Tag: pak Army

  • ملک بچانے کیلئے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، فیصل رضا عابدی

    ملک بچانے کیلئے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، فیصل رضا عابدی

    کوئٹہ: سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ اس ملک کو بچانے کیلئے اٹھارہ کرو ڑعوام فوج کے ساتھ ہے شہداکا خون رائیگاہ نہیں جانے دینگے۔

    کوئٹہ میں شہداً کرانی روڈ کی دوسری بستی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے متنازعہ کیسز سے فوجی عدالتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے شہداً کا مقدمہ لڑے گے۔

     انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ بردری کو آزادی صلف کی گئی ہے اور وہ صرف گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ہم شہداً کرانی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ تک فوج کا ساتھ نہیں دیا اور آپریشن شروع نہیں کی گئی تو سولہ مارچ کو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا اور دھرنا دیکر گو نواز گو کے نعرے لگائے گے۔

  • پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

     آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں جاری ہے ۔

    اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون سمیت مختلف آپریشنز پر غور کیا گیا اور اس میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے عسکری کمانڈرز کی سطح پر ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکاء کو اپنے دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

  • پاک فضائیہ کے شاہینوں کی سانحہ پشاور کے شہداء کوسلامی

    پاک فضائیہ کے شاہینوں کی سانحہ پشاور کے شہداء کوسلامی

    پشاور: پاک فضائیہ کے شاہینوں نے نچلی پروازوں کے ذریعے سانحہ پشاور کے شہداء کو سلامی دی اور خراج تحسین پیش کیا ، سربراہ پاک فضائیہ کہتے ہیں قوم کے شانہ بشانہ ملک دشمنوں سے لڑیں گے۔

    دہشتگردوں کے حملے میں بچ جانے والے غازیوں نے علم کی شمع روشن کر کے نئی مثال قائم کر دی، معصوم شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہ جائیں۔

    پاک فضائیہ کے شاہینوں نے آرمی پبلک اسکول کے شہید طلباء کو سلامی پیش کی، شاہینوں نے سانحہ میں جان کا نذرانہ دینے والے معصوموں کو فضاء میں مارچ کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

    فلائی پاسٹ میں جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں نے بھی حصہ لیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فلائی پاسٹ آرمی پبلک اسکول پرحملے کوایک ماہ مکمل ہونے پر کیا گیا۔ جس میں بچوں اور والدین سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

     لاہورکینٹ کے اے پی ایس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ اوران کے والدین پشاور کے طلبہ سے اظہاریکجہتی کیلئےپہنچے اور انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی ، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرطلبہ نے دہشت گردوں کوواضح پیغام دے دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔

    یاد رہے کہ سانحۂ پشاور میں برپا کی جانے والی بربریت کو آج ایک ماہ بیت گیا ہے، پشاور سانحے میں بچوں کی شہادت نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اندوہناک واقعے آرمی پبلک سکول و کالج پشاور پر وحشیانہ حملے کے دوران ایک 134معصوم بچوں سمیت 148افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں کالج کی پرنسپل اور دیگر اساتذہ اور اسٹاف ممبر شامل تھے۔

  • کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی مشترکہ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

    کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کاکہنا تھا کہ تین مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو سپر ہائی وے ، نیشنل ہائی وے اور حب بلوچستان کے راستوں پر تعینات کی جائیں گی۔

     غلام قادرتھیبو نے بتایا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر تمام مشکوک افراد اورگاڑیوں کو چیک کیا جائے گا یہ فیصلہ غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور بارود کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے،مستقل چوکیاں تعمیر ہونے پر موبائل ٹیمیں کام کریں گے۔

  • پاک فوج کے دہشتگروں کیخلاف کامیاب آپریشن نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

    پاک فوج کے دہشتگروں کیخلاف کامیاب آپریشن نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن نے بھارت کی نیندیں اڑا دی ہیں اور بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر کے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے۔

    پاکستان کی عسکری قیادت نے آپریشن ضربِ عضب اور خیبرون آپریشن سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشتگرد اب پاک سر زمین سے فرار کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

    ایسے میں بھارت سے پاک فوج کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی ہیں، کبھی بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرمعصوم پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہے تو کبھی بھارتی میڈٰیا الزام لگاتا ہے کہ دہشتگردوں کو کشتی کے ذریعے بھارت آتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

    پاکستان آپریشن ضربِ عضب جوں جوں کامیاب ہورہا ہے، ملکی و بیرونی سطح پر پاکستانی افواج شاباش سمیٹ رہی ہے ،وہیں بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا تیز ہو گیا ہے۔

    بھارتی پروپیگنڈے کے مقاصد کیا ہیں؟ کیا بھارت پاک فوج کو بدنام کرنا چاہتا ہے یا پھرپاکستان کے دشمنوں کے خاتمے پر بھارت کی نیندیں اڑی ہوئیں ہیں، ایسا تو نہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کی پشت پر اپنے مذموم مقاصد تو حاصل نہیں کررہا، اس تمام صورتحال کا عالمی برادری کو سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیئے۔

  • دنیا کی دوسری افواج کے برعکس پاک فوج میں خود کشی کی شرح صفر

    دنیا کی دوسری افواج کے برعکس پاک فوج میں خود کشی کی شرح صفر

    کراچی: دہشت گردی کے خلاف بدترین جنگ لڑنے والی پاک فو ج میں خود کشی کی شرح صفر ہے،  بھارتی فوج میں سالانہ 120افراد خود کشی کرتے ہیں ۔

    دنیا بھر میں مسلّح تصادم میں مصروف افواج میں خودکشی کا تناسب بڑھ رہا ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 2009ء سے 2013ء کے پانچ سالوں میں 597بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی، یعنی 120فوجیوں نےسالانہ خود کشی کی۔

     برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 2012ء میں 247امریکی فوجیوں نے خود کشی کی، اس سال دورانِ جنگ مرنے والے امریکیوں کی تعدادصرف 222تھی، امریکہ اور بھارت میں فوجیو ں کو خود کشی سے روکنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

    برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق 2012ء میں پچاس حاضر سروس اور ریٹائر برطانوی فوجیوں نے خود کشی کی۔

     اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق 2014ء میں دس صیہونی فوجیوں نے اپنی جان لی، ان میں سے چار جولائی میں پچاس روزہ غزہ جنگ میں شریک رہے تھے، اسرائیلی افواج میں ڈیوٹی پر موجود افسروں اور جوانوں کی کل تعداد صرف ایک لاکھ ستاسی ہزار (187,000)ہے ۔

     دہشت گردی کے خلاف بدترین جنگ لڑنے والی پاکستانی فوج میں 2014ء کے دوران خودکشی کا ایک بھی واقع رپورٹ نہیں ہوا، آئی ایس پی آر کے لیفٹیننٹ کرنل شفیق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ پاک فوج کے ایک جوان نے بھی خود کشی نہیں کی۔

  • وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کا کہنا ہےکہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران چھبیس سو دہشتگرد مارے گئے اور پشاور اسکول حملہ آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں چھبیس سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے تین افسر اور ایک سو ننانوے جوان شہید ہوئے، انکا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشتگردوں کا ردعمل دیر سے آیا، ان کا ہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے اب دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، اجلاس میں شریک اراکین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

  • خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبر ایجنسی: پاک فوج کی زمینی کارروائیوں میں پچاس دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا۔

    سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے خیبر ایجنسی کے علاقےتنگئی سراورکونگانہ قمرمیں کارروائی کے دوران اٹھارہ شدت پسندوں کو ٹھکانے لگایا، ایک اور کارروائی وادی تیراہ میں کی گئی جہاں فورسز کی دہشتگردوں میں اس وقت جھڑپ ہوئی جب وہ پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ورمنگئی اورسپرکوٹ کےمقام پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دہشتگردوں سےفائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ،فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے، پاک فوج کی تابڑ توڑ کارروائی میں بتیس دہشتگردمارے گئے۔

  • خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 22 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 22 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون جاری،فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے بائیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آج سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بائیس دہشتگرد مارے گئے ،پشاور سانحہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن خیبرون میں مزید تیزی لائی گئی ہے جس کے بعد آج یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔