Tag: Pak china corridor

  • اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    دکی / لورالائی : آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف ہے، عوام کے ساتھ مل کرسازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

    دکی میں میڈیکل سینٹر کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کاکہنا تھا کہ قلات آپریشن میں ہلاک نو دہشت گردوں کا تعلق سانحہ مستونگ میں ملوث گروپ سے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث شر پسند عناصر انسان نہیں درندے ہیں، جو چند پیسوں کی خاطر دہشت گردی کر رہے ہیں، ان دہشت گردوں کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

  • اقتصادی راہداری منصوبہ : وزیراعظم نے کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

    اقتصادی راہداری منصوبہ : وزیراعظم نے کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے اٹھائیس مئی کوکل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ،اقتصادی راہداری منصوبے پرسیاسی قیاد ت کواعتماد میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اٹھائیس مئی کوکل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس پاک چین اس سے قبل ہونیوالی کل جماعتی کافرنس میں بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے راہداری منصوبے کے روٹ پرتحفظا ت کااظہارکیا گیا تھا۔

    وزیراعظم سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ منصوبے پرتفصیلی بریفنگ کااہتمام کیا جائے، ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    اسلام آباد : چین کے سفیر نے خیبر پختون خوا کے وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیبر پختون خوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلی پرویز خٹک نے چینی سفیر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اصلاحات اور قانون سازی کے عمل سے آگاہ کیا جو صوبائی حکومت کے نظام میں بہتری کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عوام کو معیاری سہولیات آسانی سے فراہم ہوسکیں۔

    اس کے علاوہ ان اصلاحات کا مقصد مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو توانائی، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے سہولیات فراہم کرنا ہیں۔

    ملاقات میں پاک چائنا اکنامک کوریڈورمنصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے کوریڈور کے راستے میں آنے والے تمام پسماندہ علاقوں کو وسائل کی برابر تقسیم کی ضروت پر زور دیا۔

    انہوں نے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں چین کی کوششوں کو سراہا۔

  • پاک چائنا اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہ بنایا جائے، خورشید شاہ

    پاک چائنا اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہ بنایا جائے، خورشید شاہ

    کوئٹہ : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو کالا باغ ڈیم جیسا متنازعہ منصوبہ نہ بنایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنماء سید خورشید شاہ نے کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحت کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پراپوزیشن جماعتیں ایک آواز ہوگئیں، کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں سیدخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم جیسا متنازعہ منصوبہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کو سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ حکومت خود متنازعہ بنا رہی ہے۔

      کانفرنس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ منصوبے کے روٹ میں تبدیلی سے باز رہا جائے۔

    کل جماعتی کانفرنس میں جمعیت علمائےاسلام ف،جمہوری وطن پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعت کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

  • پاک چین راہداری: وزیراعظم کی زیرِصدارت آل پارٹیزاجلاس جاری

    پاک چین راہداری: وزیراعظم کی زیرِصدارت آل پارٹیزاجلاس جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام پرآل پارٹیزاجلاس شروع ہوچکا ہے۔

    اجلاس کی ابتداء میں سانحہٗ کراچی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔


    اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 45 افراد جاں بحق


    اجلاس کی شروعات میں ایم کیو ایم کے رہنماء مقبول صدیقی کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا کہ کراچی میں ہونے والے سانحے کی حساسیت کی پیش نظرمیٹنگ ملتوی یا مؤخرکرکے کراچی چلنے کی دعوت دی گئی۔

    اجلاس میں شریک شرکاء نے کثرت رائے سے فیصلہ کیا کہ اجلاس کی اسٹرٹجک اہمیت بے پناہ ہے لہذا اسے انجام دے کر کراچی جائیں۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کا سانحہ بے پناہ دکھ اور رنج کا حامل ہے اور حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ پہلے ہی کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھ اکہ کسی بھی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سے چاروں صوبوں کو ملانے کے لئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

    پاک چین راہداری طویل المدت منصوبہ ہے ، مضبوط تعلقات کے لئے ورکنگ گروپس بنائے گئے ہیں۔