Tag: pak china dosti

  • پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    نیویارک: چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی حکام کی پاکستان میں ساڑھے سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امداد کے منصوبے ناکام ہوئے کیونکہ امریکی منصوبوں کی اسٹریٹیجک اہمیت نہیں تھی۔

    چین نے امریکی کے برعکس پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک نوعیت کے معاہدے کیئے جن میں فوکس اقتصادی راہدری کی تعمیر تھا ۔

    چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر امریکی حکام میں بے چینی ہے جس کا اظہار امریکی اخبارات کی رپورٹوں سے ہورہا ہے

  • پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے،نوازشریف

    پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے،نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی منفرد اوروسیع المعیاد ہے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی استعدادکاربڑھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نوازشریف اور چین کے صدر  شی جن پنگ نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چینی صدرکوپاکستان میں خوش آمدید کہتےہیں،شی جن پنگ ایک عظیم رہنما اور پاکستان کے اچھےدوست اوربھائی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے جس کے لئے اقتصادی اور سیکورٹی تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

    اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی امن اوراستحکام کیلئےمل کرکام کرنےپراتفاق کیا۔

  • پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    بیجنگ :سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ چین کودینادونوں ممالک کےدرمیان دوستی کی لازوال مثال ہے,، بیجنگ میں ہونے والی سندھ سرمایہ کاری بورڈاورچائناپاک اکنامکس ٹریڈکانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ قدرتی اورمعدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔پاک چین دوستی پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ساٹھ سال پر مشتمل ہے ،دونوں ممالک اچھےمستقبل کیلئےمل کر بہترکردارادا کرسکتے ہیں ۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دو طرفہ تجارت اہم ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کےتاجر برابری کی بنیاد پر حکومت سے مل کر تجارت کریں ۔

    چائنا اکنامکس کوآپریشن کے حکام نےسندھ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ۔ کانفرنس میں ایڈوائزر فنانس مراد علی شاہ اوردیگرحکام بھی شریک ہوئے ۔