Tag: pak cricket team

  • قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا

    لاہور : آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کٹ آف ڈیٹ ختم ہوگئی۔ پاکستان نے آٹھویں پوزیشن پر رہتے ہوئے دو ہزار سترہ چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    رواں سال کے آغاز میں پاکستان بنگلہ دیش سے شکست کے بعد رینکنگ میں نویں پوزیشن پر چلا گیاتھا تاہم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریزمیں تین دو سے کامیابی حاصل کرکے رینکنگ میں اٹھویں پوزیشن پر آگیا۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق تیس ستمبر دو ہزا رپندرہ تک رینکنگ میں موجود ٹاپ آٹھ ٹیمیں دوہزار سترہ چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

    ٹاپ آٹھ ٹیموں کا یہ ایونٹ آخری بار کھیلا جائے گا جس کے بعد ٹیسٹ چیمپئین سپ کا آغاز ہوگا جس میں ٹاپ چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔

  • میچ دیکھ  کر اپنا وقت یاد آگیا، وسیم اکرم

    میچ دیکھ کر اپنا وقت یاد آگیا، وسیم اکرم

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی تعریف کرنا پڑے گی۔

    کرکٹ کی تاریخ لیجنڈ بولر وسیم اکرم کے کارناموں سے بھری پڑی ہے، بلے بازوں کیلئے دہشت کی علامت، سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پربےحد خوش ہیں۔

     پاکستان اور زمبابوے کے دوسرے ون ڈے میچ میں کمینٹری کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں کرکٹ کا مزہ ہی الگ ہے، میچ دیکھر کر اپنا وقت یاد آگیا، چھ سال تک پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔

    پاکستانی لیجنڈ نے کہاکہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی ٹیم تعریف کی حقدار ہے، یہ پاکستان اور شائقین کرکٹ کے لیےعظیم لمحہ ہے، سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

     

    انیس سالہ کیرئیر میں دہشت سے عظیم بلے بازوں کو ڈھیر کرنے والے فاسٹ بولرز کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ کرماضی یاد آگیا، پاک بھارت سیریز کیلئے حوالے سے وسیم اکرم نے کہاکہ سیریز کہیں بھی ہو دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

  • ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت مشکل ہے

    ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت مشکل ہے

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ حال میں ہماری ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی، کوشش یہی ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے تسلسل کو توڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔

    سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سعید اجمل بہترین بولر ہیں، لیکن انھوں نے معطلی کے بعد بالکل بھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

    ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت کا فیصلہ بہت مشکل ہے۔سعید اجمل کو خود بھی یقین نہیں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کب کھیلیں گے۔

    پاکستان ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ گذشتہ کچھ سیریزمیں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ کوشش ہوگی کہ خراب پرفارمنس کے بھنور سے نکلا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک اچھی جیت کی ضرورت ہے، ایک مرتبہ جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بہتر ہوتی چلی جائے گی۔

    مصباح الحق نے مزید کہا کہ جنید خان کی انجری سے ٹیم کو بڑا نقصان ہوا، اس ٹیم کے بارے میں بھی کافی پرعزم ہوں، یہ ٹیم کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

  • کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع

    کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع

    لاہور: ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگیا، کپتان مصباح الحق سمیت چند کھلاڑی جنوری کے وسط میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سینڑل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے، کپتان مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوں گے، مصباح الحق، احمد شہزاد، یونس خان، سرفراز احمد اور ذوالفقار بابر جنوری کے وسط میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

     پی سی بی نے سینڑل کانٹریکٹ کے مطابق ہر چار ماہ بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی جانچ کا یہ آخری مرحلہ ہوگا۔

  • مصباح الحق نے اچھی فٹنس کی مثال قائم کی ہے، توفیق عمر

    مصباح الحق نے اچھی فٹنس کی مثال قائم کی ہے، توفیق عمر

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ جب تک کھلاڑی فٹ ہیں وہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، بڑھتی عمر کیساتھ اچھی فٹنس کی مثال مصباح الحق نے قائم کی۔ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اگر مکمل فٹ ہو تو طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہے، مصباح الحق سب کیلئے آئیڈیل ہیں، توفیق عمر کا کہنا تھا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر وہ مایوس ہونے کے بجائے کم بیک کیلئے محنت کرتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق ورلڈ کپ میں انکی دعائیں پاکستان کےساتھ ہیں جو کسی بھی وقت کلک کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ سکتی ہے۔

  • پاکستانی ٹیم کے لئے ون ڈے میں سال 2014 مایوس کن رہا

    پاکستانی ٹیم کے لئے ون ڈے میں سال 2014 مایوس کن رہا

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال ون ڈے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی، گرین شرٹس اس سال ایک بھی ون ڈے سیریز اپنے نام نہیں کرسکے۔

     پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے یہ سال ون ڈے کے لحاظ سے مایوس کن رہا، ہارنے کی روایت نہ ٹوٹ سکی، تمام تجربے ناکام ہوگئے، قومی ٹیم نے اس سال مجموعی طور پر تین سیریز کھیلیں اور ناکامی جیسے جونک کی طرح ٹیم کے ساتھ چمٹ گئی۔

    ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ٹیم ایسی گری کے سنبھل ہی نہ سکی، مارچ میں پاکستان نےتین میچز کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کیا،مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور دو ایک سے سیریز ہارگئی۔

     اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کی میزبانی کی اور تین صفر سے ناکام ہوئے، سال کا اختتام بھی گرین شرٹس جیت پر نہ کرسکے، یواے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی شاہین اونچی اڑان نہ بھرسکے، پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کیویز نے تین دو سے جیت لی، مجموعی طور پر پاکستان نے اس سال سولہ ایک روزہ میچز کھیلے جس میں سے چھ جیتے اور دس میں شکست ہوئی۔