Tag: pak Army

  • پاک فوج کے شہید سپاہی کی نماز جنازہ و تدفین

    پاک فوج کے شہید سپاہی کی نماز جنازہ و تدفین

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے سپاہی عبدالحکیم کی نماز جنازہ ادا کرکے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہوئے سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ جعفر آباد میں ان کے آبائی قصبے میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔

  • پاک فوج کے سابقہ مشرقی پاکستان میں آپریشن کی اصل داستان

    پاک فوج کے سابقہ مشرقی پاکستان میں آپریشن کی اصل داستان

    سانحہ مشرقی پاکستان کے دوران ہونے والی وحشیانہ کارروائیوں میں بھارتی فوج اور مکتی باہنی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، جس میں تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا گیا۔

    سال 1971 میں اس گروہ نے مشرقی پاکستان کے نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کردی تھی اور اپنی وارداتیں چھپانے کیلئے بھارتی فوج اور مکتی باہنی نے پاک فوج کو بدنام کرنے کے غرض سے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔

    اس حوالے سے سابقہ مشرقی پاکستان میں تعینات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید اطہر علی نے اپنے انٹرویو میں ان خوفناک حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارت نے مکتی باہنی کی ذہنی و عسکری تربیت کی اور انہیں ہتھیار بھی فراہم کیے، اُن کے ذریعے مشرقی پاکستان میں امن عامہ کی صورت حال کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا گیا۔

    جنرل (ر) سید اطہر علی نے کہا کہ ان دنوں میری پوسٹنگ کشمیر میں تھی تقریباً ایک ماہ بعد ہمیں مشرقی پاکستان جانے کے احکامات ملے، ڈھاکہ پہنچنے کے ایک ہفتے بعد اطلاع ملی کہ لوگوں کا بہت بڑا ہجوم آرہا ہے۔

    جب ہم نے ایکشن لینا چاہا تو وہ لوگ وہاں موجود بانس کے گھروں میں گھس گئے ان گھروں میں زیادہ تر بچے اور خواتین موجود تھیں، کیونکہ ہم ان لوگوں پر فائر نہیں کرسکتے تھے تو ہم اپنی پوزیشن پر واپس آگئے۔

    لیکن ہمارے واپس جاتے ہی ان لوگوں کی جانب سے ہم پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا پھر بھی ہم نے عورتوں اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر جوابی کاروائی نہیں کی۔ جس پر ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ جس سے بے گناہ لوگوں کی جان چلی جائے۔

    جہاں تک ہم نے مشاہدہ کیا کہ بھارتی فوج مکتی باہنی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے تھے مشرقی پاکستان کے لوگ بھی مکتی باہنی کے مظالم سے خوفزدہ تھے کیونکہ بھارتی فوجی ان سے ملے ہوئے تھے۔

    جنرل (ر) سید اطہر علی نے بتایا کہ پاک فوج کے میجر الطاف حسین جو بلوچ رجمنٹ میں تعینات تھے میں ان کو ذاتی طور جانتا تھا، انہیں اور ان کے تمام گھر والوں کو مکتی باہنی کے شرپسندوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے حوالے سے جو تاثر دیا جاتا ہے وہ سراسر غلط ہے بھارتی فوج اور مکتی باہنی نے منظم انداز میں پاک فوج کیخلاف افواہیں پھیلائیں۔

  • ’’اوورسیز پاکستانی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘

    ’’اوورسیز پاکستانی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘

    جرمنی میں اوورسیز پاکستانیوں کے رہنما دانیال جہانگیر اعوان کا کہنا ہے کہ 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے شہر گروس گیراؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،

    اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے افواج پاکستان کی املاک اور جناح ہاؤس کو نظر آتش کیا گیا پاک افواج پاکستان کے شہداء کی یادگار کی بے حرمتی کی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی جرمن کمیونٹی کی جانب سے استحکام پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی جب تک زندہ ہیں اپنے وطن عزیز اور افواج پاکستان پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں۔

  • پاکستان آرمی کے زیرانتظام سندھ میں تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ جاری

    پاکستان آرمی کے زیرانتظام سندھ میں تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ جاری

    کراچی : پاکستان آرمی کے زیرانتظام ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سسٹم (اے پی ایس اے سی ایس) کے تحت معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان کی ترقی کا راستہ تعلیم سے منسلک ہے، آرمی ماڈل اسکولز ملک بھر اورخصوصاً سندھ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، تعلیم سے محروم بچوں اور نوجوانوں کیلئے پاکستان آرمی اس شعبے میں بھی برسرپیکار ہے۔

    سندھ بھرمیں پاکستان آرمی نے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کیلئے اسکولوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، اس حوالے سے صوبہ سندھ کے آرمی ماڈل اسکولز اپنی مثال آپ ہیں۔

    حیدرآباد، مٹھی، ننگرپارکر، گولارچی، ٹھٹھہ، سیہون اور دادو میں جدید اسکولز تعمیر کیے گئے ہیں، یہ تمام اسکولز جدید تعلیمی سہولیات سے مزین ہیں، انہیں آرمی پبلک اسکولز کی طرز پر چلایا جارہا ہے۔

    آرمی ماڈل اسکولز کا مشن سندھ کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے اس وقت ان اسکولزمیں3800سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں، انگریزی کے علاوہ سائنس کے مضامین بھی ان اسکولز میں پڑھائے جاتے ہیں۔

    ان اسکولزمیں ہاسٹل کی سہولیات بھی موجود ہیں، جہاں طلباء کی بڑی تعداد رہائش پذیرہے بچوں کی ذہنی نشونما کیلئےکھیل کے میدان بھی موجود ہیں، یہاں پڑھنے والے طلبا کے والدین معیار تعلیم اور سہولیات سے مکمل مطمئن ہیں۔

     

  • پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے شہد کی تیاری کا بڑا منصوبہ

    پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے شہد کی تیاری کا بڑا منصوبہ

    پشاور : کرک میں معیاری شہد کی پیداوار کیلئے پاک فوج کے تعاون سے پروسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کرک صوبہ خیبرپختونخوا کے وسط میں واقع ایک چھوٹا سا ضلع ہے، کرک بیر کے شہد کیلئے مشہور ہے، جس کی سالانہ پیداوار1500ٹن سے زائد ہے، ضلع کرک کے لوگ بیری کا نہایت عمدہ شہد پیدا کررہے ہیں۔

    سہولیات کی عدم دستیابی پرعلاقہ مکین قیمتی شہد سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کرک کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہد پروسیسنگ پلانٹ لگانے کا عزم کیا۔

    ذرائع کے مطابق شہد پروسیسنگ پلانٹ سے علاقہ مکینوں کیلئے سیر حاصل فوائد کے اسباب مہیا کئے جاسکیںاس اقدام کو عملی شکل دینے کیلئے باقاعدہ ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔

    اس بڑے منصوبے کو9ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا جائے گا، شہد کی پروسیسنگ پلانٹ سے پیدا ہونے والا شہد بین الاقوامی معیارپر پورا اترے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقامی فروخت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ شہد برآمد بھی کیا جاسکے گا، شہد کی پروسیسنگ سے روزگار میں بہتری آئے گی اور علاقہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

  • کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکا نے پاک فوج وی لو یو کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔

    ریلی کے شرکا نے پاک فوج وی لو یو کے نعرے لگائے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر بھرپور اعتماد ہے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈرگ روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کالا پل تک جائے گی۔

  • پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، انجلینا جولی

    پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، انجلینا جولی

    راولپنڈی : سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان آنے والی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹرکا دورہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بدترین تباہی، عوامی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظرکشی کی۔

    انجلینا جولی مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کررہی ہے۔

    انجلینا جولی نے کہا کہ ہرجگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، جن زندگیوں کو بچایا گیا ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔

    ہالی ووڈ کی اداکارہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آئندہ ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو زندہ بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔

    May be an image of 3 people, people standing and indoor

    انہوں نے کہا کہ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بےشمار بچے بھی ہیں، میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں پہلے کہیں نہیں دیکھی۔

    انجلینا جولی نے کہا کہ متاثرین کو خوراک، شیلٹر اور طبی سہولتوں کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے، پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔

    انجلیناجولی نے عالمی برادری سے پاکستان میں متاثرین کی مدد کیلئےڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی وموت کا مسئلہ ہے۔

    ہالی ووڈ کی اداکارہ نے کہا کہ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو دوسروں کی نسبت زیادہ تباہی کا سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

  • پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری

    پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 550 سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی 140 پروازوں کے ذریعے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا اور 550 سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں ہیلی کاپٹرز سے 29 ٹن راشن اور امدادی سامان منتقل کیا گیا۔ 6 ہزار 140 راشن پیکٹس اور 325 خیمے تقسیم کیے گئے، میڈیکل کیمپس میں 5 ہزار 213 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فارمیشنز کے متعلقہ علاقوں میں 224 کلیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں۔

  • پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سوات میں محصور درجنوں افراد ریسکیو

    پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سوات میں محصور درجنوں افراد ریسکیو

    اسلام آباد: پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور 110 افراد کو ریسکیو کر کے کانجو کینٹ منتقل کردیا، آئی ایس پی آر نے متاثرین کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور خاندانوں کو نکالنے کے لیے کامیاب پروازیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعےخوازہ خیلہ میں پھنسے 110 افراد کانجو کینٹ منتقل کردیے گئے، ریسکیو کیے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ کی پہاڑیوں پر پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر جلد روانہ ہوں گے، ہیلی کاپٹر کانجو کینٹ سوات میں موسم بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دیر اسکاؤٹس کی جانب سے فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیا گیا ہے، جبکہ دیر اسکاؤٹس کنٹرول رومز کے نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ متاثرین مندرجہ ذیل موبائل نمبرز پر رابطہ کریں۔

    0945825526
    03235780067
    03091311310

  • پولیس ہیڈکوارٹر دھماکا: گرنیڈز پاک فوج کے حوالے کیے جائیں گے

    پولیس ہیڈکوارٹر دھماکا: گرنیڈز پاک فوج کے حوالے کیے جائیں گے

    کراچی: گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں بم دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل حکام نے مارٹر شیل اور گرنیڈ پاک فوج کے حوالے کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس کراچی کے ہیڈ کوارٹر میں 266 مارٹر شیل اور 68 ہینڈ گرنیڈ موجود ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس سلسلے میں اپنی مکمل رپورٹ تیار کر لی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعے کے بعد پی ایچ کیو ساؤتھ کوٹ آرمری کا مکمل معائنہ کیا گیا، آرمری سیکشن میں اس وقت 68 ہینڈ گرنیڈ موجود ہیں، جو ماڈل ایچ ای۔36 پاکستان آرڈننس فیکٹری کے ہیں۔

    بی ڈی ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہینڈ گرنیڈ خطرناک اور زنگ شدہ حالت میں ہیں۔

    پولیس ہیڈکوارٹرز میں دھماکے کے وقت بجلی نہیں تھی، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق آرمری سیکشن میں 266 مارٹر شیل بھی موجود ہیں، یہ بھی پرانی حالت میں ہیں، انسپکشن کے بعد مارٹر شیل کو بھی خطرناک حالت میں پایا گیا۔

    بی ڈی ایس نے تجویز دی کہ چوں کہ ایمونیشن خطرناک حالت میں ہے اس لیے تمام گرنیڈ اور مارٹر شیل پاک فوج کے حوالے کیے جائیں۔

    بی ڈی ایس نے کہا کہ تمام گرنیڈ اور مارٹر شیلز کو ناکارہ بنانے کی ضرورت ہے۔