Tag: pak bharat

  • کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    قصور: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت کا کسان پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے،نواز شریف اگر کسانوں سے مخلص ہوتے تو پہلے بجٹ میں ہی کسانوں کے لیے فنڈز مختص کرتے۔

    قصور کے علاقے الہ آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکمران کسانوں کو بدحال کرنے کی سازش کے ذمہ دار ہیں کیونکہ جب بھی آلو اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوجاتی ہے تو وہ بھارت سے تجارت شروع کردیتے ہیں۔

     انھوں نے کہا کہ کپاس،چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو پورا خرچہ بھی نہیں مل رہا اگر یہی طرز حکومت رہا تو زرعی ملک بدحال ملک میں تبدیل ہوجائے گا۔

     چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی ارب جنگلہ بس پر لگادیے گئے سو ارب روپے کا سر پلس صوبہ پنجاب آج دو ہزار ارب کا مقروض ہے ، آشیااسکیم ، سستی روٹی اسکیم اور دانش اسکول اسکیمز فیل ہوچکی ہیں۔

    انھوں نے کہا میں کسانوں کے ساتھ ہوں اور بلدیاتی انتخابات میں کسان سائیکل کو مہر لگا مسلم لیگ ق کا ساتھ دیں۔

  • پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان پر زور دے گا، بھارت کی جانب سےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکی حکام نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کے منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے دونوں ممالک پر زور دیا جائے گا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اوفا میں بھی نریندر مودی اور میاں نواز شریف کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت مذاکرات 23 اگست کو ہونا تھے، لیکن مذاکرات میں مائنس کشمیرکی شرط اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہوگئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کودوٹوک جواب دے دیا۔

      ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کاجائزہ لیا ہے۔ دہشت گردی آٹھ نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ ہے۔

    جس کامقصد تناؤ میں کمی اور اعتماد کی بحالی تھا۔ لیکن پیشگی شرائط پر سلامتی مشیروں کی ملاقات کاکوئی فائدہ نہیں۔

  • بھارت مسئلہ کشمیرسمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مذاکرات پرآمادہ

    بھارت مسئلہ کشمیرسمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مذاکرات پرآمادہ

    اسلام آباد: بھارت نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پرآٹھ ماہ سے معطل پاک بھارت مشروط مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی رضا مندی ظاہرکردی۔

    تفصیلات کے مطابق مذاکرات کی بحالی کا اعلان بھارتی دفترِخارجہ کی جانب سے کیا گیااور اعلان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان سے براہِ راست اور مشروط مذاکرات کرے گا۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کشمیری رہنماؤں کے بغیر ہوں گے اورپاکستان سے بات چیت کے لئے حریت رہنماوٗں کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کہہ چکے تھے کہ پاک بھارت مذاکرات بھارت نے ختم کئے تھے اوراب بھارت ہی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گا۔

    پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اورآبی ذخائرسمیت کئی معاملات تصفیہ طلب ہیں جن کے سبب دونوں ممالک خطے میں روایتی حریف کے طورپرجانے جاتے ہیں۔

    مسئلہ کشمیر ان تمام مسائل میں سب سے اہم ہے کیونکہ پاکستان تقسیمِ ہند کے اکثریتی فارمولے کے تحت کشمیرکا حقیقی دعوے دارہے اور کشمیری عوام بھی پاکستان کے ساتھ ہی الحاق چاہتے ہیں لیکن بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے۔

    بھارت میں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد پاک بھارت تعلقات ایک بارپھرسرد مہری کا شکار ہوگئے تھے اور تقریباً آٹھ ماہ سے دنوں ممالک میں مذاکرات کا سلسلہ معطل تھا۔


    پاک بھارت سیکریٹریز کی ملاقات 


    گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سارک ممالک کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات کے فورم پردونوں ممالک کے سیکرٹیریز کی ملاقات کے بعد ایک بارپھردونوں ممالک کے تعلقات نرمی روی کی راہ پرگامزن ہوگئے ہیں۔

    بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے وطن واپس جاکر بھارتی میڈیا کو پاک بھارت مذاکرات سے متعلق مثبت اشارے دئیے تھے۔

  • ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے،عامرسہیل

    ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے،عامرسہیل

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارسابق کپتان سابق چیف سلیکٹراور جارحانہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین عامر سہیل نے اپنے بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ(ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے) ورلڈ کپ میں آج تک پاکستان بھارت کے خلاف ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

    عامر سہیل کے بقول میگا ایونٹ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے۔ عامر سہیل نے اپنے بیان میں جو کہا اس کے کئی مطلب نکلتے ہیں۔

    باہر فیصلہ ہونے سے عامر سہیل کیا بتانا چاہتے ہیں؟؟ اب تک کیا پاک بھارت کے جتنے بھی میچز ہوئےکیا وہ پہلے سے طے شدہ تھے؟؟ کیا اس ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کا پہلے سے فیصلہ ہوچکا ہے؟؟ْ

    عامر سہیل کے اس بیان نے پی سی بی عہدیداران میں ہلچل مچادی ہے۔

  • پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زائد قیمت میں فروخت

    پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زائد قیمت میں فروخت

    ایڈیلڈ: کرکٹ ورلڈ کپ نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ آئندہ ماہ پندرہ فروری کو ہونے والے پاک بھارت سنسنی خیز مقابلے کے ٹکٹس مہنگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بڑے ایونٹ کا بڑا میچ اور شائقین کو ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کا بے چینی سے انتظار ہے۔ جنوبی ایشیا کے ان روایتی حریفوں کا مقابلہ دیکھنے کا شوق نہ صرف ان کے آبائی ملکوں میں بہت زیادہ ہے بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کے دلدادہ یہ میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اسی لئے پندرہ فروری کو ایڈیلڈ میں ہونے والے سنسنی خیز اور پرجوش مقابلے کے ٹکٹس مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔ کانٹے دار میچ کے ٹکٹس اصل قیمت سے بیس گنا زیادہ نرخوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔

    ایڈیلیڈ میں شیڈول مقابلے کی ٹکٹ چار سو ڈالر تک فروخت کئے جارہے ہیں۔

  • پاک بھارت امن کا راستہ کشمیرسے گزرتا ہے، پرویزالٰہی

    پاک بھارت امن کا راستہ کشمیرسے گزرتا ہے، پرویزالٰہی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاجر اور منافع خور حکمران فیصلہ کرلیں کہ بھارت سے آلو پیاز لینا ہے یا مقبوضہ کشمیر؟

    کشمیر پر بھارتی تسلط کے دن کی مناسبت کے حوالے سے مقبوضہ علاقہ میں ظلم و بربریت اور اس پر پاکستانی حکمرانوں کی سردمہری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو زیر تسلط رکھنے کیلئے وہاں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے جو کسی بھی علاقہ میں قابض فوج کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو سب سے پہلے کشمیر سے بھارتی فوجوں کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کرنا چاہئے تاکہ وہاں بھارتی مظالم میں کمی آئے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور مطالبات کے منافی سودے بازی کو کشمیری عوام قبول کریں گے اور نہ ہی پاکستان کے غیور عوام اس کی اجازت دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو بھی چاہئے کہ وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدنے کی بجائے خطہ کے اس سب سے بڑے مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ دے تاکہ وسائل کو سماجی مسائل کے حل پر صرف کر کے کروڑوں عوام کو غربت اور جہالت سے نجات دلائی جا سکے کیونکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے