Tag: pak chaina

  • پاکستانی و چینی کمپنی کے درمیان توانائی کےچودہ منصوبوں پردستخط

    پاکستانی و چینی کمپنی کے درمیان توانائی کےچودہ منصوبوں پردستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان آٹھ ہزار تیس میگاواٹ کےچودہ پاور پلانٹس لگانے کے منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

    پاکستان میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے چین نے اپنی دوستی نبھا دی۔ اسلام آباد میں پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان چھ سو ساٹھ میگاواٹ کےدو منصوبوں پردستخط ہوگئے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان سات ہزار تین سو تیس میگاواٹ کے پاور پلانٹس کےبارہ منصوبوں کےوڈیولنک کےذریعےمعاہدے بھی کئے گئے۔

    سات سو میگاواٹ کا کروٹ پاور پلانٹ، یو ای پی کا ہنڈریڈ میگاوٹ کا ونڈ پاور پلانٹ ،پچاس میگاواٹ کا سچل پاور پلانٹ کامنصوبہ، ہائیڈرو چائنا کا پچاس اور قائدہ اعظم سولر پارک کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کے معاہدے بھی کئے گئے۔

    پورٹ قاسم پر تین سو بیس میگاواٹ کے کول پاور ، حبکو کا چھ سو ساٹھ میگاواٹ پاور پلانٹ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کے ایس ای سی تھر کو ل پاور ، چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا اینگرو تھر پاور پلانٹ، سکی کناری آٹھ سو ستر میگا واٹ کا منصوبہ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال کول پار پلانٹس اور سالٹ رینج تین سومیگاوٹ کے کول پلانٹ کے معاہدے بھی کئے گئے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبوں کے مالیاتی امور طے پا گئے ہیں، صرف دستاویزات کا تبادلہ باقی ہے۔

  • ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    بنگلور: چینی کیوئسٹ نے پاکستان کے محمد سجاد کو ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بنگلور میں عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد اور چودہ سالہ چینی کیوئسٹ یان بنگ ٹاؤ کے درمیان کانٹے دار ہوا۔

    اعصاب شکن مقابلہ آٹھ گھنٹے تک جاری رہا، چودہ سالہ چینی کیوئسٹ نے تجربہ کار محمد سجاد کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بیسٹ آف فیفٹیس فریم کے فائنل میں چینی کیوئسٹ کو ابتدا میں برتری حاصل ہوئی۔،

    لیکن محمد سجاد کے شاندار کم بیک نے حریف کیوئسٹ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، سات سات فریم سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔ چینی کیوئسٹ نے آخری فریم جیت کر کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن بنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • پاک چائنا مشینری کی نمائش رواں سال منعقد کی جائے گی

    پاک چائنا مشینری کی نمائش رواں سال منعقد کی جائے گی

    اسلام آباد : پاک چائینا چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام رواں سال پاکستان میں مشینری کی نمائش منعقد کی جائیگی تاکہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی مشینری کی مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کئے جا سکیں، ایسوسی ایشن آف چائینیز انٹر پرائیزز ان پاکستان کے صدر وانگ ژانی نے کہا ہے کہ نمائش سے صرف مشینری کی نمائش بلکہ پاکستانی اداروں کو اپنی پرانی مشینوں کے بدلے نئی مشینوں کی تنصیب سے استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھی موقع دستیاب ہوگا،

    تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چینی تاجروں اور صنعتکاروں کو پاکستان میں صنعتوں کے دستیاب بنیادی ڈھانچے سے استفادہ کیلئے راغب کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں ، جن سے استفادہ کے ذریعے پرکشش منافع کمایا جا سکتا ہے، انہوں نے پاکستانی اور چینی اداروں کیلئے مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلئے معلومات کی فراہمی کیلئے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی بھی تجویز پیش کی۔