Tag: pak economy

  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری

    پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستانی معیشت کیلئےایک اورخوشخبری: جولائی 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جولائی کی ترسیلات زر ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے، یہ ترسیلاتِ زر جون 2020 کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے “بلیو اکانومی پالیسی” کو حتمی شکل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا پالیسی کے باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، روزگار کے مواقع نکلیں گے۔

    اس سے قبل یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں ، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپرجارہی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلےکبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے40انڈسٹریزوابستہ ہیں جس سےروزگارمیں اضافہ ہوتاہے۔

  • ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا، وزیراعظم عمران خان

    ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اکتوبرمیں پاکستان کےجاری کھاتےسر پلس ہوگئے،  ہماری معاشی اصلاحات کاپھل ملناشروع ہوگیا ہے، پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان کی معیشت بالآخردرست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا، اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے ، جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے ، گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پہلے4ماہ میں جاری کھاتوں کےخسارےمیں73.5فیصدکمی آئی، اکتوبرمیں ہماری اشیااورخدمات کی برآمدات میں 20فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا ، اشیا،خدمات کی برآمدات میں اکتوبر2018 کی نسبت9.6فیصد اضافہ ہوا، برآمد کنندگان کومبارکباد دیتا ہوں اور حوصلہ افزائی کرتاہوں تاکہ یہ مزید آگے بڑھیں۔

    یاد رہے حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے ، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں4.49ارب ڈالر ریکارڈ کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر1.47ارب ڈالر رہ گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.56ارب ڈالر تھا۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلا ہے، سراج الحق

    آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلا ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو اپنے ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلاہے، اس کے چُنگل میں پھنسنے والوں پر دوبارہ اچھا وقت نہیں آتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے کہتے ہیں کہ اچھا وقت آنے والا ہے۔

    آئی ایم ایف کےچنگل میں پھنسنے والوں پر دوبارہ اچھا وقت کبھی نہیں آتا، سودی قرضوں سے معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ ہی ملک میں خوشحالی اور ترقی آتی ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمران خود انحصاری کےباعزت راستے پر چلنے کو تیارنہیں ہیں، حکومت کب تک سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا رونا روتی رہے گی؟ اب حکمران اپنی کارکردگی کو بھی عوام کے سامنے لائیں۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کو اپنےہاتھ میں لینے کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا ہے، حکمران آئی ایم ایف کے مطالبے پر سب کچھ لٹانے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔