغازآج صبح دارلحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے کیا جائےگا۔

    اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کے لئےہفتےکو شاندار فل ڈریس ریہرسل کا مظاہرہ کیا گیا، پریڈ میں پہلی بار خواتین دستے بھی تینوں مسلح افواج کے دستوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گے۔

    جدیرترین کروز میزائل سمیت پہلی مرتبہ براق ڈرون، ٹینک الضراراورالخالد ٹینک کی نمائش کی جائے گی، تقریب میں صدر،وزیراعظم،مسلح افواج کے سربراہان کےعلاوہ غیرملکی شخصیات کو بھی شرکت کریں گی۔

    سات سال بعد 23مارچ کی پریڈ یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایاجائیگا شاندار فلائنگ پاسٹ کا مظاہرہ ہوگا، پریڈ ایونیو پر قومی ترانہ گونجےگا اور ملی نغمے گائے جائیں گے صدر،وزیراعظم،اعلٰی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔

  • تیئس مارچ کوحساس اداروں پرحملے کے منصوبےکا انکشاف

    تیئس مارچ کوحساس اداروں پرحملے کے منصوبےکا انکشاف

    اسلام آباد: تیئیس مارچ کوحساس اداروں پرحملےکی منصوبہ بندی کا انکشاف،دوسواسی دہشتگردوں کی افغانستان کےراستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔

    انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد  تیئیس مارچ کوحساس اداروں پرحملےکی منصوبہ بندی کے لئے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسواسی دہشتگرد پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے بیس افراد کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سےہے۔

    ؎واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے غوری ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرافواج کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، یہ پریڈ گزشتہ سات برس سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کی جا رہی تھی۔

  • یوم پاکستان کی پریڈ میں پولیس اہلکاروں کا دستہ بھی حصہ لے گا

    یوم پاکستان کی پریڈ میں پولیس اہلکاروں کا دستہ بھی حصہ لے گا

    اسلام آباد: 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں ایک سو چوالیس جوانوں پر مشتمل پولیس کا دستہ بھی حصہ لے گا۔

    ملک میں سات سال بعد ہونےو الی یوم پاکستان کی روائتی پریڈ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ قومی عظمت کی نشان آئندہ ہونے والی پریڈ میں چین کے صدر بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق پریڈ میں پولیس کی نمائندگی ایک سو چوالیس اہلکار کریں گے،جن کےانتخاب کیلئے ابتدائی طور پر دو سو پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

    فٹنس ٹسٹ کے بعد ایک سو چوالیس جوان تین مارچ سے فوج کے شانہ بشانہ اسپورٹس کمپلیکس میں ریہرسل کریں گے۔ اسلام آباد پولیس کے دستے کی قیادت اے ایس پی عامر نیازی کریں گے ۔

  • حکومت کا 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا فیصلہ

    حکومت کا 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سات سال بعد یوم پاکستان پرپریڈ ہوگی، فل ڈریس ریہرسل شروع کردی گئی۔

    تیئس مارچ کویوم پاکستان کی تقریب سات سال بعد ہوں گی، دو ہزار سات کے بعد سیکورٹی خدشات کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریبات مسلسل ملتوی کی جاتی رہیں۔

     یوم پاکستان کی تقریب کیلئے فل ڈریس ریہرسل شروع کر دی گئی ہیں، بری، فضائیہ اور بحری فوج کے دستے یوم پاکستان کی پریڈ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

     انٹیلی جنس اداروں نے یوم پاکستان تقریب کیلئے پریڈ ایونیو کی سرچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    یوم پاکستان تیئس مارچ انیس سو چالیس کو قرارداد لاہور یا قرارداد پاکستان کی یاد میں منائی جاتی ہے، جس میں سول اداروں کے دستے بھی پریڈ کرتے ہیں۔

  • ٓآرمی چیف راحیل شریف سےایئر چیف طاہررفیق بٹ کی ملاقات

    ٓآرمی چیف راحیل شریف سےایئر چیف طاہررفیق بٹ کی ملاقات

    میران شاہ:شمالی ویزرستان کی تحصیل دتہ خیل اور شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پینسٹھ دہشت گردمارے گئے،آپریشن سےمتعلق مشاورت کےلئےآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نےملاقات کی۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی،آخری شدت پسند کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کاعزم،فوجی کارروائی کےچھیاسی ویں روز پاک فوج نےمختلف کارروائیوں میں پینسٹھ دہشتگردہلاک کردیئے،دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پینتیس شدت پسند مارے گئےجبکہ دو ٹھکانےبھی اڑادیئے گئے۔

    شوال میں فضائی کارروائی میں تیس دہشگرد ہلاک اورایک ٹھکانہ صفحہ ہستی سے مٹادیاگیا،پندرہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب کی کمان کرنے والے میجرجنرل ظفرخان کےمطابق بیشترعلاقوں پر پاک فوج نےکنٹرول سنبھال لیاہے،جبکہ آپریشن کے ابتدائی دنوں میں ہی طالبان کا کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کرکے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی تھی۔

    54102f062d5ea
    آرمی چیف راحیل شریف اور ایئرچیف مارشل طاہر رفیق

    ادھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نےملاقات کی، ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنانے پراتفاق کیاگیاہے،عسکری حکام کی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

  • یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

    یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

      کراچی: آج ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر کے منتخب فضائی اڈوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جاں بازوں نےوطن عزیز پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کےامرہوگئے اور آج ملک بھر میں ان شہداء کو یوم فضائیہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    یوم فضائیہ یادیں تازہ کرتا ہے کہ ان دلیر شاہینوں کی جنہوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی شان کو قائم رکھا۔ آج اسی عزم کی تجدید کی جاتی ہے کہ پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردینا ۔اس سلسلے میں تمام ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    یوم فضائیہ کے موقع پرشہید راشد منہاس اورایم ایم عالم کو فراموش کرنا نا ممکن ہے ۔ پاک فضائیہ کے یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی سے وفا کی اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

    یوم فضائی کے موقع پر ایم ایم عالم اور راشد منہاس سمیت دیگر شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔