Tag: Pak China Friendship

  • پاک چین دوستی سے متعلق چینی وزارت خارجہ کا بڑا اعلان

    پاک چین دوستی سے متعلق چینی وزارت خارجہ کا بڑا اعلان

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات خراب کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

    یہ بات انہوں نے بیجنگ میں پریس بریفنگ میں کہی، ترجمان وزارت خارجہ لین جیان نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    China

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خراب کرنے والے دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے، دہشت گردی پوری انسانیت کی دشمن ہیں۔ اس کا مقابلہ کرنا اور سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنا بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔

  • پاک چین تعلقات آزمائش کی ہرگھڑی پر پورا اترے ہیں، این سی او سی

    پاک چین تعلقات آزمائش کی ہرگھڑی پر پورا اترے ہیں، این سی او سی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین نے کرونا وائرس کے جنگ میں پاکستان کو 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی عالمی جنگ میں پاکستان بھی شامل ہے اور چین اس جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا۔

    این سی او سی کے مطابق تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور چین نے پاکستان کو 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ائب 95 ماسک بھی فراہم کیے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 33 ہزار 744 حفاظتئ لباس بھی فراہم کیے جبکہ 10 ہزار کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے۔

  • ہمیشہ چین کی ترقی اور کرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہا ہوں، وزیراعظم عمران خان

    ہمیشہ چین کی ترقی اور کرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہا ہوں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چین کے قومی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، ہمیشہ چین کی ترقی اور کرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے چین کے70ویں قومی دن پر پوری قوم کی جانب سے حقیقی اور غیرمتزلزل دوست چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ہمیشہ چین کی ترقی اور کرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہا ہوں، پاک چین تعلقات مضبوط سے مضبوط ترہورہے ہیں۔

    سی پیک پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین گہرے دوست اور ہمسائےہیں، چین کی معاشی کامیابی ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین پاکستان سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: 21 مئی، پاک چین دوستی کا تاریخی دن

    واضح رہے کہ پاکستان اور چین نے اپنی دوستی کے سفر کا آغاز 21 مئی 1951 سے کیا تھا، یہ رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا رہا اور آج 68 برس گزرنے کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی قائم ہے۔

  • پاکستان اورچین کے تعاون سے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، افتخارعلی

    پاکستان اورچین کے تعاون سے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، افتخارعلی

    لاہور : پاک یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور معروف تاجر رہنما افتخار علی ملک نے چین کے نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں دوست ہمسایہ ممالک کے قریبی تعاون سے خطہ میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری پاک چین تجارتی تعلقات میں اضافہ، برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاک چین دوستی عالمی سفارتی دنیا کی بہترین مثال ہے۔

    زندگی کے ہر شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان یہ سدا بہار دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہو رہی ہے، دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کو نہایت کامیابی سے افتصادی شراکت میں تبدیل کیا ہے۔

    انہوں نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کیلئے سخت محنت کریں اس سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاک چین تجارت کا توازن بھی چین کے حق میں ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان اس توازن کو اپنے حق میں کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر سکتے ہیں کیونکہ یہ لوگ بھرپور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری تجارتی خسارے کو کم کرنے کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے، پاکستان کی سرزمین وسائل سے مالا مال ہے۔

    انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہونے کے ناطے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    چین ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہمارے چین کے ساتھ تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں، پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو ان تمام حقائق سے فائدہ اٹھانا چاہئے، سی پیک نے چین کے ساتھ تجارت اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک ہو گا کیونکہ اس منصوبہ کے تحت 20 فیصد سرمایہ کاری پاکستان میں کی جا رہی ہے، اس سرمایہ کاری کے نتیجہ میں پاکستان میں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور پاکستان میں ارزاں خام مال اور کم معاوضے پر دستیاب افرادی قوت مل کر بہترین صورتحال تشکیل دیتے ہیں۔

    انہوں نے پاک چین تجارت میں اضافہ کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا اور کہا کہ وہ چین کو سارک میں شامل کرنے کی کوشش کر کے خطہ کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب وا کر سکتے ہیں۔

  • چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیا

    چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیا

    بیجنگ : چین نے دنیا کے سب سے بڑے فورم پر پاک چین دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ ویٹو کردیا۔

    اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے کی بھارتی درخواست کو چین نے ویٹو کردیا، بھارت نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ مسعود اظہربھارتی سرزمین پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔

    چین نے ثابت کردیا کہ پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور ہمالیہ سے زیادہ اونچی ہے، سلامتی کونسل میں بھی پاکستان کےخلاف بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

    چین نے دنیا کے سب سے بڑے فورم پر دوستی کا حق ادا کردیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے خلاف قرارد ویٹو کردی، قرارداد میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، چین نے اس قرارداد کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا۔

    سال 2016: چین نے مسعود اظہرکیخلاف بھارتی درخواست ویٹو کردی

    اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے ہربارسلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ چین متعلقہ پارٹیوں سے مل کرذمہ دار کردار ادا کرے گا۔ دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اورسنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے، چین پہلے بھی تین بار اسی طرح کی کوششیں ناکام بنا چکا ہے۔

  • پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    یہ بات انہوں نے یوم عاشور چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چین کی خوشیوں میں پاکستانی عوام اور حکومت برابر کےشریک ہیں، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں بندھےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کی دوستی اب آئرن برادرز کےاٹوٹ رشتے میں بدل چکی ہے، پاکستان کو چین سے بے مثال، مخلصانہ،آزمودہ تعلقات پر فخر ہے، چین اور پاکستان نے ہر چیلنج میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عظیم منصوبہ خطے میں ترقی، خوشحالی کا ذریعہ بنے گا، سی پیک کے باعث چین سےتعلقات نئے دور میں داخل ہوئے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چین دوستی سی پیک کی شکل میں آئندہ نسلوں کومنتقل ہورہی ہے، چین، پاکستان امن، ترقی اورخوشحالی کےلئے مل کرکام کر رہے ہیں، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: کہاتھا ناں شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، مریم اورنگزیب


    علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی سچ پر ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے،حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کا درس ظلم وجبر اور تکبر کے سامنے جھکنے سے گردن کٹانا بہترہے اورکربلاگواہ ہے کہ سچائی اوراصول جبرکی بنیادپرنہیں مٹائے جاسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔