Tag: pak Army

  • جمہوریت کو فوج سے نہیں غیرجمہوری حرکتوں سے خطرہ ہے، آئی ایس پی آر

    جمہوریت کو فوج سے نہیں غیرجمہوری حرکتوں سے خطرہ ہے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ غیرجمہوری حرکتوں سےخطرہ ہے، آرمی چیف جمہوریت کے حامی ہیں، حقانی نیٹ ورک پاکستان نہیں افغانستان میں ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنرل آصف غفور نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنا چاہئیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جمہوریت کے حامی ہیں، وہ قانون کی پاسداری پر یقین اور جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ غیرجمہوری حرکتو ں سےخطرہ ہے، ملک کی یہ تیسری جمہوری حکومت ہے جو اپنی آئینی مدت مکمل کرنے جارہی ہے، انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے عام انتخابات سے متعلق جو بھی احکامات ملیں گے پاک فوج ان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے عمل کریگی۔

     ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان نہیں افغانستان میں ہے، پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ حقانی نیٹ ورک یا دیگر دہشت گرد یہاں سے افغانستان جاکر حملے کررہے ہیں۔

    حقانیوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہی وہاں کارروائیاں کررہے ہیں، ہم نے اپنے ملک میں آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو شکست دے دی ہے، ملک میں عدم استحکام ہو تو دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔

    آپریشن ضرب عضب سے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کردیئے لیکن افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے اب بھی ہیں،کابل ہوٹل حملے میں افغان دہشت گرد ملوث ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سال کئی بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی جارحیت یا مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد بھارت کے قابو سے باہر ہورہی ہے، ایل او سی پر بھارتی کارروائی کا ایک مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا بھی ہے۔

  • انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ : پاک آرمی ٹیم نے بھارتی فوج کو شکست دیدی

    انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ : پاک آرمی ٹیم نے بھارتی فوج کو شکست دیدی

    نائجیریا : پاک آرمی پولو ٹیم نے انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ میں بھارتی فوج کی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نائجیریا میں کھیلے جانے والے آرمڈ فورسز انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان فوج کی ٹیم کا مقابلہ بھارتی ٹیم سے تھا۔

    میچ میں پاکستان کے گولفرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، بھارت کی جانب سے کیے گئے 3.5 کے مقابلے میں پاک فوج نے باآسانی 15 گول اسکور کردیئے، جس تک پہنچنا بھارتی ٹیم کیلئے ناممکن تھا۔

    اس طرح پاک فوج کی ٹیم یہ میچ جیت گئی، یاد رہے کہ نائجیریا میں جاری انٹر نیشنل پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ مصر، بھارت، نائیجیریا، مراکش اور امریکہ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاک آرمی پولوچیمپئین شپ راولپنڈی زون نے جیت لی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • خیبرپختونخواہ پولیس اور فوج نے پشاور کو بڑے واقعے سے بچایا، عمران خان

    خیبرپختونخواہ پولیس اور فوج نے پشاور کو بڑے واقعے سے بچایا، عمران خان

    پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سسٹم کوٹھیک کرنے کے لیے ایک جنگ ہوگی، خیبرپختونخواہ پولیس اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور کو بڑے واقعے سے بچا لیا۔

    سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سٹم ٹھیک کرنےکےبجائےبگاڑدیاگیا، 1970 تک اردو میڈیم اسکولوں سے سےبہترین ٹیلنٹ  سامنے آتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہورہا، ہم سب کو مل کر سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے جنگ کرنا ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخواہ میں غریب طبقےکو اوپر لے کرآئے مگر ابھی مدارس کے بھی 24لاکھ بچوں کوبھی اوپرلانا باقی ہے، آئندہ آنے والے وقتوں میں مدارس کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے۔

    مزید پڑھیں: پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ

    زرعی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی پولیس اورفوج نے پشاور کو بڑے واقعےسےبچالیا، کمانڈوز کی بہترین تربیت ہوئی جس کا عملی نمونہ آج دیکھنے میں آیا کیونکہ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کی۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’حضرت محمدﷺکی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے، صادق اور امین شخص کسی سے نہیں ڈرتا اور ایسا ہی انسان بڑا لیڈر ثابت ہوتا ہے‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان میں جس کے پاس لاٹھی اُسی کی بھینس ہے اس لیے ملک میں غریب اور امیر کے لیے علیحدہ علیحدہ قوانین ہیں، ہم ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا چاہتے ہیں‘۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • حکومت کو پاک فوج کا شکر گزار ہونا چاہئے، فواد چوہدری

    حکومت کو پاک فوج کا شکر گزار ہونا چاہئے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کے معاملے کو حکومت کو خود ہی حل کرنا چاہئے تھا، مسئلے کاحل ادارے نکال رہےہیں، حکومت مفلوج ہوچکی ہے اسے پاک فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں آرمی کا کردار نہیں ہونا چاہیے تھا، حکومت خود اس معاملے کو حل کرتی۔

    دھرنا سولہ روزسے جاری تھا اور حکومتی ارکان ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے تھے،حکومتی وزراء کو سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ آخر کرنا کیا ہے؟

    آپریشن کے معاملے پر سابق اور موجودہ وزیر داخلہ کا بحران بھی دیکھا گیا، حکومتی نااہلی کے سبب ایسے معاملات ادارے ٹھیک کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سیاسی خلا تھا کسی کو تو آکر اس کو پُر کرنا تھا، پوری دنیا میں ہمارا مذاق بن گیا، اگر خدانخواستہ معاملات بگڑ جاتے تو اس خون خرابہ اور فسادات کا ذمہ دار کون ہوتا؟


    مزید پڑھیں: دھرنا ، حکومت مسائل سنجیدگی سے حل کرے، فواد چوہدری


    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت اس وقت تنہا کھڑی ہے کوئی سیاسی قوت اس کے ساتھ نہیں اور نہ ہی وہ نئے الیکشن کرانا چاہتی ہے، کوئی فیصلہ ان سے نہیں ہورہا۔

    حکمرانوں کو صرف اپنے پروٹوکول کی فکر ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر حکومت کو پاک فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

  • پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ملبہ تحویل میں

    پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ملبہ تحویل میں

    راولپنڈی: پاکستان نے اپنی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے یہ بھارتی طیارہ ایل او سی کے علاقے رکھ چکر ی سیکٹر میں گرایا۔

    آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے نشانہ بازوں نے کامیابی سے ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد اس بھارتی کوارڈ کاپٹر کے ملبے کو قبضے میں کرلیا۔

    اطلاعات ہیں کہ اس ڈرون طیارے میں موجود ویڈیوز اور تصاویر کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ پہلے بھی سرحد پر اسی نوعیت کے کئی بھارتی ڈرون گرائے جاچکے ہیں۔

  • رینجرز اور ایف سی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، احسن اقبال

    رینجرز اور ایف سی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ رینجرز اور ایف سی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، اداروں کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ رینجرز کے ساتھ کبھی تنازع نہیں تھا، میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں، آج رینجرز تقریب میں شرکت کی وجہ بھی یہی تھی، انتظامی واقعہ پیش آیا تھا، رینجرز کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے نوجوانوں پر فخر ہے، دعا ہے معمول کے واقعات معمول میں ہی رہیں۔

     عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں، احسن اقبال

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ان کے خلاف اسی وقت کارروائی ہونی چاہئے تھی، عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے اور ان کی مقبولیت بڑھ جائے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان مفرور حیثیت میں عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، اگر 26 اکتوبر کو عمران پیش نہیں ہوتے، عدالت ہمیں حکم دیتی ہے تو ہم پیش کریں گے۔

    یہ پڑھیں: حکومت فوج اورعدلیہ میں بال برابر بھی فرق نہیں، احسن اقبال

      امپورٹڈ آئٹمز پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پر کرنٹ اکاؤنٹ کا دباؤ آیا ہے، نئے ٹیکسز امپورٹڈ آئٹمز پر لگائے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت فوج اورعدلیہ میں بال برابر بھی فرق نہیں، احسن اقبال

    حکومت فوج اورعدلیہ میں بال برابر بھی فرق نہیں، احسن اقبال

    ننکانہ صاحب: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس قوم میں کیپٹن حسنین جیسے جوان ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، پاک فوج کی پشت پرحکومت اورحکومت کی پشت پرپاک فوج ہے، حکومت،فوج اور عدلیہ میں بال برابر بھی فرق نہیں۔

    یہ بات انہوں نے  شہید کیپٹن حسنین کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہی، قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال شہید کیپٹن حسنین کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے ننکانہ پہنچے۔

    انہوں نے شہید کے والد اوربھائیوں سے ملاقات اور تعزیت کی اور شہید کیپٹن حسنین کے لیے فاتحہ خوانی بھی  کی، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ننکانہ کی زمین نے ایسا بہادر سپوت جنم دیا جو آج قوم کا فخر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت فوج اور عدلیہ میں بال برابر فرق نہیں، پاکستان کے لیے سب ایک ہیں۔

    ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ حکومت اور فوج میں بداعتمادی اورعدم استحکام پیدا کیاجائے لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں ہوگی، میں نے بیان دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کی وضاحت کردی اور معاملہ ختم ہوگیا۔


    مزید پڑھیں: کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین سپردخاک 


    چند روز قبل متنازع بیان دینے والے وزیر داخلہ بولے کہ حکومت فوج اور فوج حکومت کی پشت پر ہے، پاکستان دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اقتصادی جنگ بھی لڑرہا ہے۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی بازیابی کے بعد پوری دنیا پاک فوج کی کارروائیوں کی معترف ہے۔

  • پاک فوج معاشی زبوں حالی سےلاتعلق نہیں رہ سکتی،سابق صدر ایف پی سی سی آئی

    پاک فوج معاشی زبوں حالی سےلاتعلق نہیں رہ سکتی،سابق صدر ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد : سابق صدر فیڈریشن آف چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک فوج معاشی زبوں حالی سےلاتعلق نہیں رہ سکتی، ادارے سے محاذ آرائی سے معاشی عدم استحکام بڑھے گا، ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان حقائق پرمبنی تھا۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، سابق صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ فوج ملکی معیشت کی زبوں حالی سے لاتعلق نہیں رہ سکتی ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان حقائق پرمبنی تھا۔

    درجنوں ملکی وغیر ملکی ادارے پاکستانی معیشت پربیان دیتے ہیں اسی طرح ملکی سلامتی کاضامن ادارہ بھی اس حوالے سے اپنی رائے دے سکتا ہے۔

    سابق صدرایف پی سی سی آئی محمد زبیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی سیاسی معاشی سمت کی درستی ضروری ہے۔

    محمد زبیر نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ممالک کی سازشوں کے باوجود پاک فوج کی ہی کوششوں سے سی پیک بر وقت مکمل ہو رہا ہے۔


    مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر معیشت پر بیانات دینے سے گریز کریں، احسن اقبال


    کینیڈین مغویوں کی بازیابی پاک فوج کا بڑا کارنامہ ہے، جس سے امریکی رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے، جو خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے وفاقی چیمبر کے پلیٹ فارم سے گفتگو کرکے کاروباری برادری کےاعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک پاکستانی شہری کو شہید کردیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا۔

    پکھیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی شر انگیزی سے پاکستانی شہری محمد ظہور شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے موقع پربھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا۔

    جوانوں نے منہ توڑجواب میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے چری کوٹ اور کیلر سیکٹر میں بھی آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاک فوج کے جوابی وارمیں دشمن کو سانپ سونگھ گیا، مؤثرجواب میں بھارتی مورچوں کو نقصان پہنچا۔

  • کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ نے فوج سے مددطلب کرلی

    کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ نے فوج سے مددطلب کرلی

    کراچی : شہر قائد میں موسلادھار بارش کے بعد انتظامیہ نے پاک فوج سے مددطلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے ڈوب گئے، شہر میں ہنگامی صورتحال پر انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ، پاک فوج کی جانب نکاسی آب کیلئے واٹر پمپس فراہم کردیئے گئے۔

    آرمی چیف نے شہریوں کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ‘ 13 افراد جاں بحق


    کراچی میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردی ، سہراب گوٹھ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا،گلشن،ملیر سمیت دیگر علاقوں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔

    بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔