Tag: PAK army and rangers

  • پاک فوج اور رینجرز کے قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر نے کام شروع کردیا

    پاک فوج اور رینجرز کے قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر نے کام شروع کردیا

    کراچی : سندھ میں شدیدگرمی کے ستائے عوام کیلئے پاک فوج اور سندھ رینجرز کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سینٹروں نے کام شروع کردیا، سینکڑوں متاثرہ مریض ان سینڑوں سے رجُوع کر رہے ہیں، سندھ میں شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے پاک فوج اور سندھ رینجرز نے کراچی سمیت اندرون سندھ بائیس ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔

    شدید گرمی سے ہلاکتیں۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پاک فوج حرکت میں آگئی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی اور سندھ رینجرز نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی میں چودہ ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئے گئے ہیں، دس سینٹرز رینجرز جبکہ چار پاک آرمی کے زیرِانتظام قائم کئے گئے ہیں۔

    ہیٹ اسٹروک سینٹر میں بڑی تعداد میں گرمی سے متاثرہ افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    سی ایم ایچ حیدرآباد میں دو، پنوعاقل سکھر میں دو، سی ایم ایچ چھور ، جامشورو ، سی ایم ایچ بدین اور ایم آئی روم سیہون شریف میں ایک ایک ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

    کراچی میں پاک فوج نے جناح، عباسی اور سول اسپتال کو ہیٹ اسٹروک کی ادویات بطور عطیہ فراہم کیں، ان سینٹرز پر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادوایات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

    ہیٹ اسٹروکس سینیٹرز کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے کور کمانڈر کراچی سے مدد کی درخواست کی تھی۔

  • لاہور:  بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    لاہور: بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    لاہور:   الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ملک بھر کےبیالیس کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہے، امیدوار انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں، مخالفین کو زیر کرنے کیلئےسیاسی جوڑ توڑ بھی جاری ہے، پچیس اپریل کو ووٹرز ووٹ کاسٹ کرینگے۔

    الیکشن کمیشن نےانتخابات پُر امن بنانے کیلئےسیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے، انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہونگے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز میں فوج اور رینجرز کے جوان تعینات رہینگے، بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں بھی فوج پولیس کے ہمراہ رہے گی جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز اور وزارتِ داخلہ میں امن و امان کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔