Tag: pak Austrelia

  • لاہور ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا کو 134 رنز کی برتری

    لاہور ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا کو 134 رنز کی برتری

    آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 268 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی جب کہ آسٹریلیا نے 134 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنا لیے اور یوں کینگروز کو 134 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔

    کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کے گیند بازوں نے بہترین کم بیک کیا۔ کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کی۔

    پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 268 رنز بنا کر ڈھیر ہوئی۔ قومی ٹیم آخری 7 وکٹیں صرف 20 رنز کا اضافہ کر سکیں۔ ایک موقع پر پاکستان کے 248 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

    آج کھیل کے پہلے سیشن میں اظہر علی اور عبد اللّٰہ شفیق نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں۔ تیسرے روز کھانے کے وقفے تک ایک سو انسٹھ رنز بنا لیے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تین سو اکانویں رنز اسکور کیے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن یوم پاکستان کے نام کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تیسرے روز کھیل کا آغاز بھی قومی ترانے سے کیا گیا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل کرنے کیلئے دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں تو پہلے قومی ترانا بجایا گیا اور کھلاڑی اس کے احترام میں گراﺅنڈ میں کھڑے ہوئے۔

    اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں2500 جھنڈے بھی تقسیم کئے گئے اور یہ کام پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے خود انجام دیا۔

    اس کے علاوہ میچ میں کمنٹری کیلئے موجود ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز نے بھی سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز دوسرے دن کے کھیل میں پاکستان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنائے تھے جبکہ اسے مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے میں مزید 301 رنز درکار تھے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    قومی ٹیم کو دوسرے دن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جلد ہی امام الحق کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا، وہ 20 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

    اس کے بعد سے نوجوان عبداللّٰہ شفیق اور اظہر علی نے 70 رنز کی پارٹنرشپ بناکر دن کا اختتام مثبت انداز میں کیا، دونوں بالترتیب 45 اور 30 رنز پر ناقابلِ شکست تھے۔

  • ون ڈے سیریز: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آج آخری میچ میں مد مقابل ہوں گی

    ون ڈے سیریز: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آج آخری میچ میں مد مقابل ہوں گی

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، شاہینوں کو کلین سویپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چار شکستوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلے گی، آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے۔

    شاہینوں کو کلین سوئپ سے بچنے کیلئے ہر صورت شکست سے بچنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم پانچویں ون ڈے میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لئے پرامید ہے، میچ میں فتح کے لئے شاہینوں کو تینوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کا بالنگ اٹیک چاروں میچوں میں بری طرح ناکام رہا ہے، اس سے قبل سال دوہزار دس میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا، دونوں ٹیمیں آج اتوار کی شام چار بجے مدمقابل ہوں گی۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم پہلا ون ڈے آٹھ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ناکامی کے بعد شاہین اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پلٹ کر وار کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا سوویں ون ڈے میں مد مقابل ہوں گے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

    آسٹریلیا نے تریسٹھ اور قومی ٹیم نے بتیس میچز میں کامیابی سمیٹی، پاکستانی ٹیم سیریز میں واپسی کے لئے پر عزم ہے، سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا، دونو ں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے اتوار کی شام شارجہ میں کھیلا جا ئے گا۔

    مزید پڑھیں: شارجہ ، پہلا ون ڈے، ایرون فنچ کی شاندار سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا281رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ایرون فنچ نے 116رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پانچ میچوں سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز : شعیب ملک کی زیر قیادت قومی ٹیم یو اے ای پہنچ گئی

    پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز : شعیب ملک کی زیر قیادت قومی ٹیم یو اے ای پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے سیریز کا آغاز بائیس مارچ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے یو اے ای پہنچ گئے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا.

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سیریز کے لئے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا۔ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، فخرزمان فاسٹ بولر حسن علی اور آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری شعیب ملک سنبھالیں گے، پی ایس ایل کے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین ٹیم میں شامل ہیں۔ عمراکمل، محمد عباس اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    اس بار ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر عابد علی اورسعد علی کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر ورلڈکپ سے قبل ہونے والی اہم سیریز میں مستقل کپتان اور کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے پرحیران ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے:مائیکل کلارک انجری کے باعث سیریزسے باہر

    پاک آسٹریلیا ون ڈے:مائیکل کلارک انجری کے باعث سیریزسے باہر

    میلبورن: آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہرہوگئے ہیں، مائیکل کلارک زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ اب تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

    ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے بعد سے کلارک کی انجری مکمل ٹھیک نہیں ہوسکی، امید ہے وہ ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹنس حاصل کرلیں گے۔

    مائیکل کلارک کے متبادل کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریزکا آغازسات اکتوبرکوشارجہ میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔