Tag: pak colony

  • پاک کالونی میں فیکٹری اور مشرف کالونی میں گودام میں آتشزدگی

    پاک کالونی میں فیکٹری اور مشرف کالونی میں گودام میں آتشزدگی

    کراچی : پاک کالونی میں فیکٹری اور مشرف کالونی میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ پر بمشکل قابو پایا، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پیٹرول پمپ کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، اس حوالے سے فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کپڑا بنانے والی فیکٹری میں لگی۔

    فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، بعد ازاں پاک کالونی میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے ایک اور علاقے مشرف کالونی کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق مشرف کالونی کے قریب ٹائروں کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے گودام میں آگ بجھائی گئی، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے حصہ لیا۔

  • پاک کالونی : منشیات فروشوں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ، چار زخمی

    پاک کالونی : منشیات فروشوں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ، چار زخمی

    کراچی : پاک کالونی میں گینگ وار کے درمیان مسلح تصادم میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹ کلراورگینگ وار کے کارندوں سمیت کئی ملزمان کوپکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گینگ وارکارندے پھر سر اٹھانےلگے، پاک کالونی کاعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ پاک کالونی کی پی ایم ٹی گلی میں دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان ہوئی۔

    دو طرفہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا، زخمیوں کوسول ہسپتال لے جاتے ہوئے ایک راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس اور رینجرز نے فوری کارراوائی کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    دوسری جانب سعودآباد پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور آوان بم برآمد ہوا ہے۔ ٹارگٹ کلر امتیاز کے ایم سی کا ملازم ہے۔

    علاوہ ازیں پی آئی بی کالونی میں پولیس نے گینگ وار کے دو کاندے گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد پپو کے بھانجے بلال اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی ۔

  • پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، اٹھائیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، اٹھائیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کاررائیوں میں ایک ڈاکوسمیت اٹھائیس ملزمان کو حراست میں لیکراسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بروہی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے بعد پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ پاک کالونی میں گینگ وارکے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    گلستان جوہر سےدو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کو جناح اسپتال سے گرفتارکرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، لیاری میں بھی پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • پاک کالونی میں منشیات فروشوں میں تصادم ، فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

    پاک کالونی میں منشیات فروشوں میں تصادم ، فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

    کراچی : اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے، پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے دو گروپوں میں مسلح تصادم سے تین افراد ہلاک ہوئے،اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے گٹر باغیچہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔ تاحال وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ رینجرز اور پولیس کی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، تاہم ابھی تک مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی

    پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے ان کو آگ لگادی گئی۔

    پولیس نے اس کارروائی کے دوران 50سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر علاقے میں موجود اہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

     

  • رینجرز و پولیس کی کارروائی، ایک ڈاکو سمیت نو دہشت گرد ہلاک

    رینجرز و پولیس کی کارروائی، ایک ڈاکو سمیت نو دہشت گرد ہلاک

    کراچی :پولیس اور رینجرز نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں آٹھ اور پولیس نے ایک ڈکیت کو مارگرایا۔

    مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے  ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میں رینجرز کے مقابلے کے دوران بی ایل اے کا ایک کارندہ مارا گیا، جو لیاری گینگ وار کیلئے بھی کام کرتا تھا۔

    مارا گیا ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پریشان چوک کے قریب فقیر کالونی میں رینجرز نے رات کو ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

    اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کش دھماکہ کردیا جس سے مکان میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور مکان زمین بوس ہوگئے۔

    مکان کے ملبے سے ایک زخمی کو نکال لیا گیا، بریگیڈیئرخرم کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے تھا اور وہ ملیر کینٹ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

    رینجرز نے صبح مومن آباد میں ایک مکان پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پربھی دہشت گردوں نے مقابلہ شروع کردیا اور اس دوران چار دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکا کرکے اڑا لیا۔

    اس آپریشن میں ایک مغوی بچے کو بازیاب کروایا گیا، جس کی رہائی کیلئے دہشت گردوں نے تاوان مانگا تھا۔بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔

    دوسری جا نب نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ عیسیٰ نگری کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، لانڈھی میں فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہوگئے۔

  • حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    کراچی :حیدری اور پاک کالونی میں الگ الگ واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن خرم احمد جان کی بازی ہار گیا.

    واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کے مطابق واقعے ابتدائی طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔