Tag: pak bharat muzakrat

  • پاک بھارت مذاکرات کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائیگا، بھارتی وزیرداخلہ

    پاک بھارت مذاکرات کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائیگا، بھارتی وزیرداخلہ

    نئی دہلی : بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، بھارتی وزیرِ داخلہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مجوزہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں۔ اس بارے میں مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

    راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے کچھ قدم اٹھائے ہیں، اس لئے سب کو انتظار کرنا چاہئیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کا یقین نہ کرنے کی فی الحال کوئی وجہ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے برعکس بھارتی وزیرداخلہ پاک بھارت مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان 15 جنوری کو مذاکرات ہونے ہیں لیکن بھارتی حکومت یہ اعلان کر چکی ہے کہ پٹھان کوٹ پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس کارروائی ہونے کی صورتمیں ہی یہ بات چیت ہو گی۔

  • پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد پاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری سطح کےمذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے پہلے پٹھان کوٹ کامعاملہ اٹھایاجائے گا، اس کےبعدپھرکوئی اوربات کی جائےگی۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات میں پٹھان کوٹ معاملہ اٹھانےپربھی غور کئےجانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملےمیں 7بھارتی فوجی ہلاک ہوئےجبکہ جوابی کارروائی میں 5حملہ آورہلاک ہوئے۔