Tag: Pak china economic cooridoor

  • ملکی ترقی کاسفربلوچستان سےشروع ہوگا،وزیراعظم نواز شریف

    ملکی ترقی کاسفربلوچستان سےشروع ہوگا،وزیراعظم نواز شریف

    ژوب : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے کی طرح آج بھی بلوچستان ہمارے ایجنڈے پرسرفہرست ہے۔اقتصادی راہداری مصوبہ پورے خطے میں خوش حالی لائے گا۔

    ترقی کا سفر بلوچستان سے ہی شروع ہوگا۔ ترقیاتی کام بلوچستان کا حق ہے، جو اسے مل کر رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی روٹ کے منصوبے سال دوہزار سترہ تک مکمل ہوجائیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی لمبائی چوبیس سو اٹھاون کلو میٹر ہے اور یہ ژوب ، قلعہ سیف اللہ،ژوب سے ہوتا ہوا گوادر پورٹ سے جاملے گا۔

    اس روٹ پر دو بڑے صنعتی زون اور ایئر پورٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ چار سو چوون کلو میٹر کی خوشاب ،پنجگور اور سہراب ہائی وے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے سب کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ وزیراعظم نے ثناءاللہ زہری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بننے اور راحیلہ درانی کو بلوچستان کی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مغربی راہداری منصوبہ بے روزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ یقینی بنائے گا اور پورے خطے میں خوشحالی لائےگا۔

    اس منصوبے کی تکمیل کے علاوہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ائیرپورٹ بھی گوادر میں بنایا جائے گا جس کے ذریعے گوادر نہ صرف ملک بھر سے منسلک ہو جائے گا بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ بھی جڑ جائے گا۔

  • پاک چین راہداری پر تحفظات، قائدحزب اختلاف خورشید نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    پاک چین راہداری پر تحفظات، قائدحزب اختلاف خورشید نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: پاک چین راہداری پر تحفظات سے متعلق قائدحزب اختلاف خورشید نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،انکا کہنا ہے کہ منصوبےکے ایک حصے کو زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے لکھے گئے خط میں میں کہا گیا ہے کہ مشرقی روٹ کو ترجیح دی جارہی ہے، ایک حصے کو زیادہ فائدہ پہنچانے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، راہداری پر تحفظات دور کیے جائیں۔

    سینیٹ میں اپوزیشن نے راہداری میں تبدیلی کے معاملے پر سخت ایکشن میں دکھائی دی، واک آؤٹ سے قبل اپوزیشن اراکین نے کہا کہ حکومتی وضاحتوں میں شکوک پائے جاتے ہے۔

    راجہ ٖطفرالحق نے اپوزیشن اراکین کویقین دہانی کرائی کے سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کااحتجاج راہداری میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی، مغربی روٹ کی ترجیحی ہے.