Tag: Pak army air strike

  • شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری، 17شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری، 17شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:  فورسز کی بمباری میں غیر ملکیوں سمیت سترہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ  بنوں میں دو دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے واڑیکی منڈی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت سترہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    جیٹ طیارو ں نے دہشتگردوں کے تین ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ بمباری کے دوران پانچ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بم نصب کرنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں ایک کا تعلق افغانستان اور دوسرے کا خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان: طالبان کمانڈر گل بہادر اور مفتی صادق کی ہلاکت کی اطلاع

    شمالی وزیرستان: طالبان کمانڈر گل بہادر اور مفتی صادق کی ہلاکت کی اطلاع

    شمالی وزیرستان: تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں تاہم انکی سرکاری ذرائع نے تصدیق نہیں کی۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مڑے پنگےاور مستک میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر ، نائب کمانڈر مفتی صادق نور سمیت متعدد کمانڈرز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ، تاہم سرکاری ذرائع نے دونوں کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

    مقامی ذرائع کےمطابق طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر اور مفتی صادق نور علاقے میں فاتحہ خوانی کے لئے آئے تھے، حافظ گل بہادر گروپ کو شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کا سب سے مضبوط گروہ مانا جاتا ہے، جس کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تیزی آگئی ہے ۔