Tag: Pak Boat claims

  • بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف

    بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف کی ہندوستان کو تنبیہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کی خواہش کو ہمار ی کمزوری نہ سمجھے۔

    اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی برادری پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے اور چار بے گناہ شہریوں کی جانیں لینے کے واقعے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے سربراہ کےحالیہ بیان اورپاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے اعتراف نے بھارتی حکومت کے مؤقف کی نفی کر دی ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح مختلف واقعات میں پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے اور اب پاکستانی کشتی تباہ کر کےچار بے گناہ شہریوں کی جانیں لے کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • بھارتی کوسٹ گارڈز ڈی آئی جی کے اعترافی بیان کی ویڈیوجاری

    بھارتی کوسٹ گارڈز ڈی آئی جی کے اعترافی بیان کی ویڈیوجاری

    مبینہ پاکستانی کشتی سے متعلق بھارتی کوسٹ گارڈزکے ڈی آئی جی بی کے کوشالی کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کردی گئی، کوسٹ گارڈزکے ڈی آئی جی نے مبینہ پاکستانی کشتی کوتباہ کرنے کا حکم جاری کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ بارودی مواد سے بھری پاکستان کی کشتی کھلے سمندر میں ازخود تباہ ہوگئی تاہم بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے کوشالی کا کہنا تھا کہ کشتی کوآگ لگانے کاحکم انہوں نے دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا اور حکومت کے دباؤ پرڈی آئی جی نے اپنا بیان بدل دیا تھا، بھارتی وزیرِ دفاع منوہرپاریکر کا کہنا ہے کہ حکومت کشتی سے متعلق بیان پرقائم ہے، ڈی آئی جی کا بیان ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، جس پرانکوائری کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔

    اس سے قبل بھارتی کوسٹ گارڈ ز کے ڈپٹی ڈی آئی جی مبینہ پاکستانی کشتی کی تباہی کے دعوے سے مکر گئے، بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل بی کے کوشالی نے پہلے یہ دعوی کیا کہ اکتیس دسمبر کو مبینہ پاکستانی کشتی کو ان کے حکم پر تباہ کیا گیا تھا جبکہ ان کی حکومت کا دعوہ یہ تھا کہ کشتی میں آگ خود لگی تھی۔

    ڈپٹی ڈی آئی جی کے بیان پر جب بھارتی میڈیا نے طوفان اٹھایا تو وہ اپنے بیان سے ہی مکر گئے کہ کشتی میں آگ ان کے حکم پر لگائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اس آپریشن سے پوری طرح آگاہ بھی نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ 31 دسمبر 2014 کو بھارتی وزارت دفاع نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی سمندری حدود سے مشکوک کشتی بھارت میں داخل ہونا چاہتی تھی جس میں سوار افراد ممبئی طرز کے حملے کرنا چاہتے تھے لیکن بھارتی ساحل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔