Tag: pak Army

  • سیکیورٹی فورسزکا تیمرگرہ میں آپریشن،میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید

    سیکیورٹی فورسزکا تیمرگرہ میں آپریشن،میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید

    اپر دیر : سیکیورٹی فورسز نے اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے نتیجے میں میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران میجرعلی سلمان سمیت4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 2خودکش بمباروں نے خود کو اڑا دیا جبکہ ایک فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان شہید کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا جبکہ دیگر شہید جوانوں میں  حوالدار غلام نذیر، حوالداراختر، سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان کا تیمر گرہ میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار


    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان نے تیمر گرہ میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری بقاکی جنگ ہے ، بہادرافواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔


    مزید پڑھیں : اورکزئی اجنسی میں کارروائی‌، 5دہشتگردہلاک ، میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید


    یاد رہے رواں سال مارچ میں  آپریشن رد الفساد کے تحت اورکزئی اجنسی میں کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، گیلپ سروے میں عوام کی اکثریت کا فیصلہ

    وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، گیلپ سروے میں عوام کی اکثریت کا فیصلہ

    لاہور : گیلپ پاکستان کی جانب سے تازہ ترین سروے نتائج جاری کر دیے ہیں ، جس میں عوام کی اکثریت نے فیصلہ سنایا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں جبکہ عدلیہ اور فوج کو معتبر ادارے قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں کئی دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں، عوام نے عدلیہ اور فوج کوسب سے زیادہ معتبر ادارے قرار دیا، جبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکثریت کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کو اب گھر جاناچا ہیے۔

    سروے کے مطابق 79 فیصد عوام نے عدلیہ اور فوج کو مشترکہ طور پر سب سے معتبر ادارہ قرار دیا جبکہ سب سے کم یعنی 38 فیصد پولیس ڈپارٹمنٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں اکثریت یعنی 51 فیصد عوام نے نواز شریف کو سیاست سے کنارہ کش ہو کر گھر بیٹھنے کا مشورہ دیا۔

    سروے میں سوال کیا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم کی نامزدگی قبول ہے؟ تو جواب میں 59 فیصد عوام نے اس تبدیلی کے حق میں جبکہ 41 فیصد لوگوں نے شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کی مخالفت کی ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں 73 فیصد عوام نے بتایا کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں جانتے ہیں یا اس کے بارے میں سنا ہے۔

    واضح رہے کہ گیلپ پاکستان کی جانب سے یہ سروے ملک کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن خیبرفور، سیکیورٹی فورسز نے اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ پر کنٹرول حاصل کرلیا

    آپریشن خیبرفور، سیکیورٹی فورسز نے اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ پر کنٹرول حاصل کرلیا

    راولپنڈی :خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر4 کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اہم چوٹی پرکنٹرول حاصل کرلیا جبکہ آپریشن میں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشکل ترین علاقوں اورجنگلوں میں پاک فوج نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ پر کنٹرول حاصل کرلیا، پاک فوج نےاہم چوٹی پرچیک پوسٹیں قائم کرلیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی افغانستان فرار ہوگئے، کارروائی میں دہشت گردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ اسلحہ وگولہ بارود اور بارودی سرنگیں قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم چوٹی کونگرانی اوراسلحہ جمع کرنےکیلئےاستعمال کیاجاتا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔


    مزید پڑھیں : آپریشن خیبر فور، سپاہی عبدالجبارشہید ، 13دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے 2 روز قبل خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران فضائیہ،آرمی ایویشن، آرٹلری کی مدد سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانےتباہ کر دیئے، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے

    آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی محکمہ خارجہ کا رینجرز اور پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کا اعتراف

    امریکی محکمہ خارجہ کا رینجرز اور پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کا اعتراف

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے دہشتگردی کے حوالے سے رپورٹ میں کراچی میں قیام امن اور خیبر پختونخواہ اور شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خاتمے میں رینجرز اور پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے گلوبل ٹیررازم رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں رینجرز اور پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی ہوئی، پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور لشکرجھنگوی جیسے دہشتگردوں کے بڑے گروپوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا۔

    گلوبل ٹیررازم رپورٹ میں کہا گیا ہے کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی پر قابو پایا،پاک فوج نے خیبر پختونخواہ اور شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کئے اور عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا، لاہور میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد پنجاب میں رینجرز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔

    رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے غیر معمولی نتائج برآمد ہوئے،پاکستان دو ہزار سولہ میں انسداد دہشتگردی کا اہم شراکت دار رہا، دہشتگرد تنظیموں نے بے گناہ پاکستانیوں ،افسروں اور عبادت گاہوں کونشانہ بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے افغانستان میں سیاسی مصالحت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ نقادوں نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی کوسراہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    پاک فوج کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی اور سانحہ احمد پورشرقیہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پاک فوج عید سادگی سے منا ئے گی، یہ بات انہوں نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اپنے ایک پیغام میں کہی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیلنجزکایکجا ہوکر مقابلہ کریں گے، پاک فوج دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

  • کوئٹہ : ایف سی بلوچستان کی کارروائی، بی ایل اے کے دودہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : ایف سی بلوچستان کی کارروائی، بی ایل اے کے دودہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ / راولپنڈی : ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سےجاری ہے۔ فورسزکی کارروائیوں میں کوئٹہ میں دو دہشت گرد ہلاک اورجنوبی وزیر ستان سے بھاری ہتھیاراورگولہ بارود برآمد ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق (فرنٹئیر کانسٹیبلری) ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک کارروائی کے دوران بی ایل اے کے دو مطلوب دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا۔

    مارے گئے دہشت گرد مسلح افواج پرحملوں، اغواء برائے تاوان سمیت بارودی سرنگیں نصب کرنے میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    یہ کارروائیاں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقوں نیزخان خیل، رازین اور نذر خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں مشین گنیں، دستی بم، مارٹر، راکٹ اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

  • پاک فوج میں شامل غیر مسلم سپاہی نے وطن پر جان قربان کردی

    پاک فوج میں شامل غیر مسلم سپاہی نے وطن پر جان قربان کردی

    اسلام آباد: ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر جوان نے جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دورانِ وطن پر جان نچھاور کردی، آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔

    سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لال چند روباری ولد سومار روباری نامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان میں وطنِ عزیز کے دفاع کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا۔

    لال چند کا تعلق سندھ کے ضلع متلی کے گاؤں رسول بخش نوکری سے تھا‘ ان کے والد نے سخت نامساعد حالات کے باوجود انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔


     شہید سپاہی نیک محمد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


    انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد لال چند نے پاک فوج میں شمولیت کا فیصلہ کیا، پیشہ ورانہ تربیت کے سخت مراحل سے گزر کر ان کی پوسٹنگ حال میں ہی جنوبی وزیرستان میں کی گئی تھی۔

    جنوبی وزیرستان میں تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف ایک آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے لال چند نے انتہائی بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور اسی دوران دشمن کے ایک حملے کا نشانہ بن گئے۔

    لال چند کے ساتھ معرکے میں شریک جوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتہائی جواں مردی سے دشمنوں کا مقابلہ کی اوراپنی آخری سانس تک مقابلہ کرتے رہے۔

    ان کی آخری رسومات مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ صوفی راج سین کے چھوٹے سے قصبے میں ادا کی گئیں اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

    اس موقع پر فوج کے اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ لال چند ملک و قوم کے لیے لڑے‘ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نوجوان دہشتگردوں کے نظریے سے کیسے بچیں؟ پاک فوج کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

    نوجوان دہشتگردوں کے نظریے سے کیسے بچیں؟ پاک فوج کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

    راولپنڈی : جی ایچ کیو میں دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینارآج ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیمینارسے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوان دہشتگردوں کی سوچ سے کیسے بچیں؟منفی نظریے کو شکست کیسے دیں؟پاک فوج کےسربراہ مستقبل کے معماروں کو سمجھائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آج دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا جارہا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

    ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والے سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں رواداری اور ہم آہنگی اجاگر کرنا ہے، سیمینار میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، طلبا سمیت مدارس کے مہتمم اور طلبا شرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یہ سیمینار آٹھ مئی کو ہونا تھا، جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    خیبر ایجنسی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستانی قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت مکمل حمایت کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی وادی تیرا میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

    پاک فوج کے سربراہ خیبر ایجنسی پہنچے تو کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، انہیں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبر پختونخوا کے نئے ونگ کے قیام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ میں افسروں اورجوانوں سےملاقات کی، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اور اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔

    انہوں نےسرحدی علاقوں میں پٹرولنگ کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کے عزم کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

  • پاک فوج کی وادی راجگال میں فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کی وادی راجگال میں فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : پاک فوج نے وادی راجگال میں فضائی کارروائی کے دوران کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا، فضائی کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری قوت سے جاری ہے، پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق افغان علاقے ننگرہارسے خیبرایجنسی میں داخلے کی اطلاع ملی تھی جس پر بھرپور کارروائی کی گئی۔

    پاک فوج نے وادی راجگال کےعلاقے ستارکلے اور نارائی ناؤ میں فضائی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ زخمی اوربچ جانے والے دہشت گرد واپس افغان صوبے ننگر ہار کی طرف بھاگ گئے۔